دوستی یاری ملک پہ بھاری…؟

بابر اعظم کھلاڑی برا نہیں ہے۔
بس اس کے اندر تھوڑی “میں” “میں” آگئی ہے۔
اللہ نے کم وقت میں زیادہ شہرت دے دی۔ لیکن اس شہرت کو حاصل کر کے اس نے خود کو کُل سمجھ لیا۔
حقدار پلیئرز اور کسی سینئر کو ٹیم میں نہیں لیا اور اپنے دوستوں کو ترجیح دی جو ہمیشہ اس کا کہنا مانیں۔
بابر کو کوئی بتائے دوستی چائے کے ہوٹل پر نبھائی جاتی ہے ورلڈ کپ کرکٹ کے گراؤنڈ میں نہیں۔
خیر پاکستانیوں کی اکثریت نے ورلڈ کپ کی ٹیم اناؤنس ہونے کے بعد ہی بول دیا تھا کہ یہ ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگی۔
اب یہ بابر کےسوچنے کی بات ہے جو بات ہر عام پاکستانی کو نظر آگئی تھی تو اسے نظر کیوں نہیں آئی۔ اس ٹیم میں ایسا کیا نظر آیا جو ورلڈ کپ جیسے سب سے بڑے ایونٹ میں ساتھ لے گیا؟
اب رونے کا فائدہ نہیں۔بقیہ میچز انجوئے کریں اور گھر واپس آئیں۔

عوام کا کیا ہے؟ چپ کر جائیں گے۔

ملک کے پیسے برباد ہوے تو کیا ہوا؟

دوستی یاری ملک پہ بھاری.

دوستی یاری ملک پہ بھاری۔۔۔!