عامل صاحب کا تعویذ

عامل صاحب کا تعویذ

ایک عورت کا بچہ گم ہوگیا بڑی ٹینشن میں تھی ، اس کے گھر کے قریب ہی عامل صاحب کا گھر تھا عامل صاحب رات کو 1 بجے  تھکے ہوئے  گھر واپس آئے۔

عورت نے ان کا دروازہ زور سے کھٹکھٹایا
عامل صاحب نے دروازہ کھولا عورت بولی میرا بچہ صبح سے گم ہے اسے ڈھونڈنے کے لیے کوئی وظیفہ وغیرہ بتائیں عامل صاحب بولے محترمہ رات 1 بجے کا ٹائم ہے اور میں تھکا ہوا آرہا ہوں۔ یہ سونے کا ٹائم ہے صبح آنا
عورت بولی میرا بچہ گم ہے اور، تجھے اپنی نیند کی پڑی ہے
عامل نے سوچا کہ اس عورت نے میری جان نہیں چھوڑنی اس عامل نے اخبار لے کر اس کا ایک کونا پھاڑ کر سپیشل سی بتی بنا کر تعویذ کی صورت میں اسے دے دیا اور کہا جاؤ یہ اینٹ کے نیچے رکھ دو صبح بچہ واپس آجائے گا
حلانکہ عامل صاحب کو مسئلہ بتانا چاہیے تھا لیکن اس نے اپنی جان چھڑائ عورت سے
عورت نے بھی اس تعویذ کو اینٹ کے نیچے دبا دیا
اللہ کی شان صبح بچہ گھر واپس آگیا
وہ عورت 10 کلو مٹھائ دو سوٹ لیکر سیدھا عامل صاحب کے گھر گئی اور ہدیہ اس کی ٹیبل پے رکھا کہ آپ نے رات تعویذ دیا صبح میرا بچہ گھر واپس آگیا یہ ہدیہ قبول کریں۔

اتنی بات سننی تھی کہ عامل صاحب کی اپنی بیگم نے جوتی اتار لی
اور بولی آپ نے اسے رات کو تعویذ دیا صبح بچہ گھر واپس،
میرے سگے بھائی کو گم ہوئے 16 سال ہو گئے  😜😜😜
آج تک واپس نہیں آیا
عامل نے اپنی بیگم کو پورا اخبار اٹھا کے دے دیا یہ لے رکھ اور میری جان چھوڑ ۔😅😅😅
#منقول
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگر کوئی تحریر اچھی لگے تو اسے لائیک اور شیئر ضرور کریں۔
اگر آپ کہانیاں اور ناول پڑھنے کے شوقین ہیں تو میری پروفائل فالو کرلیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Leave a Reply

NZ's Corner