کرائے کے مکان میں رہتے ہیں تو اوپر کے پورشن میں ایک اور فیملی رہتی ہے۔۔ پتا چلا کہ وہ دوسری کالونی میں شفٹ ہو رہے ہیں اور یہ مکان چھوڑ دیں گے۔۔
کافی اچھے اور معقول لوگ ہیں۔۔ لیکن کچھ دنوں سے میں دیکھ رہا تھا کہ بندے کا انداز کافی سیریس سیریس سا تھا۔۔ آج اتوار ہونے کی وجہ سے میں دن میں کپڑے دھو کر تار پر ڈال رہا تھا تو وہ بندہ اوپر سے سیڑھیاں اترتا نظر آیا۔۔۔
میں نے سلام کیا تو وہ رک گیا اور روکھے سے انداز میں جواب دیا۔۔
میں نے مکان کی شفٹنگ کا پوچھا تو بولا۔۔ “ہاں جا رہے ہیں ایک آدھ دن میں”۔۔
میں نے اس کے خشک لہجے کو محسوس کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کچھ ناراض ناراض سے لگتے ہیں، کوئی ایشو ہے کیا۔۔؟
کہنے لگا۔۔”ہاں جی ایشو ہے”۔۔
میں نے کہا۔۔ “آپ مجھے بتانا پسند کریں گے”..
بولا ۔۔”جی ضرور پسند کروں گا، آپ ہر اتوار کو کپڑے دھوتے ہیں نا”؟..
میں نے کہا۔۔”جی دھوتا ہوں”..
بولا ۔۔ “وائپر بھی لگاتے ہیں اور کوکنگ بھی کرتے ہیں”؟..
میں نے مسکراتے ہوئے کہا۔۔ “جی وہ بھی کرتا ہوں”..
کہنے لگا۔۔ “بس اسی وجہ سے ہم لوگ یہاں سے شفٹ ہو رہے ہیں، میری بیوی کہتی ہے کہ نیچے والے بھائی اگر یہ سارے کام کر سکتے ہیں تو تم کیوں نہیں کرتے”..
میں نے کھسیانے لہجے میں کہا۔۔ “مکان شفٹ کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا”۔۔
بولا۔۔ “بالکل ہو جائے گا۔۔ سنگل سٹوری مکان لیا ہے۔۔ دوسری کسی فیملی والا جھنجھٹ ہی نہیں ہو گا”…
وہ تو اپنی بات کر کے چلا گیا لیکن میں سوچ میں پڑ گیا کہ یار مکان تو میں نے بھی پانچ چھ تبدیل کئے ہیں لیکن کام سے تو کبھی جان نہیں چھوٹی، اس کا مطلب ہے کہ میں ہی بہت کام کا بندہ ہوں۔
