عورت کی مکاری۔

عورت کی مکاری۔

ایک پیاسا مسافر سفر کرتے کرتے ایک کنویں کے پاس پہنچا، جہاں ایک عورت پانی بھر رہی تھی۔ مسافر نے اس سے پانی مانگا۔ عورت نے اسے پانی پلایا تو اس نے شکریے کے بعد پوچھا:

”اے نیک عورت! تم عورتوں کی مکاری کے بارے میں کیا جانتی ہو؟“

یہ سوال سنتے ہی عورت نے اچانک چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ مسافر گھبرا گیا اور بولا:

”تم ایسا کیوں کر رہی ہو؟ میں نے تو صرف ایک سوال پوچھا ہے!“

عورت نے جواب دیا:

”میں شور مچا رہی ہوں تاکہ گاؤں والے یہاں جمع ہو جائیں اور تمہیں سزا دیں، کیونکہ تم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔“

یہ سن کر مسافر کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ وہ ہاتھ جوڑ کر بولا:

”مجھے معاف کر دو! تم تو بہت نیک، شریف اور رحم دل خاتون معلوم ہوتی ہو۔ خدا کے لیے مجھے مصیبت میں نہ ڈالو!“

عورت نے اس کی بات سنی تو فوراً اپنے پانی کے گھڑے سے خود پر پانی ڈال لیا اور ایسے ظاہر کرنے لگی جیسے وہ کنویں میں گر گئی ہو۔

اتنے میں شور سن کر گاؤں والے وہاں پہنچ گئے۔ عورت نے مسافر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:

”یہ نیک آدمی مجھے کنویں میں گرتے دیکھ کر میری مدد کے لیے آگے بڑھا اور مجھے بچا لیا۔“

یہ سن کر گاؤں والوں نے مسافر کا شکریہ ادا کیا اور اس کی بہادری کی تعریف کرنے لگے۔ مسافر حیران تھا کہ جو عورت ابھی اسے مصیبت میں پھنسانے کی دھمکی دے رہی تھی، وہی اب اسے عزت دلا رہی تھی۔

جب مسافر وہاں سے روانہ ہونے لگا تو عورت نے مسکرا کر کہا:
“یاد رکھو! عورت کو تکلیف دو گے، وہ تمہارا سکھ چین چھین لے گی۔ اُسے خوش رکھو گے تو تمہیں موت کے منہ سے بھی نکال لائے ۔

Leave a Reply

NZ's Corner