ملک یمن میں آباد قبیلہ طے کے سردار حاتم طائی کے پاس عربی نسل کا ایک بہت عمدہ گھوڑا تھا۔ خوبصورتی اور تیز رفتاری میں یہ گھوڑا اپنا جواب نہیں رکھتا تھا۔ ایک دن روم کے بادشاہ کے دربار میں حاتم طائی کی سخاوت اور اس کے سبک رفتار گھوڑے کے بارے میں گفتگو ہو رہی تھی۔ اپنی اپنی معلومات کے مطابق ہر شخص حاتم طائی کی تعریف کر رہا تھا۔
درباریوں کی یہ باتیں سن کر بادشاہ نے کہا، جب تک آزمانہ لیا جائے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنا عقلمندی کے خلاف ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ حاتم طائی کے پاس جائیں اور اس سے اس کا وہی گھوڑا مانگیں۔ اگر وہ دے دے تو بے شک تعریف کا مستحق ہے۔ عذر کیا تو ثابت ہو جائے گا کہ ریا کار ہے۔ سب نے بادشاہ کی اس بات سے اتفاق کیا اور وزیر کچھ لوگوں کو ہمراہ لے کر حاتم طائی کے ہاں پہنچ گیا۔
شاہ روم کا یہ وفد رات کے وقت حاتم کے گھر پہنچا۔ اتفاق سے اس رات موسلادھار بارش ہو رہی تھی اور بادل خوفناک انداز میں گرج رہا تھا یعنی بادو باراں کا زبردست طوفان تھا۔ ایسے موسم میں بہت سے مہمانوں کے کھانے اور آرام کا انتظام کرنا بہت دشوار کام تھا۔ ان تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود حاتم نے دستر خوان پر بہترین بھنا ہوا گوشت مہمانوں کی خدمت میں پیش کیا۔
صبح ہوئی تو ادھر اُدھر کی باتوں کے بعد وزیر نے اپنے آنے کا مقصد بیان کیا اور وہ گھوڑا اس سے مانگا جس کی دور دور تک شہرت تھی۔ وزیر کی یہ بات سن کر حاتم طائی نے افسوس کے انداز میں ہاتھ ملے۔ پھر بولا، اگر آپ وہ گھوڑا ہی لینے آئے تھے تو آتے ہی یہ بات کیوں نہ بتا دی؟ اب تو وہ پیارا گھوڑا اس دنیا میں نہیں ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے رات بہت سخت طوفان تھا یہ کسی طرح بھی ممکن نہ تھا کہ میں چراگاہ سے کوئی جانور منگواتا اور اسے ذبح کرکے آپ کی ضیافت کا اہتمام کرتا۔ گھر پر صرف وہی گھوڑا تھا اور مجبوراً میں نے اسی کو ذبح کر دیا۔ کیونکہ میں یہ بات کسی طرح بھی گوارا نہ کر سکتا تھا کہ میرے مہمان بھوکے سوئیں۔
وزیر حاتم کی یہ بات سن کر حیران رہ گیا اس نے کہا لوگ آپ کی جس قدر تعریف کرتے ہیں خدا کے فضل سے آپ اس سے بھی زیادہ مہربان اور سخی ہیں۔ بادشاہ کو جب یہ سارا واقعہ معلوم ہوا تو اس نے بھی یہ بات مان لی کہ حاتم طائی واقعی تعریف کا حق دار ہے۔
دوستو….!!! چلتے چلتے ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ کہانی یا تحریر وغیره اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو دوستو ہماری سپورٹ کے لیے پوسٹ اچھی لگے تو فالو ضرور کیا کریں بہت شکریہ۔❤️
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
حاتم_طائی
سخاوت
مہمان_نوازی
ایثار
قربانی
عرب_روایات
اخلاقی_کہانی
سبقآموزواقعہ
عظیم_کردار
انسانیت
فیاضی
نیکی
اسلامی_تاریخ
کردار_سازی
اچھے_اخلاق
