دنیا کو ہمارے دکھوں اور تکلیفوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لہٰذا اگر ہم بیمار ہیں تو اپنی بیماری کو گردن سے نیچے چھپا کر رکھیں، اسے چہرے پر نہ آنے دیں۔ اگر غریب ہیں تو غربت ہمارے حلیے اور چہرے سے ظاہر نہیں ہونی چاہیے۔

دنیا کو ہمارے دکھوں اور تکلیفوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لہٰذا اگر ہم بیمار ہیں تو اپنی بیماری کو گردن سے نیچے چھپا کر رکھیں، اسے چہرے پر نہ آنے دیں۔ اگر غریب ہیں تو غربت ہمارے حلیے اور چہرے سے ظاہر نہیں ہونی چاہیے۔

میں نے ظہیر الدین بابر کے بارے میں پڑھا تھا کہ ایک بار اسے جسم پر شدید خارش ہوگئی۔ خارش کی شدت اس قدر تھی کہ اگر کوئی کپڑا بھی اس کے جسم سے چھو جاتا تو اس کے منہ سے چیخ نکل جاتی۔ اس کے مخالف شیبانی خان کو جب اس کی بیماری کا علم ہوا تو وہ عیادت کے بہانے اس کی تکلیف سے لطف اندوز ہونے کے لیے آ پہنچا۔

بابر کو اس کی آمد کی اطلاع ملی تو اس نے سر سے پاؤں تک شاہی لباس پہنا، سر پر تاج رکھا اور دربار میں آکر اس کے سامنے بیٹھ گیا۔

شیبانی خان سارا دن اس کے ساتھ بیٹھا رہا۔ اس نے کھانا بھی بابر کے ساتھ کھایا، مگر بابر نے اپنی تکلیف نہ چہرے پر ظاہر ہونے دی اور نہ ہی آواز سے عیاں ہونے دی۔ بالآخر شیبانی خان مایوس ہوکر واپس چلا گیا۔

مہمان کے محل سے نکلتے ہی بابر نے اپنا سارا لباس اتار کر پھینک دیا۔ پورے دربار نے دیکھا کہ اس کا جسم سرخ ہوچکا تھا اور جگہ جگہ بڑے بڑے آبلے پڑے تھے۔ وہ یہ سب کچھ سارا دن برداشت کرتا رہا تھا، مگر اس نے اپنے دشمن کو اپنی تکلیف کا احساس تک نہیں ہونے دیا۔

میری زندگی کا نچوڑ یہ ہے کہ دنیا کو ہمارے دکھوں اور تکلیفوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لہٰذا اگر ہم بیمار ہیں تو اپنی بیماری کو گردن سے نیچے چھپا کر رکھیں، اسے چہرے پر نہ آنے دیں۔ اگر غریب ہیں تو غربت ہمارے حلیے اور چہرے سے ظاہر نہیں ہونی چاہیے۔

اگر ناکام ہیں تو ناکامی ہمارے حلیے اور شخصیت پر حاوی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر خوف زدہ ہیں تو خوف ہماری آواز، آنکھوں اور چہرے سے عیاں نہیں ہونا چاہیے۔ حتیٰ کہ اگر ہم جاہل ہیں تو ہماری جہالت بھی ہماری صورت اور گفتگو سے ظاہر نہیں ہونی چاہیے۔

یقین کریں، زندگی گزارنا آسان ہوجاتا ہے، ورنہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دوسروں کو جیتے جی دفن کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

Leave a Reply

NZ's Corner