*ایک دفعہ کا ذکر ہےکہ ایک بادشاہ کی انگلی کٹ گئی۔
وزیر نے کہا: “اس میں اللہ کی کوئی بہتری ہوگی۔”
بادشاہ بہت غصے میں آ گیا اور وزیر کو جیل میں ڈال دیا۔
لیکن وزیر پھر بھی کہتا رہا: “اس میں اللہ کی کوئی بہتری ہوگی۔”
چند دن بعد، بادشاہ شکار کے لیے جنگل میں گیا،
جہاں ایسے لوگ رہتے تھے جو سال میں ایک آدمی کی قربانی دیتے تھے۔
جب بادشاہ کو پکڑ کر قربان کرنے لگے،
انہوں نے دیکھا کہ بادشاہ کی انگلی کٹی ہوئی ہے،
تو چھوڑ دیا کیونکہ وہ عیب دار کو قربان نہیں کرتے تھے۔
بادشاہ واپس آیا، وزیر کو بلایا اور کہا:
“واقعی، اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی بہتری ہوتی ہے۔
میری انگلی کٹی، میری جان بچ گئی۔
اور تم جیل میں ہو کر بھی یہی کہہ رہے تھے۔”
وزیر نے جواب دیا:
“اگر میں جیل میں نہ ہوتا، آپ شکار پر مجھے لے کر جاتے،
اور آپ کی جگہ مجھے قربان کرتے۔
اب آپ سمجھ گئے کہ اللہ کے ہر کام میں بہتری ہے۔”
✨ اے انسان! تقدیر کے لکھے پر کبھی شکوہ نہ کرو،
تم اتنے عقل مند نہیں کہ رب کے ارادے کو سمجھ سکو۔
