بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح کے باوجود پاکستان ٹیم کیلئے مایوس کن خبر،

بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح کے باوجود پاکستان ٹیم کیلئے مایوس کن خبر، بنگال ٹائیگرز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دینے کے بعد بھی نیٹ رن ریٹ کے حوالے سے پاکستان کو زیادہ فائدہ نہ ہو سکا، پاکستان کے پوائنٹس میں تو اضافہ ہو گیا تاہم نیٹ رن ریٹ اب بھی منفی ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کے بعد اب پاکستان کا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی تفصیلات سامنے بھی آگئی ہیں ۔
پاکستان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ میچز کھیلے اور دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ جہاں پہ پاکستان کے لیے اپنے بقیہ میچز جیتنا ضروری ہے، وہاں گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے اپنے بقیہ میچ ہارنے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ ان کے چھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔


اگر بلیک کیپس اپنے اگلے تین میچ ہار جاتی ہیں تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کریں گے اور پاکستان اپنے اگلے تین حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
امیچ 32 میں نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ سے شکست ہو، جو کہ آج کھیلا جا رہا ہے، میچ 33 میں انڈیا کی ٹیم سری لنکا کو ہرائے، میچ 34 میں افغانستان کی ٹیم نیدرلینڈز کیخلاف فاتح ہو، میچ 35 میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے، میچ 36 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم جیتے، میچ 37 میں انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹاکرے میں انڈیا کی جیت ہو، میچ 38 میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ میں سری لنکا کی جیت ہو، میچ 39 میں آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان میچ میں آسٹریلیا کی جیت ہو، میچ 40 میں انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز مقابلے میں انگلینڈ کی جیت ہو، میچ 41 میں نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں سری لنکا کی جیت ہو، میچ 42 میں جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان مقابلے میں جنوبی افریقہ کی جیت ہو، میچ 43 میں بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں آسٹریلیا کی جیت ہو، میچ 44 میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ مقابلے میں پاکستان کی جیت ہو، میچ 45 میں انڈیا بمقابلہ نیدرلینڈز ٹاکرے میں انڈیا کی جیت ہو۔
اگر تمام نتائج اس کے مطابق نکلتے ہیں، تو ہندوستان 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے گا، اس کے بعد جنوبی افریقہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے گا۔ آسٹریلیا پروٹیز کے برابر پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا جبکہ پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔