ایک بھائی صاحب بیوٹی پارلر کے ویٹنگ روم میں بیٹھے میگزین پڑھ رہے تھے۔ 😌📖
بیوی اندر میک اپ اور فیشل کروانے گئی ہوئی تھی،
اور بھائی صاحب سوچ رہے تھے کہ “بس پانچ منٹ کی بات ہو گی…” 😅
لیکن ایک گھنٹہ گزر گیا… پھر دوسرا… 😂
اتنے میں ایک خوبصورت عورت آئی،
آہستہ سے ان کے کندھے کو دبایا اور بولی:
“آئیے… چلتے ہیں!” 😳💕
بھائی صاحب کے تو پسینے چھوٹ گئے۔ 😰
جلدی سے اِدھر اُدھر دیکھا کہ کہیں کوئی جاننے والا تو نہیں دیکھ رہا۔ 😂
پھر ہکلاتے ہوئے بولے:
“میں شادی شدہ ہوں… اور یہاں پارلر میں بیوی بھی ساتھ ہے!” 😭🤣
عورت نے ماتھا پکڑا،
ہلکا سا غصے سے بولی:
“ارے جناب! 😒
اتنی دیر میں میری شکل ہی بھول گئے؟
ذرا غور سے دیکھو…”
“میں ہی ہوں!” 🤣🤣
منقول
