جنگل کے پاس ہی گاوں میں ایک شخص رہتا تھا ۔ جو بہت جو بہت مغرور تھا۔ اس کے گھر کے تھوڑا دور ہی جنگل کی زمین پر بہت سے ہرے بھرے اور گھنے درخت تھے ۔ جس پر بہت سے پرندوں کے گھونسلے تھے ۔ پرندے بہت ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے ۔ وہ شخص تھوڑا لالچی تھا اس نے سوچا کیوں نا جنگل کی زمین پر بھی فصل اگا کر بہت سارا پیسہ کماوں گا ۔ ایک دن وہ کلہاڑی لے کر جنگل گیا اور جنگل میں لگے بہت سے درختوں کو کاٹنے لگا ۔ آہستہ آہستہ اس نے اس زمین سے سارے درخت کاٹ دیے ۔ درخت کٹنے سے سارے پرندے جنگل میں ادھر ادھر اڑ گئے ۔ اور ان سب کے گھونسلے ٹوٹ چکے تھے سب پرندے بہت پریشان تھے۔ اس شخص نے زمین پر ہل چلا کر مکئی کی فصل بوئی ۔ جو کہ وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بڑی ہوگئی اور اس پر بہت سی مکئی اگ آئی ۔ وہ شخص بہت خوش ہوا اس نے اپنی بیوی کو بتایا کہ اب اسکی فصل بہت اچھی ہوئی جس سے وہ ڈھیروں پیسہ کماۓ گا اور بہت جلد امیر ہو جاۓ گا ۔ پرندوں میں ایک چڑیا جس کانام چمبیلی تھا ۔ اور ایک طوطا جس کا نام مٹھو تھا ۔ چڑیا اور میٹھو نے کوے سے کہا ۔ اس شخص نے ہمارے گھروں کو توڑا ہے اب ہم اس سے بدلہ لیں گے . ہمیں ابھی بہت بھوک لگی ہے اس لیے ہم اس کی فصل میں بہت سی مکئ اکھٹی کر جنگل کے باقی پرندوں کو بھی کھلائیں گے ۔ وہ شخص روزانہ جنگلی جانوروں اور پرندوں سے اپنی فصل کو بچانے کے لیے اس رکھوالی کرتا ۔ تاکہ کوئی جانور اور پرندہ اس کی فصل کو نقصان نا پہنچاۓ ۔ چڑیا اور طوطے نے کوے سے کہا ۔ کوے نے کہا کہ یہ کام میں کروں گا ۔ کوا اس شخص کے کھیت میں اور بہت سی مکئ توڑ کر لے آیا ۔ ان سب نے مل بیٹھ کر خوب دعوت اڑائی ۔ کوا روزانہ اس شخص کے کھیت سے مکئ توڑ کر لے آتا اور سب پرندے مل کر کھاتے ۔ ایک دن اس شخص نے کوۓ کو دیکھا ۔ تو اس نے اپنی بندوق سے کوۓ پر گولئ چلائی ۔ کوا زخمی ہو گیا ۔ اور وہاں سے اڑ گیا ۔ اس لیے کوا بچ گیا ۔ جب چمبیلی اور مٹھو نے دیکھا کوا زخمی ہے تو کوے نے بتایا ۔ کہ اس شخص کے بندوق ہے اس لیے اب وہاں کوئی نا جاۓ ۔ مٹھو کو بہت غصہ آیا اور اس نے کہا کہ میں اس شخص کو ضرور سبق سکھاوں گا۔ مٹھو مکئی کی فصل میں چھپ گیا جب وہ شخص آیا تو مٹھو نے اس شخص کی ناک پر زور سے کاٹ لیا ۔ اس شخص کی ناک بہت زیادہ زخمی ہوگیئ۔ تو وہ شخص اپنے گھر لوٹ گیا ۔ مٹھو نے سب پرندوں کو بتایا کہ اس نے اس شخص سے بدلہ لے لیا ۔ سب پرندے بہت خوش ہوۓ ۔ چمبیلی نے سب پرندوں سے کہا وہ سب مل کر اس شخص کی فصل پر حملہ کریں ساری مکئ توڑ کر اپنے گھونسلوں میں جمع کر لیں ۔ سب پرندوں اور جانوروں نے اسکی ساری فصل برباد کر دی اور اس شخص کا بہت زیادہ نقصان ہوا ۔ جب وہ شخص اپنے کھیت میں آیا تو اس نے دیکھا ۔ پرندے اور جانوروں نے اس کی فصل برباد کر دئ ۔ وہ بہت پچھتایا ۔😭😭😭 اور اپنے گھر لوٹ گیا اس نے اپنی بیوئ کو بتایا ۔ تو اس کی بیوی نے اسے کہا ۔ یہ سب لالچ کی سزا ہے ۔
اس کہانئ سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ چرند پرند ہمارے مسکن کا ایک حصہ ہیں اور انکی چہک سے ہی ماحول میں رونق ہے۔ اور ان کا مسکن ہرے بھرے جنگلات ہیں ۔ اس لیے ہمیں جنگلات نہیں کاٹنے چاہیے بلکہ زیادہ سے 🙂🙂🙂🙂زیادہ درخت لگانے چاہیۓ ۔
