ایمرجنسی کے زمانے میں، میں نے ایک مرتبہ کہہ دیا کہ ‘سرکار چور ہے’۔
دوسرے دن پولیس اسٹیشن سے بلاوا آ گیا۔
افسر نے مجھ سے پوچھا: ‘آپ نے کل رات کہا کہ سرکار چور ہے؟’
میں نے کہا: ‘جی ہاں، بالکل کہا ہے۔’
افسر نے کہا: ‘تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟’
میں نے بڑی معصومیت سے جواب دیا: ‘جناب، میں نے یہ تو نہیں کہا کہ ہندوستان کی سرکار چور ہے… کہ پاکستان کی سرکار چور ہے، امریکہ کی سرکار چور ہے یا برطانیہ کی سرکار چور ہے!’
افسر مسکرایا، میری طرف دیکھا اور بولا: ‘اچھا! تم ہمیں بیوقوف سمجھتے ہو؟ ہمیں معلوم نہیں ہے کیا کہ سرکار کہاں کی چور ہے!'”- راحت اندوری.


