Author Archives: NZ's Collection

بہت پرانے زمانے کی بات ہے۔ پہاڑوں کے درمیان ایک چھوٹی سی بستی آباد تھی۔ بستی کے اردگرد گھنے جنگلات تھے، جہاں صبح کے وقت پرندوں کی آوازیں گونجتیں اور شام ہوتے ہی دھند پہاڑوں کو اپنی سفید چادر میں چھپا لیتی۔ اسی بستی میں حامد نام کا ایک غریب لکڑہارا رہتا تھا۔ اس کا چھوٹا سا گھر تھا، جس کی چھت جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی۔ حامد روزانہ صبح سویرے کلہاڑی کندھے پر رکھتا اور جنگل کی طرف نکل جاتا۔ دن بھر لکڑیاں کاٹتا، شام کو انہیں بازار میں فروخت کرتا اور جو تھوڑے بہت پیسے ملتے، ان سے اپنے گھر کا چولہا جلاتا۔ حامد غریب ضرور تھا، مگر ایماندار بہت تھا۔ وہ اکثر کہا کرتا: > “رزق کم ہو تو کوئی بات نہیں، مگر حرام کا ایک سکہ بھی گھر میں نہیں آنا چاہیے۔” ایک دن سردیوں کی صبح حامد معمول کے مطابق جنگل میں گیا۔ اس…

Read more

ایک رات ایک بادشاہ نے نہایت عجیب اور خوفناک خواب دیکھا۔ اس نے دیکھا کہ ایک سیاہ سایہ آہستہ آہستہ اس کے قریب آیا اور خاموشی سے اپنا ہاتھ اس کے کندھے پر رکھ دیا۔ بادشاہ خوف کے مارے کانپنے لگا۔ سائے نے دھیمی آواز میں کہا: ”گھبراؤ مت! میں تمہیں خوف زدہ کرنے نہیں، بلکہ ایک خبر دینے آیا ہوں۔“ بادشاہ نے لرزتی ہوئی آواز میں پوچھا: ”تم کون ہو؟“ سایہ مسکرایا اور بولا: ”میں تمہاری موت ہوں۔ کل سورج غروب ہوتے ہی تمہیں اپنے ساتھ لے جانے آؤں گا۔“ یہ سنتے ہی بادشاہ کی آنکھ کھل گئی۔ اس کا پورا جسم پسینے سے بھیگا ہوا تھا اور دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ یہ ایک خواب تھا، لیکن اس خواب نے اس کے دل میں ایسا خوف بٹھا دیا کہ وہ دوبارہ سکون سے سو نہ سکا۔ 🌅 صبح ہوتے ہی بادشاہ نے اپنی…

Read more

شدید بارش کے سبب چنانچہ  ایک ٹیکسی کو اشارہ کیا۔۔۔!“ماڈل کالونی چلو گے۔۔۔؟”ٹیکسی والا: “جی بالکل حضور۔۔۔!”“کتنے پیسے لو گے۔۔۔؟”ٹیکسی والا: “جو دل کرے دے دینا سرجی۔۔۔۔!”“پھر بھی۔۔۔؟”ٹیکسی والا: “سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا۔ میں ایک جاہل آدمی ہوں۔ پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپکی جیب میں ڈال دیا ہے، وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے، توکل اسی کا نام ہے۔۔۔!”اس ٹیکسی والے کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم اکثر محروم رہتے ہیں۔خیر میں ٹیکسی میں بیٹھ گیا، ابھی ہم تھوڑا ہی آگے گئے تھے کہ مسجد دکھائی دی۔ٹیکسی والا: “سر جی! نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں، کیا خیال ہے۔۔۔؟” اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی۔ٹیکسی والا: “آپ نماز ادا کریں گے۔۔۔؟”“کس مسلک کی مسجد ہے یہ۔۔۔؟”میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا، “باؤ جی!…

Read more

ہارون الرشید کے دور میں ایک بار بہت بڑا قحط پڑ گیا۔ اس قحط کے اثرات سمرقند سے لے کر بغداد تک اور کوفہ سے لے کر مراکش تک ظاہر ہونے لگے۔ ہارون الرشید نے اس قحط سے نمٹنے کیلئے تمام تدبیریں آزما لیں‘اس نے غلے کے گودام کھول دئیے‘ ٹیکس معاف کر دئیے‘ پوری سلطنت میں سرکاری لنگر خانے قائم کر دئیے اور تمام امراءاور تاجروں کو متاثرین کی مدد کیلئے موبلائز کر دیا لیکن اس کے باوجود عوام کے حالات ٹھیک نہ ہوئے۔ ایک رات ہارون الرشید شدید ٹینشن میں تھا‘ اسے نیند نہیں آ رہی تھی‘ ٹینشن کے اس عالم میں اس نے اپنے وزیراعظم یحییٰ بن خالد کو طلب کیا‘ یحییٰ بن خالد ہارون الرشید کااستاد بھی تھا۔اس نے بچپن سے بادشاہ کی تربیت کی تھی۔ ہارون الرشید نے یحییٰ خالد سے کہا ”استادمحترم آپ مجھے کوئی ایسی کہانی‘ کوئی ایسی داستان سنائیں جسے سن کر…

Read more

سمندر کے نیلگوں پانیوں کے کنارے ایک بلند و بالا پہاڑی تھی، جس کی چوٹی پر چیونٹیوں کی ایک خوش حال سلطنت آباد تھی۔ پہاڑی کی ڈھلوانوں پر چھوٹے چھوٹے گھر ایسے ترتیب سے بنے تھے جیسے کسی ماہر معمار نے اپنی انگلیوں سے پتھر پر نقش و نگار تراش دیے ہوں۔ کہیں پھولوں کی خوشبو بکھری رہتی، کہیں سبزہ لہراتا اور کہیں پہاڑی کے دامن میں ٹکراتی سمندری لہریں ایسا نغمہ سناتیں کہ سننے والا دنیا کے تمام غم بھول جاتا۔ صبح سورج کی پہلی کرن جب سمندر کی سطح پر پڑتی تو پانی سونے کی چادر اوڑھ لیتا، اور شام کو ڈوبتا سورج آسمان پر سرخی بکھیرتا تو یوں معلوم ہوتا جیسے قدرت نے اپنے ہاتھوں سے افق پر کوئی شاہکار بنا دیا ہو۔ اسی پہاڑی کی بلند ترین جگہ پر چیونٹیوں کے بادشاہ کا محل تھا، جس کے گرد اس کی رعایا کے گھر آباد تھے۔ بادشاہ…

Read more

مصر کے ایک شاہی قلعے میں اٹھارہ سالہ نوجوان قید تھا۔ اگلی صبح اُسے پھانسی دی جانی تھی، مگر اُس کے چہرے پر خوف کے بجائے عجیب سا سکون تھا۔ سلطان نے آخری خواہش پوچھی تو نوجوان نے دھیمی آواز میں کہا: ”حضور! میں مرنے سے پہلے نکاح کرنا چاہتا ہوں، تاکہ دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے کوئی میرے لیے دعا کرنے والا ہو۔“ یہ سن کر پورا دربار حیران رہ گیا۔ سلطان نے اعلان کیا کہ جو شخص اپنی بیٹی کا نکاح اس نوجوان سے کرے گا، اُسے انعام دیا جائے گا۔ مگر کوئی آگے نہ بڑھا۔ آخر ایک بوڑھا شخص اپنی بیٹی کے ساتھ سامنے آیا۔ اُس نے نوجوان کی بے بسی دیکھ کر نکاح کی رضامندی دے دی۔ یوں اسی رات سادگی سے نکاح ہوگیا۔ نوجوان نے اپنی دلہن سے صرف اتنا کہا: ”میرے لیے دعا کرنا، شاید اللہ میری مشکل آسان فرما دے۔“ رات عبادت…

Read more

ایک نیک دل بادشاہ کو ایک غریب اور یتیم لڑکے پر رحم آیا، تو اُس نے اُسے اپنے محل میں جگہ دے دی۔ وقت گزرتا گیا، مگر لڑکے کے دل میں بادشاہ کے لیے عزت اور شکرگزاری ہمیشہ قائم رہی۔ بادشاہ کی عادت تھی کہ جب بھی کوئی لذیذ کھانا یا قیمتی پھل آتا، وہ سب سے پہلے اُس لڑکے کو پیش کرتا۔ ایک دن بادشاہ نے اُسے ایک خوبصورت پھل دیا۔ لڑکا خاموشی سے اُسے کھا گیا اور مسکرا کر بولا: ”حضور! بہت مزیدار ہے۔“ جب بادشاہ نے خود وہ پھل چکھا تو فوراً بول اٹھا: ”ارے! یہ تو بے حد کڑوا ہے! تم نے اسے بغیر شکایت کیے کیسے کھا لیا؟“ لڑکے نے ادب سے سر جھکایا اور کہا: ”حضور! جس ہاتھ سے ہمیشہ محبت، عزت اور مٹھاس ملی ہو، اگر اُسی ہاتھ سے ایک دن کڑوا پھل بھی مل جائے، تو شکایت کیسی؟“ یہ سن کر بادشاہ…

Read more

مراد شاہ پور کا سب سے طاقتور پہلوان تھا، جس کے لوہے جیسے ڈولے اور گرز کی دھاک دور دور تک بیٹھی ہوئی تھی۔ اس کا ماننا تھا کہ دنیا کا ہر مسئلہ صرف اور صرف طاقت سے حل ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی اس سے اختلاف کرتا، تو وہ محض اپنے مسلز دکھا کر بات ختم کر دیتا۔اسی گاؤں کے ایک کونے میں بوڑھا استاد دین محمد رہتا تھا، جس کی کمر تو جھک چکی تھی مگر اس کی آنکھوں میں تجربے کی شمعیں جلتی تھیں۔ وہ اکثر کہا کرتا: “مراد! جھکنے والی شاخ ہمیشہ طوفان سے بچ جاتی ہے، اور تنی ہوئی لکڑی ٹوٹ جاتی ہے۔” مگر مراد اس کی بات ہنس کر ٹال دیتا۔ایک دن گاؤں کے سب سے بڑے نہری بند میں اچانک شگاف پڑ گیا۔ پانی کا تیز بہاؤ فصلوں کی طرف بڑھنے لگا۔ گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔ مراد پہلوان اپنے طاقتور ساتھیوں کے…

Read more

El señor Butt estaba charlando con sus amigos cuando, de repente, sonó su móvil, que estaba sobre la mesa. El señor Butt contestó de inmediato y dijo: “¡Hola!” Una voz femenina se escuchó al otro lado de la línea: “¡Oye! Estoy en el mercado. ¿Te acuerdas de que ayer vimos un precioso collar de oro? A ti también te gustó mucho, pero no lo compramos porque era muy caro. ¿Debería comprarlo hoy?” El señor Butt respondió con gran satisfacción: “¡Sí, sí, llévatelo!” La mujer dijo alegremente: “Y han llegado dos trajes de diseñador a la boutique de Rozi. Me encantan los dos, pero cuestan cuarenta mil rupias cada uno.” El señor Butt dijo: “¡Sin problema, llévatelos!” La mujer añadió: “Bueno, también ha llegado el nuevo modelo de iPhone. ¿Me lo llevo también?” El señor Butt respondió con indiferencia: “¡Llévatelo también, compra lo que quieras!” La mujer dijo: “Vale, tengo tu…

Read more

Cuando un joven rey ascendió al trono de un vasto imperio, no tenía idea de cuántas espinas tendría que heredar junto con la corona. El imperio era aparentemente próspero, los mercados bullían, los caminos estaban transitados y la bandera real ondeaba en las torres del palacio, pero detrás de esta hermosa escena, vivía un mundo aterrador de crimen. En algún lugar había asesinatos, en algún lugar los ladrones asaltaban caravanas, en algún lugar se celebraban fiestas con vino, en algún lugar las casas eran destruidas en juegos de azar, y en algún lugar los poderosos violaban el honor y la dignidad de los débiles. Tan pronto como el rey tomó el trono, juró limpiar su imperio de estos males y morir. Aumentó el número de soldados, dio órdenes estrictas a los guardias, aumentó los castigos, tendió una trampa a los informantes y estableció recompensas por el arresto de criminales, pero…

Read more

Cuenta la leyenda que, en una noche de luna llena, un lobo flaco y hambriento se encontró con un perro bien alimentado, gordo y con un aspecto fresco. Tras saludarlo, el lobo le preguntó: «¡Oh, amigo! Te ves tan fresco y hermoso. Te digo la verdad, nunca he visto un animal más gordo y fresco que tú. ¡Hermano! Dime, ¿cuál es el secreto? Trabajo diez veces más que tú y aun así me muero de hambre». El perro se alegró al oír esto y respondió con indiferencia: «¡Oh, amigo! Si tú también haces lo mismo que yo, seguro que serás feliz como yo». El lobo preguntó: «¡Hermano! Dime rápido, ¿qué sucede?». El perro respondió: «Incluso así, como yo, debes vigilar la casa por la noche y no dejar entrar a los ladrones. Ese es todo el trabajo». El lobo dijo: «¡Hermano! Haré este trabajo con todo mi corazón y mi…

Read more

           ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ چاندنی رات میں ایک دبلے پتلے، سوکھے مارے بھوکے بھیڑیے کی ملاقات ایک خوب کھائے پیئے، موٹے تازے کتے سے  ہوئی ۔ دعا سلام کے بعد بھیڑیے نے اس سے پوچھا، “اے دوست! تو تو خوب تر و تازہ دکھائی دیتا ہے۔ سچ کہتا ہوں کہ میں نے تجھ سے زیادہ موٹا تازہ جانور آج تک نہیں دیکھا۔ بھائی! یہ تو بتا کہ اس کا کیا راز ہے ؟ میں تجھ سے دس گنا زیادہ محنت کرتا ہوں اور اس کے باوجود ” بھوکا مرتا ہوں ۔ “ کتا یہ سن کر خوش ہوا اور اس نے بے نیازی سے جواب دیا، “اے دوست! اگر تو بھی میری طرح کرے تو مجھے یقین ہے کہ تو بھی میری طرح خوش رہے گا۔” بھیڑیے نے پوچھا، “بھائی! جلدی بتا، وہ بات کیا ہے؟” کتے نے جواب دیا، تو بھی میری طرح رات کو گھر…

Read more

ایک وسیع و عریض سلطنت میں جب ایک نوجوان بادشاہ تخت نشین ہوا تو اسے اندازہ نہ تھا کہ تاج کے ساتھ اسے کتنے کانٹوں کا وارث بھی بننا پڑا ہے۔ سلطنت بظاہر خوش حال تھی، بازار آباد تھے، شاہراہیں مصروف تھیں اور محل کے میناروں پر شاہی پرچم لہراتے تھے، مگر اس خوب صورت منظر کے پیچھے جرائم کی ایک خوف ناک دنیا آباد تھی۔ کہیں قتل کی واردات ہوتی، کہیں ڈاکو قافلوں کو لوٹ لیتے، کہیں شراب کی محفلیں سجتیں، کہیں جوئے میں گھر اجڑتے اور کہیں طاقت ور لوگ کمزوروں کی عزت و آبرو پامال کرتے۔ بادشاہ نے تخت سنبھالتے ہی عہد کیا کہ وہ اپنی سلطنت کو ان برائیوں سے پاک کرکے دم لے گا۔ اس نے سپاہیوں کی تعداد بڑھائی، کوتوالوں کو سخت احکامات دیے، سزاؤں میں اضافہ کیا، مخبروں کا جال بچھایا اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے انعامات مقرر کیے، مگر عجیب بات…

Read more

بٹ صاحب اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے گپ شپ لگا رہے تھے کہ اچانک میز پر رکھا موبائل بج اٹھا۔ بٹ صاحب نے فوراً فون اٹھایا اور بولے: “ہیلو!” دوسری طرف سے ایک خاتون کی آواز آئی: “سنیے! میں مارکیٹ میں ہوں۔ یاد ہے، کل ہم نے سونے کا ایک خوبصورت ہار دیکھا تھا؟ آپ کو بھی بہت پسند آیا تھا، لیکن قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم نے نہیں خریدا تھا۔ کیا آج لے لوں؟” بٹ صاحب نے بڑے اطمینان سے کہا: “ہاں ہاں، لے لو!” خاتون نے خوش ہو کر کہا: “اور روزی کے بوتیک میں دو نئے ڈیزائن کے سوٹ آئے ہیں۔ دونوں مجھے بہت پسند ہیں، لیکن دونوں کی قیمت چالیس ہزار روپے ہے۔” بٹ صاحب بولے: “کوئی بات نہیں، دونوں لے لو!” خاتون نے مزید کہا: “اچھا، آئی فون کا نیا ماڈل بھی آیا ہے۔ وہ بھی لے لوں؟” بٹ صاحب نے بے فکری…

Read more

ایک زمانے کی بات ہے، چین پر ایک عظیم اور بہت امیر بادشاہ حکومت کرتا تھا، جسے سب سلطان کہتے تھے۔ یہ کہانی دراصل اس کی بیٹی، ایک لاڈلی شہزادی کی ہے۔ سلطان اپنے خاندان کے ساتھ ایک خوب صورت محل میں رہتا تھا۔ محل میں شہزادی کے بہت سے کمرے تھے۔ اسے اتنے زیادہ کمروں کی ضرورت اس لیے تھی کہ اس کے پاس بے شمار چیزیں تھیں۔ تمام کمرے چھت تک اس کی قیمتی اشیا اور تحائف سے بھرے ہوئے تھے۔ شہزادی کو قیمتی تحائف وصول کرنا بہت پسند تھا۔ ہر دفعہ جب اس کے بابا کہیں جاتے تو واپسی پر اپنی بیٹی کے لیے کوئی نہ کوئی قیمتی تحفہ ضرور لاتے۔ اگر کوئی سیاح یا مہمان سلطان سے ملنے محل میں آتا تو وہ بھی ہمیشہ شہزادی کے لیے کوئی تحفہ ضرور لاتا۔ ملک کے تمام لوگوں نے سن رکھا تھا کہ شہزادی کے پاس ہر وہ…

Read more

جنگل کے بادشاہ شیر کو ایک مرتبہ اپنے چند قریبی ساتھیوں کے ساتھ ایک انتہائی ترقی یافتہ جنگل کے سرکاری دورے پر جانا پڑا۔ یہ کوئی معمولی سفر نہ تھا۔ انہیں پہاڑوں کی دشوار گزار گھاٹیوں، پتھریلے راستوں، تپتے میدانوں، گہری ندیوں اور گھنے جنگلات سے گزرنا تھا۔ کہیں زمین اتنی ناہموار تھی کہ قدم رکھنا مشکل ہو جاتا، کہیں کیچڑ میں پاؤں دھنس جاتے اور کہیں تنگ پہاڑی راستے پر ذرا سی لغزش جان کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔ اس پورے سفر میں شیر کے ساتھیوں میں ایک گدھا ایسا تھا جس نے بادشاہ کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ جب راستہ دشوار ہوتا تو وہ شیر کو اپنی پیٹھ پر بٹھا لیتا، جب دوسرے جانور تھک کر رک جاتے تو وہ اپنی رفتار برقرار رکھتا، اور جب سب کے حوصلے جواب دینے لگتے تو وہ خاموشی سے آگے بڑھتا رہتا۔ یوں کئی دنوں کی مسافت طے…

Read more

          ایک زاہد دنیا سے بے نیاز ہو کر ایک صحرا کے کسی گوشے میں زندگی گزارتا تھا. اسے نہ قیمتی لباس کا شوق تھا اور نہ عمدہ کھانوں کا، بلکہ وہ معمولی لباس اور معمولی سی غذا پر قناعت کرتا تھا. اس شخص کے تقویٰ اور عبادت کا چرچا دور دور تک پھیل چکا تھا، یہاں تک کہ لوگ اس کی زیارت کو آتے اور اس کے مرید ہوجاتے تھے.اس ملک کا بادشاہ جو بہت عادل اور درویش دوست تھا اور ہمیشہ انبیاء اور اولیاء کے اخلاق کی پیروی اپنا فرض سمجھتا تھا، اسے بھی زاہد سے ملنے کا اشتیاق پیدا ہوا. ایک دن وہ زاہد کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس سے پند و نصیحت کا تقاضا کیا. زاہد نے کہا کہ اے بادشاہ! اس جہان کی دو قسمیں ہیں: ایک فانی کہ جسے دنیا کہتے ہیں اور دوسری باقی کہ جسے عقبٰی کہتے ہیں. عالی ہمت وہ…

Read more

پرانے زمانے کی بات ہے۔ دو دوست تھے۔ ایک کا نام دانش تھا اور دوسرے کا شیرجنگ۔ ایک بار وہ دونوں ایک ساتھ سفر پر روانہ ہوئے اور ایک دوسرے کی ہمراہی میں کئی منزلیں اور مرحلے طے کرتے چلے گئے۔ اتفاقاً ان کا گذر ایک پہاڑی کے قریب سے ہوا، جس کی چوٹی نیلگوں آسمان سے باتیں کر رہی تھی اور اس کے خوبصورت دامن میں ایک چشمہ بہ رہا تھا، جس کا پانی بے حد صاف و شفاف، ٹھنڈا اور میٹھا تھا۔اس چشمے سے لگا ہوا ایک بہت بڑا حوض تھا، جس کے اطراف سایہ دار درختوں کی قطاریں دور تک پھیلی ہوئی تھیں۔ دونوں دوست خوفناک جنگل سے نکل کر اس خوبصورت مقام پر پہنچے اور جگہ کی دلکشی کو دیکھتے ہوئے وہاں آرام کرنے کی غرض سے رک گئے۔ کچھ دیر آرام کرنے کے بعد جب حوض کے آس پاس نظر ڈالی، تو اچانک حوض کے…

Read more

ایک کسان نے اپنے دس کے دس بچوں کو ایک قطار میں کھڑا کیا ہوا تھا۔ اور ان سے تفتیش ہورہی تھی کہ ” بتاؤ چھت پر رکھے ڈرم کو کس نے دھکا دے کر سیڑھیوں سے نیچے گرایا ؟ “ کسی بچے نے کوئی جواب نہ دیا۔ کسان نے پھر زور دے کے پوچھا۔ ڈرم کو کس نے دھکا دے کر سیڑھیوں سے نیچے گرایا تھا؟ ایک بار پھر کسی نے جواب نہ دیا۔ کسان نے کہا۔ ” ٹھیک ہے ۔ میں ایک کہانی سناتا ہوں ۔ ایک تھا بادشاہ اور ایک تھا اس کا بیٹا شہزادہ۔ ایک دن شہزادے نے کلہاڑے سے بادشاہ کا پسندیدہ انار کا درخت کاٹ دیا۔ بادشاه کو پتہ چلا تو اس نے سب سے پوچھا کہ درخت کس نے کاٹا ؟ شہزادے نے سچ بولا کہ اس نے درخت کاٹا۔ بادشاہ اس کے سچ بولنے پر خوش ہوا اور اس کو کوئی سزا…

Read more

ایک صاحب بتاتے ہیں کہ راستے میں ایک بار ویسپا سکوٹر پر جاتے ہوئے سامنے ایک کتا آ گیا۔ اس کتے کو بچانے کے چکر میں کنٹرول میری گرفت سے نکل گیا، اور میں اسکوٹر سمیت سڑک کی بغل والے نالے میں گر گیا۔ بڑی مشکل کے بعد جیسے تیسے میں نالے سے باہر نکلا تو دیکھا، ایک خوبصورت خاتون اپنی کار روکے میری طرف دیکھ رہی تھیں۔ انہوں نے پوچھا: “کہیں لگی تو نہیں؟” “نہیں… نہیں…” میں نے جواب دیا۔ “میرا گھر نزدیک ہی ہے،” انہوں نے کہا، “چلو، کپڑے صاف کر لو اور تھوڑا آرام بھی کر لو۔ آپ کو زیادہ زخم آئے ہیں یا نہیں، یہ بھی چیک کر لیتے ہیں۔” میں نے جواب دیا: “آپ کا بہت بہت شکریہ… میں ضرور آپ کے ساتھ چلتا، لیکن میری بیوی ناراض ہو جائے گی۔” “آپ بالکل ٹینشن نہ لیں، میں ایک ڈاکٹر ہوں… چلیے،” انہوں نے زور دے…

Read more

180/3958
NZ's Corner