ایک دانا شخص کو بادشاہ نے سزائے موت دے دی
سر قلم کرنے سے پہلے بادشاہ نے شانِ بےنیازی سے پوچھا “مرنے سے پہلے کوئی آخری خواہش ھو تو بتاو”
دانا شخص بولا “حضور والا میں ایک ایسا ھنر/فن جانتا تھا جس کا استعمال ساری زندگی نا کر سکا اب چاھتا ھوں کہ مرنے سے پہلے میں اپنے ھنر کو ایک مرتبہ استعمال کرلوں”
بادشاہ نے اجازت دے دی
جب ھنر کی تفصیلات پوچھی گئیں تو وہ بولا “حضور والا میں 3 سال کے اندر آپ کے گھوڑے کو اڑنا سکھا سکتا ہوں۔”
بادشاہ چونکہ وعدہ کرچکا تھا اس لیے لامحالہ 3 سال کی مہلت دینی پڑگئی۔
کسی شخص نے دانا شخص سے پوچھا کہ 3 سال کی مہلت تو لے لی مگر گھوڑا کیسے اڑاؤ گے ؟؟
اس نے جواب دیا۔
دیکھ بھائی گھوڑا تو مجھے اڑانا نہیں آتا
مگر ھوسکتا ھے 3سال میں بادشاہ مرجائے
یا ممکن ھے کہ میں خود ہی 3سال میں طبعی موت مر جاؤں یا عین ممکن ھے کہ 3 سال میں گھوڑا ھی مر جائے۔
جب زندگی میں کوئی راستہ دکھائی نہ دے یا پھر آپ کچھ کرنے کو تیار نہ ہوں تو بس وقت خرید لیں۔ کم از کم اتنا وقت کہ موقع آنے پر آپ سنبھل چکے ہوں۔ یا شاید وہ وقت آنے پر حالات ہی ایسے بن چکے ہوں کہ آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگر کوئی تحریر اچھی لگے تو اسے لائیک اور شیئر ضرور کریں۔
اگر آپ کہانیاں اور ناول پڑھنے کے شوقین ہیں تو میری پروفائل فالو کرلیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
