بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

ایک  شوہر کو اپنی بیوی کے بارے میں شک ہوا کہ اس کی سماعت کم ہونا شروع ہو گئی ہے..
چنانچہ اس نے خاندانی طبیب سے مشورہ کیا..
طبیب نے اسے بتایا کہ بیوی کی سماعت کی جانچ کا ایک آسان طریقہ ہے..
وہ یہ کہ اس سے پچاس فٹ کے فاصلے پر معتدل آواز میں بات کرے..
پھر چالیس فٹ کے فاصلے پر آ کر وہی بات دہرائے..
پھر بیس فٹ، اور پھر دس فٹ کے فاصلے تک قریب جائے..
اگر پھر بھی جواب نہ ملے تو اس کے بالکل پیچھے کھڑے ہو کر بات کرے، اس طرح بیوی کی قوتِ سماعت کا اندازہ ہو جائے گا..
شوہر گھر لوٹا تو بیوی کچن میں دوپہر کا کھانا تیار کر رہی تھی..
وہ کچن سے پچاس فٹ دور کھڑا ہوا اور کہنے لگا: “میری جان! کھانے میں کیا بنا رہی ہو؟”..
بیوی نے کوئی جواب نہ دیا!
وہ چالیس فٹ کے فاصلے تک قریب آیا اور پوچھا: “میری جان! کھانے میں کیا بنا رہی ہو؟”..
اس نے پھر بھی جواب نہ دیا!
وہ بیس فٹ تک قریب آیا اور سوال دہرایا..
پھر بھی کوئی جواب نہ ملا!
پھر وہ دس فٹ تک قریب آیا اور وہی سوال کیا..
تب بھی اس نے جواب نہ دیا!
آخر کار وہ اس کے بالکل پیچھے کھڑا ہوا اور کہنے لگا: “میری جان! کھانے میں کیا بنا رہی ہو؟”..
بیوی مڑی اور کہنے لگی:
“یہ پانچویں بار ہے کہ میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ  چکن بن رہا ہے!”
نتیجہ
اپنے بارے میں یہ گمان نہ رکھیے کہ آپ ہمیشہ درست ہیں، ہو سکتا ہے مسئلہ آپ ہی کے اندر ہو..

Leave a Reply

NZ's Corner