ایک شہری لڑکی جو پہلی بار گاؤں میں آئی تھی۔ اس نے ایک دیہاتی شخص سے پوچھا،
“یہ جو تمہاری گائے ہے، اس کے سینگ کیوں نہیں ہیں۔
دیہاتی نے جواب دیا،
“بعض کے لڑائی میں ٹوٹ جاتے ہیں، بعض کے ہم نکال دیتے ہیں، کچھ کے قدرتی طور پہ ہی نہیں ہوتے لیکن جس کی طرف تم اشارہ کر رہی ہو، وہ بہرحال گدھا ہے۔”
😅😅😅
یہ سچ ہے کہ کئی شہری لوگ جب پہلی بار دیہاتی ماحول کو دیکھیں تو آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھتے ہیں۔
میں ایک دیہاتی دیسی بندہ ہوں۔ لگ بھگ بارہ سال پہلے کی بات ہے کہ میں اسلام آباد ایئرپورٹ اہنے کسی عزیز کو چھوڑنے ساتھ چلا گیا۔
واش روم جانے کی حاجت محسوس ہوئی تو وہاں مجھے سمجھ ہی نہ آئے کہ دروازے کو کُنڈی کیسے لگانی ہے۔
ایک بندہ مجھے دیکھ کر ہنس پڑا اور بڑبڑایا،
ہاہاہاہا… دیسی فُولز
میں نے کہا،
“پائین! تسیں وی کدی اساں نے گراں آؤ… تاں میں وی آکھساں… شہری کھوتا۔”
