لاجواب

لاجواب

ایک عرب شخص کا کہنا تھا:

’’مجھے زندگی میں کبھی کسی نے لاجواب نہیں کیا، سوائے ایک باندی کے، جس نے ایک ڈھکا ہوا تھال اٹھا رکھا تھا۔‘‘

میں نے اس سے پوچھا: ’’اس تھال میں کیا ہے؟‘‘

وہ بولی: ’’اگر یہ بتانا ہی ہوتا تو تھال ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘

اس کے اس جواب نے مجھے شرمندہ کر دیا۔

یہ محض ایک دن کا حکیمانہ قول نہیں، بلکہ پوری زندگی کے لیے دانائی کا سبق ہے کہ ہر چھپی ہوئی چیز کو جاننے اور ہر راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

اللہ رب العزت دنیا و آخرت میں ہماری اور آپ کی پردہ پوشی فرمائے۔

کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کرو، خواہ تمہیں یقین ہی کیوں نہ ہو کہ اس کا کوئی پہلو اچھا نہیں۔ اگر اس نے تمہارا احترام کیا ہے اور اپنا بہتر چہرہ تمہارے سامنے پیش کیا ہے تو اسی پر اکتفا کرو۔

یاد رکھو! ہم میں سے ہر شخص کا ایک ایسا رخ بھی ہوتا ہے جسے وہ دنیا تو کیا، بعض اوقات خود اپنی ذات سے بھی چھپائے رکھنا چاہتا ہے۔

لہٰذا دوسروں کے پوشیدہ عیبوں کی تلاش میں اپنی توانائیاں صرف کرنے کے بجائے اپنے کردار کی اصلاح پر توجہ دو۔ کسی کے راز کی حفاظت کرنا بھی اخلاق کی بلندی اور انسانیت کی خوب صورتی ہے۔
#منقول

Leave a Reply

NZ's Corner