نذیر کو پردیس گئے تین سال ہو گئے تھے۔ گاؤں میں اس کی بوڑھی ماں اکیلی رہ گئی تھی۔ ہر شام وہ گھر کے دروازے پر چارپائی ڈال کر بیٹھ جاتی اور گلی سے گزرنے والے ہر شخص سے پوچھتی کہ میرا نذیر آیا؟ لوگ کہتے کہ وہ تو پردیس میں ہے، پیسے کما رہا ہے۔ ماں کہتی کہ پیسے تو آ جاتے ہیں، پر ماں کا دل نہیں مانتا۔
نذیر ہر مہینے پیسے بھیجتا اور ہر بار فون پر کہتا کہ امی اگلی عید پر آؤں گا، پکا وعدہ ہے۔ ماں ہر عید پر نئے کپڑے پہن کر دروازے پر بیٹھ جاتی، مگر عید گزر جاتی اور نذیر نہ آتا۔ تیسری عید پر بھی نذیر نہ آیا۔ ماں نے ہلکی سی آواز میں کہا کہ بیٹا اگلی عید تک شاید میں نہ رہوں۔ نذیر ہنس کر بولا کہ امی ایسی باتیں نہ کیا کرو۔
ایک رات ماں کو بخار چڑھا۔ گاؤں والوں نے نذیر کو فون کیا کہ جلدی آ جاؤ، تمہاری ماں تمہیں یاد کر رہی ہے۔ نذیر نے ٹکٹ کروایا، لیکن فلائٹ دو دن بعد کی تھی۔ جب نذیر گاؤں پہنچا تو گھر کے باہر بھیڑ لگی ہوئی تھی۔ اندر چارپائی پر اس کی ماں سفید چادر میں لیٹی تھی۔ پاس پڑی میز پر اس کی پسند کی بریانی رکھی تھی، جو ماں نے اس کے لیے بنائی تھی۔ ساتھ ایک پرچی پڑی تھی، جس پر لکھا تھا کہ بیٹا، تین عیدیں تیرا انتظار کیا۔ اس بار بریانی بنا کر رکھ دی ہے، ٹھنڈی ہو جائے تو گرم کر کے کھا لینا۔ تیری ماں۔
نذیر نے بریانی کو سینے سے لگایا اور زور زور سے رونے لگا، مگر اب ماں واپس نہیں آنی تھی۔ پیسے دوبارہ کما لیے جاتے ہیں، ماں دوبارہ نہیں ملتی۔


