ایک لڑکا جس لڑکی کو پسند کرتا تھا، ایک دن اس سے کہنے لگا:
“مجھے کوئی ایسی چیز تحفے میں دے دو جسے میں ساری زندگی اپنے پاس سنبھال کر رکھ سکوں۔”
لڑکی نے اپنی چپل کا نچلا حصہ اتار کر اسے دے دیا۔
لڑکا وہ حصہ لے کر سنار کے پاس گیا اور بولا:
“اس کے لیے چاندی کا خوبصورت فریم بنا دو اور اسے اس میں جڑ دو۔”
سنار نے کہا: “کل آ کر لے جانا۔”
اگلے دن جب لڑکا اپنا تحفہ لینے پہنچا تو سنار نے حیرت سے پوچھا:
“بھائی! یہ کس پیر صاحب کی چپل ہے؟”
لڑکے نے جواب دیا: “یہ کسی پیر صاحب کی نہیں، میری محبوبہ کی چپل ہے!”
یہ سنتے ہی سنار غصے سے بولا:
“او مجنوں کی اولاد! کل سے میرا پورا خاندان اس چپل کو چوم چوم کر پاگل ہو چکا ہے!” 😂🤣


