بلاعنوان۔۔۔!

بلاعنوان۔۔۔!

پرانے وقتوں کی بات ہے، جب فریج عام نہیں تھے۔
ایک دیہاتی دوسرے دیہاتی کے ہاں گیا
برآمدے میں ہی فریج پڑی تھی۔

مہمان چھوٹتے ہی بولا:
“ایسی الماری ہمارے گھر بھی ہے، میرے بیٹے نے دوبئی سے بھیجی تھی۔”
میزبان نے جواب دیا :
“ہمیں بھی ہمارے بیٹے نے سعودی عرب سے بھیجی ہے۔”
میزبان نے اسے فریج میں سے ٹھنڈا پانی نکال کر پلایا۔

‏مہمان حیران ہوکر کہنے لگا:
“یہ پانی کو ٹھنڈا… آپ کی یہ الماری کرتی ہے؟“

میزبان نے جواب دیا:
“ہاں جی”

مہمان بولا:
“میں بھی کہوں میرے جوتے اتنے ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں؟”

ایک وقت تھا جب ہمارے آباؤاجداد بہت ہی سادہ مزاج ہوا کرتے تھے۔ بات ہماری نسل تک پہنچی تو ہم بگڑ گئے اور اب اگلی نسل تو اللہ معاف کرے… پتا نہیں کیا چن چڑھائے گی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Leave a Reply

NZ's Corner