ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم سلیکشن کر لی ہے جس میں مندرجہ ذیل کھلاڑی موجود ہیں
بابر اعظم( کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ، فخر زمان، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد افتخار، سلمان علی آغا، امام الحق، سعود شکیل، محمد وسیم(جونیئر)، محمد نواز، اسامہ میر، عبداللہ شفیق، اور حسن علی مین سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ محمد حارث ابرار احمد اور زمان خان ٹریولنگ ریزرو کے طور پر سلیکٹ کیے گئے ہیں
یاد رہے نسیم شاہ جو کہ سب سے زیادہ ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر ہیں وہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔نسیم شاہ کی پرفارمنس پچھلے کچھ وقت سے بہت بہترین تھی. انہوں نے اچھے اچھے پلیئرز کو اپنی بہترین بالنگ سے کافی پریشان کیا۔یہ واقعی میں ایک بری خبر ہے۔
میرے خیال میں یہ ایک بہترین سلیکشن ہے جس میں بہترین بیٹنگ اور بولنگ کا کمبینیشن رکھا گیا ہے. محمد نسیم کی غیر موجودگی میں حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے .حسن علی کافی لمبے عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں جبکہ ان کا ون ڈے کا ریکارڈ بہت بہترین ہے. اب یہ تو ورلڈ کپ میں پتہ چلے گا کہ یہ سلیکشن ہمیں ورلڈ کپ دلا سکتی ہے یا نہیں۔ یاد رہے 1992 کے بعد پاکستان نے کوئی ورلڈ کپ نہیں جیتا. 1999 میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی تو کر لیا تھا لیکن اسٹریلیا کے ہاتھوں بری شکست کھانی پڑی. اس کے بعد پاکستان کی او ڈی ائی ورلڈ کپ میں کوئی خاص پرفارمنس نہیں رہی. اس سال ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اور پاکستان اپنے ورلڈ کپ کے میچ سری لنکا میں کھیلے گا جہاں پاکستان ایشیا کپ میں انڈیا سے بری طرح ہار چکا ہے.
پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ بحران کا شکار رہی ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے دنیا کے بہترین بلے باز وں میں پاکستان کے چار کھلاڑی موجود ہیں اب دیکھنا یہ ہے کیا ان کے بیٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے یا نہیں. جہاں تک باولنگ کی بات ہے دنیا کے بہترین بولرز پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود ہیں جو کہ کسی بھی ٹیم کو ڈرا سکتے ہیں, چاہے وہ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیکنیکل بالنگ ہو یا حارث روف کی تیز گیندیں حسن علی بھی کسی سے کم نہیں تو میرے خیال میں ہم یہ امید کر سکتے ہیں کہ ہماری ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ اپ کی رائے کیا ہے؟ کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔۔۔۔۔