بولنے والا مینڈک!

بولنے والا مینڈک!

ستر برس کا بوڑھا مچھلی کا شکار کر رہا تھا کہ اسے آواز سنائی دی:
“مجھے نکالو”

آس پاس کوئی نہ تھا۔ بوڑھا سمجھا کہ اس کے کان بجے ہیں، مگر پھر “مجھے نکالو” کی آواز آئی تو اس نے دیکھا کہ پانی میں ایک مینڈک سر نکالے بول رہا تھا۔

اُس نے پوچھا: “کیا تم ہی انسانی آواز میں بولے ہو؟”

مینڈک نے جواب دیا: “ہاں! مجھے نکالو، پھر مجھے بوسہ دو، میں دنیا کی حسین ترین لڑکی بن جاؤں گی۔ لوگ تم پر رشک کیا کریں گے کہ تمہاری بیگم کس قدر خوبصورت ہے۔”

بوڑھے نے مینڈک کو پانی سے نکالا اور اسے جیب میں ڈال کے نگاہیں بنسی کی ڈوری پر لگا دیں۔

مینڈک نے کہا: “کیا تم نے سنا نہیں کہ مجھے بوسہ دو تو میں دنیا کی حسین ترین لڑکی بن کر تمہاری بیوی کہلاؤں گی؟”

بوڑھے نے تاریخ ساز الفاظ کہے!!

“”نہیں بیٹا! اس عمر میں مجھے خوبصورت بیوی نہیں،
بولنے والا مینڈک چاہیے…
کم از کم یہ دماغ کی چٹنی تو نہیں بنائے گا!”

Leave a Reply

NZ's Corner