کل اخبار میں ایک آرٹیکل آیا:
“بیوی کو قابو میں کیسے رکھیں؟”
عنوان پڑھتے ہی ایسی خوشی ہوئی کہ دھڑکن تیز ہوگئی۔
میں نے پورا آرٹیکل ایک ہی سانس میں پڑھ ڈالا۔
لکھا تھا:
صبح ٹہلنے جائیں،
زیادہ ہری سبزیاں کھائیں،
غصہ نہ کریں،
کھانے پینے کا خیال رکھیں،
باقاعدگی سے چیک اَپ کروائیں،
وغیرہ وغیرہ…
میں نے سوچا، واہ! آخرکار بیوی کو قابو میں رکھنے کا راز مل ہی گیا!
پھر اچانک دوبارہ عنوان پڑھا تو دماغ ہی گھوم گیا!
عنوان تھا:
“بی پی (B.P) کو قابو میں کیسے رکھیں؟” 😭😂
اب کل بی پی نہیں…
آنکھیں چیک کروانے جاؤں گا! 🤣
