بلاعنوان 😂

بلاعنوان 😂



ایک صاحب بتاتے ہیں کہ راستے میں ایک بار ویسپا سکوٹر پر جاتے ہوئے سامنے ایک کتا آ گیا۔

اس کتے کو بچانے کے چکر میں کنٹرول میری گرفت سے نکل گیا، اور میں اسکوٹر سمیت سڑک کی بغل والے نالے میں گر گیا۔

بڑی مشکل کے بعد جیسے تیسے میں نالے سے باہر نکلا تو دیکھا، ایک خوبصورت خاتون اپنی کار روکے میری طرف دیکھ رہی تھیں۔

انہوں نے پوچھا: “کہیں لگی تو نہیں؟”

“نہیں… نہیں…” میں نے جواب دیا۔

“میرا گھر نزدیک ہی ہے،” انہوں نے کہا، “چلو، کپڑے صاف کر لو اور تھوڑا آرام بھی کر لو۔ آپ کو زیادہ زخم آئے ہیں یا نہیں، یہ بھی چیک کر لیتے ہیں۔”

میں نے جواب دیا: “آپ کا بہت بہت شکریہ… میں ضرور آپ کے ساتھ چلتا، لیکن میری بیوی ناراض ہو جائے گی۔”

“آپ بالکل ٹینشن نہ لیں، میں ایک ڈاکٹر ہوں… چلیے،” انہوں نے زور دے کر کہا۔

“میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ کہیں آپ کو فریکچر تو نہیں ہوا ہے۔”

در حقیقت، وہ ایک خوبصورت اور اچھے اخلاق کی خاتون تھیں، اور میں “نہ” نہیں کر پایا۔

میں نے کہا: “ٹھیک ہے، میں چل رہا ہوں، لیکن مجھے یقین ہے کہ میری بیوی ضرور ناراض ہو جائے گی۔”

ہم اس کے گھر آئے، کپڑے، ہاتھ پیر صاف کرنے کے بعد، انہوں نے میری جانچ کی اور مجھے ٹھنڈا جوس دیا۔

میں نے جوس پیا اور کہا: “اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں… میری بیوی یقینا آگ بگولہ ہو جائے گی… اب میں چلتا ہوں۔”

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:
“رک جائیے اب، آپ کی بیوی کو کچھ بھی پتہ نہیں چلے گا… وہ تو گھر پر بیٹھی ہو گی نا؟”
“نہیں… نہیں… شاید وہ ابھی بھی نالے میں ہی ہو گی۔”

Leave a Reply

NZ's Corner