بلاعنوان

بلاعنوان

راجپوتوں کا ایک قبیلہ ہے جس کی عورتیں اپنے خاوند کا نام نہیں لیتیں.
مردم شماری ہو رہی تھی ،ان کے ایک گاوّں میں مردم شماری کے لئیے فوجی پہنچا اور دروازے پر دستک دی۔ دروازے کے پیچھے سے خاتونِ خانہ کی آواز آئی کون ؟.

فوجی نے بتایا کہ اہل خانہ کے کوائف لکھنے ہیں اپنے میاں کو باہر بھیجیں.
بیوی نے کہا وہ تو گھر پر نہیں ہیں.

فوجی تو پھر آپ ہی نام وغیرہ لکھوا دیں فوجی نے کہا بتائیے آپ کے خاوند کا نام کیا ہے ؟.
وہ تو میں نہیں بتا سکتی، ہم اپنے شوہر کا نام زبان پر نہیں لاتیں۔ عورت نے جواب دیا.

فوجی نے کہا یہ بہت ضروری ہے ہم نے گھر کے سربراہ کا نام لکھنا ہے۔
عورت بولی ایک طریقہ ہے میں آپ سے سوال کرتی جاتی ہوں آپ جواب دیتے جائیں۔

عورت – مغلیہ خاندان کا بانی کون تھا ؟
فوجی : بابر

عورت- اس کے بیٹے کا جو بادشاہ بنا ؟
فوجی : ہمایوں

عورت- ہمایوں کے بیٹے کا نام جو بعد میں بادشاہ بنا ؟
فوجی : اکبر

عورت- نہیں پورا نام بولو۔
فوجی جلال الدّین محمّد اکبر

عورت بس اس نام کے آخری دو حصّے کاٹ دو باقی نام میرے خاوند کا ہے.

فوجی نے پوچھا –
کیا آپ کی برادری بھی یہیں رہتی ہے۔
عورت- جی ہاں، سارا گاوُں ہماری برادری کا ہی ہے۔

يہ سن کر فوجی نے واپسی کا راستہ لیا
اور بولا پہلے میں تاریخ ہند یاد کر لوں پھر دوبارہ آؤں گا۔

تحریر: سوشل میڈیا پر سے کاپی ہے

Leave a Reply

NZ's Corner