بلاعنوان

بلاعنوان

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بھیڑیا ندی کے کنارے کھڑا تھا۔ اس نے دیکھا کہ نیچے کی طرف ایک بھیڑ کا بچہ پانی پی رہا ہے۔ بھیڑیا نے سوچا کہ اس بچے کو کھانے کا کوئی بہانہ بنایا جائے۔ وہ اونچی آواز میں بولا، “تو نے میرا پانی کیوں گندا کیا؟”

بھیڑ کے بچے نے ڈرتے ہوئے کہا، “بھائی صاحب! آپ تو اوپر کی طرف ہیں اور میں نیچے کی طرف۔ پانی اوپر سے نیچے بہتا ہے، تو میں آپ کا پانی کیسے گندا کر سکتا ہوں؟”

بھیڑیا پھر بولا، “تو پھر تم نے پچھلے سال مجھے گالیاں کیوں دی تھیں؟”

بچہ بولا، “بھائی صاحب، میں تو پچھلے سال پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔”

بھیڑیا غصے میں بولا، “پھر یہ غلطی تمہارے باپ نے کی ہوگی، لیکن سزا تمہیں ملے گی۔” یہ کہہ کر بھیڑیا بچے پر جھپٹا اور اسے کھا گیا۔

سبق:

ظالم کو بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ کسی نہ کسی طرح اپنا مطلب نکال ہی لیتا ہے

Leave a Reply

NZ's Corner