ایک دفعہ ایک آدمی گڑگڑا کر دعا مانگ رہا تھا، اتنے میں ایک عابد کا وہاں سے گزر ھوا،
عابد نے کہا کہ تم پریشان مت ہو، میں تمہارے لیے اللہ کی بارگاہ میں دعا کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ میری سنے گا۔ بس تم بتاؤ کہ تم کیا چاہتے ہو۔
وہ آدمی کہنے لگا کہ میری چند دعائیں الله کے پاس پہنچا دیں۔
پھر اس نے آرزوئیں گنوانا شروع کر دیں۔ کہ مجھے یہ چاہیے، وہ چاہیے، فلاں چاہیے وغیرہ
عابد بولا بس بس میں سمجھ گیا ہوں۔
وہ بولا کہ کیا سمجھ گئے ہو۔؟ میری بات تو ابھی مکمل ھی نہیں ھوئی۔
عابد نے کہا کہ میں الله تعالٰی سے کہہ دوں گا کہ تیرا فلاں بندہ کہہ رھا تھا کہ اے مالک! مجھے اپنے علاوہ سب کچھ دے دو۔
بات اتنی ہے کہ ہم اس مالک، اس پالنے والے رازق سے اس کے قرب کے سوا سب کچھ مانگتے رہتے ہیں۔
یاد رکھو جسے اللہ مل گیا اسے سب کچھ مل گیا اور جسے اللہ نہ ملا، اسے کچھ بھی نہ ملا۔
تو اللہ سے اس کا قرب مانگو۔ باقی سب کچھ تو کافروں کے پاس بھی ہے۔ اگر نہیں تو صرف خدا کا قرب نہیں ہے۔
#منقول
#photogr
aphychallengechallengeraphychallengechallenge #photographychallengeraphychallenge #photographychallenge #photographychallengechallenge #PhotoEditingChallenge #photochallenge
