کعبۃ اللہ کے ارد گرد ( مطاف کعبہ میں ) کتنے انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں،

کعبۃ اللہ کے ارد گرد ( مطاف کعبہ میں ) کتنے انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں،

کعبۃ اللہ کے ارد گرد ( مطاف کعبہ میں ) تین سو انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں، جب کہ رکن یمانی اور حجرِ اسود کے درمیان ستر انبیاء کے مقابر ہیں۔

امام حسن البصری نے فرمایا ہے: اس سر زمین مکہ کے علاوہ کوئی ایسا شہر نہیں ہے جس کی طرف تمام انبیاء علیہم السلام تمام ملائکہ اور جن و انس میں سے زمین و آسمان کے تمام نیک بندوں نے سفر کیا ہو۔

امام حسن البصری نے فضائل مکہ میں بیان کیا ہے: انبیاء کرام علیہم السلام میں سے ہر پیغمبر علیہ السلام کو جب ان کی قوم جھٹلاتی تھی تو وہ اس قوم کو چھوڑ کر مکہ معظمہ چلے آتے تھے۔ سوجو نبی بھی اپنی قوم سے نکلا وہ مکہ ہی کی طرف عازم سفر ہوا۔ چنانچہ جملہ انبیاء کرام کعبۃ اللہ کے قرب میں ہی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یقین یعنی موت سے ہمکنار ہو جاتے۔ کعبۃ اللہ کے گرد تین سو انبیاء علیہم السلام کی قبریں ہیں، اور رکن یمانی اور رکن اسود کے مابین ستر انبیاء علیہم السلام کی قبریں ہیں، جبکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام اور ان کی والدہ ہاجرہ علیہ السلام کی قبریں حطیم میں پرنالے کے نیچے ہیں، اور نوح ، ھود، شعیب اور صالح  علیہ السلام کی قبریں زمزم اور مقام (ابراہیم) کی درمیانی جگہ پر ہیں۔

۱/۱۱ امام فاکہی نے بیان کیا ہے: ہم نے سن رکھا ہے کہ بے شک کعبہ کے گرد تین سو انبیاء کی قبور ہیں، حضرت نوح ، حضرت ہود، حضرت شعیب اور حضرت صالح علیہ السلام کی قبریں ملتزم اور مقام (ابراہیم) کے درمیان ہیں، رکن اسود سے رکن یمانی تک ستر انبیاء علیہم السلام کی قبریں ہیں۔

۲/۱۱۲۔ وہب بن منبہ نے کہا ہے: حضرت صالح علیہ السلام نے ان لوگوں سے خطاب کیا جو آپ پر ایمان لے آئے تھے جب کہ ان کی بقیہ قوم ہلاک ہوئی، آپ علیہ السلام نے فرمایا: بے شک اس جگہ اور اس کے رہنے والوں پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہوا ہے لہذا اس سے کوچ کر جاؤ، انہوں نے کہا: ہمیں حکم دیں ہم کیا کریں، آپ نے فرمایا: مکہ میں اللہ تعالیٰ کے حرم کے ساتھ جا ملو، اور حج کرو، (اور وہیں قیام پذیر ہو جاؤ) پھر انہوں نے عباؤں میں احرام باندھا، اور مکہ مکرمہ آگئے اور تادم وفات وہیں رہے اور ان کی قبریں دار الندوہ اور بنو ہاشم کے گھروں کے درمیان واقع ہیں۔

اسے امام از رقی نے بیان کیا ہے۔

۳/۱۱۳۔ ایک اور روایت میں ہے: انبیاء علیہم السلام میں سے جب کسی نبی  کی قوم (اپنے پیغمبر کی تکذیب کے باعث ) ہلاک ہو جاتی تو وہ نبی اور اس کے ساتھ دوسرے نیک لوگ نجات پا کر مکہ مکرمہ چلے جاتے ، اور وہیں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے یہاں تک کہ ان کا وصال ہو جاتا۔

اسے امام طبری اور ثعلبی نے مذکورہ الفاظ کے ساتھ اور امام بغوی نے روایت کیا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب ۔
یہ ایک نایاب معلامات ہے جو حوالاجات کے ساتھ بیان کی گئی ہے اس کا علم۔تمام۔لوگوں کو ہونا چاہیے لہذا پوسٹ کو شئیر کریں زیادہ سے زیادہ شکریہ۔

حسن البصري في فضائل مكة والسكن فيها / ٢٠ -(۱)

حسن البصري في فضائل مكة والسكن فيها / ٢٠، والحلبي في إنسان العيون في سيرة الأمين المأمون، ٢٥٠/١ -(۲)
۱۱۱: الفاكهي في أخبار مكة ، ٢٩١/٢

۱۱۲: أخرجه الأزرقي في أخبار مكة، ١ / ٧٣ –

١١٣: أخرجه الطبري في جامع البيان في تفسير القرآن، ١٩٩/١، والثعلبي في الكشف والبيان عن تفسير القرآن، ٤ / ٢٥٠ ، والبغوي في معالم التنزيل، ١٧٤/٢ ، والخازن في لباب التأويل في معاني التنزيل ۲۲۰/۲ وذكره السيوطي في الدر المنثور

Leave a Reply

NZ's Corner