حضرت عیسٰی علیہ السلام اور بے وقوف شخص۔
ایک بے وقوف حضرت عیسیٰ کا شریکِ سفر تھا ۔اس نے ایک گہرے گڑھے میں ہڈیاں دیکھ کر کہا کہ اے روح اللہ! وہ کیا نامِ پاک ہے جس سے تو مردوں کو زندہ کرتا ہے ۔مجھے بھی تو وہ اسمِ پاک سکھادے تاکہ ان پرُانی ہڈیوں میں جان ڈال دوں۔ حضرت عیسیٰ نے فرمایا۔ چپ رہ یہ کام تیرا نہیں، تیرا دم اور تیری زبان اس کام کے لائق نہیں۔ اس نے کہا خیر اگر میں ان اسرار کو زبان پر نہیں لا سکتا تو توہی ان ہڈیوں پر کچھ پڑھ کر دم کردے۔ حضرت عیسیٰ نے اپنے دل میں کہا کہ الٰہی یہ بھید کیا ہے۔ اس بے وقوف کو اتنا اصرا کیوں ہوگیا ہے۔ اس بیمار کو اپنا غم کیوں نہیں اور اس مُردار کو اپنی جان کی فکر کیوں نہیں۔ اس نے اپنے مردے کو چھوڑ دیا ہے اور بیگانے مردے جِلانے چاہتا ہے۔ خدا نے…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #InspirationalQuotes #NZEECollection #UrduQuotes #MoralStory #urdustory #urduquotes #MoralStory bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt
بلاعنوان
ایک بار شیر اور لومڑی میں کسی بات پہ ٹھن گئ لومڑی نے کہا کہ کچھ بھی ہو وہ شیر سے بدلا ضرور لے گی،، لومڑی نے جنگل میں ایک بیوٹی پارلر کھولا اور جنگل کے بادشاہ شیر سے عاجزی سے استدعا کی کہ حضور عالی مقام آپ اپنے مبارک پایہ قدم ہمارے بیوٹی پارلر میں رکھیں اور اسکی افتتاح کیجیے ،،شیر ہنسا اور کہا کہ اے نادان لومڑی میں تو شیر ہوں مجھے بناؤ سنگھار سے کیا لینا دینا ہے ،، یہ کام تم کسی اور سے کراو ،،لومڑی نے کہا اے خوبصورتی کے پیکر میرے رحمدل عالیجاہ میں آپکی ریپوٹیشن بہتر بنانا چاہتی ہوں آپکو علم ہی نہیں ہے بادشاہ عالی مرتبت کہ آپکے مخالفوں نے آپکے بارے میں کئ جھوٹے دعویں مشہور کیے ہیں ،، نت نئی افواہوں کا بازار گرم ہے ،، آپ کو جنگل میں قدامت پسند اور تنگ نظر بادشاہ کہا جارہا ہے ،،…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #InspirationalQuotes #NZEECollection #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
دو شور مچانے والے پڑوسی
ایک شہر میں موتو بھائی نام کا ایک امیر تاجر رہتا تھا۔ برسوں کی محنت کے بعد اُس نے دولت کمائی اور آخرکار ایک شاندار، کشادہ اور خوبصورت گھر خرید لیا۔نئے گھر میں آنے کے بعد وہ بہت خوش تھا۔ اُس نے سوچا: “اب سکون سے زندگی گزاروں گا… نہ شور، نہ پریشانی!”ایک دوپہر کھانا کھانے کے بعد وہ آرام کرنے کے لیے اپنے نرم بستر پر لیٹا۔ ابھی اُس کی آنکھ ذرا سی لگی ہی تھی کہ اچانک ایک خوفناک آواز نے اُسے چونکا دیا۔“گڑرررر… گڑرررر…!!!”موتو بھائی گھبرا کر اٹھ بیٹھا۔ اُسے لگا جیسے سڑک پر کوئی بھاری انجن چل رہا ہو۔وہ فوراً کھڑکی کی طرف دوڑا، مگر باہر کوئی انجن نہ تھا۔کچھ لمحوں بعد اُس کے چہرے کا رنگ اُڑ گیا…آواز پڑوس کے گھر سے آ رہی تھی!وہاں ایک گویّا اپنی ریاض کر رہا تھا۔ مگر اُس کی آواز اتنی بے سُری، اتنی اونچی اور اتنی خوفناک تھی…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday messageoftheday messages #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
کنجوس اور مچھلی۔۔
ایک شہر میں ایک بہت بڑا کنجوس رہتا تھا۔ وہ اتنا بخیل تھا کہ اپنی ذات پر بھی ایک روپیہ خرچ کرتے ہوئے اس کی جان نکلتی تھی۔ اس کی ایک ہی خواہش تھی کہ کبھی بغیر پیسے خرچ کیے کوئی اچھی چیز کھانے کو مل جائے۔ایک دن اس کے ایک امیر دوست نے اسے اپنے گھر کھانے پر بلایا۔ کنجوس خوشی خوشی وہاں پہنچا۔ دوست نے رات کے کھانے میں بہت ہی لذیذ اور مہنگی تلی ہوئی مچھلی (Fried Fish) بنوائی ہوئی تھی۔ مچھلی اتنی خوشبودار تھی کہ کنجوس کے منہ میں پانی آگیا۔ کنجوس نے بغیر وقت ضائع کیے مچھلی کھانا شروع کی اور اتنی تیزی سے کھائی کہ مچھلی کا ایک بڑا اور تیز کانٹا اس کے گلے میں پھنس گیا۔ کنجوس کا دم گھٹنے لگا، اس کا چہرہ لال ہو گیا اور وہ کھانسنے لگا۔امیر دوست پریشان ہو گیا اور نوکر سے بولا: “جلدی بھاگو اور…
#bestoftheday #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge bloganuary dailyprompt blogs urdupoetry urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge
بڑی مچھلی کس کی؟ 🤭🐠
ایک مشہور فلسفی دنیا بھر میں اپنی عقل، منطق اور لمبی لمبی تقریروں کے لیے جانا جاتا تھا۔ایک دن سفر کرتے کرتے وہ ملا نصرالدین کے گاؤں پہنچ گیا۔ گاؤں والوں نے کہا:“اگر واقعی عقل کے سمندر ہو تو پہلے ملا نصرالدین سے مل لو!” فلسفی فوراً ملا کے گھر پہنچا۔ دونوں کی ملاقات ہوئی، لمبی گفتگو ہوئی، اور پھر فلسفی نے پوچھا:“ملا صاحب! یہاں کوئی اچھی جگہ ہے جہاں کھانا کھایا جا سکے؟”ملا نے مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہا:“ہاں کیوں نہیں! ایک ایسی جگہ ہے جہاں کھانا بھی ملتا ہے اور قسمت بھی آزمائی جاتی ہے!” فلسفی کو بات سمجھ نہ آئی، مگر وہ ملا کو ساتھ لے کر ہوٹل پہنچ گیا۔دونوں بیٹھے ہی تھے کہ ویٹر آگیا۔فلسفی نے بڑے رعب سے پوچھا:“آج کی خاص ڈش کیا ہے؟”ویٹر بولا:“حضور! آج تازہ مچھلی ہے… اتنی تازہ کہ شاید ابھی تک تیرنے کا ارادہ رکھتی ہو!” فلسفی نے کہا:“دو لے…
#DailyInspiration Use long-tail keywords: "Daily inspirational quotes about hope #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
نائی اور خدا :وہ دلیل جس نے سب بدل دیا
ایک شخص ہمیشہ کی طرح بال اور داڑھی بنوانے کے لیے نائی کی دکان پر گیا۔ نائی کام میں مصروف ہوا تو دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو شروع ہو گئی۔ باتوں باتوں میں دنیا کے مختلف موضوعات زیرِ بحث آئے—زندگی، حالات، لوگ… اور پھر اچانک گفتگو خدا کے وجود تک جا پہنچی۔ نائی نے قینچی چلاتے ہوئے کہا:“دیکھو بھائی، میں خدا کے وجود پر یقین نہیں رکھتا۔” گاہک نے حیرت سے پوچھا:“ایسا کیوں کہتے ہو؟” نائی نے گہری سانس لی اور بولا:“بات بہت سادہ ہے۔ بس باہر سڑک پر نکل جاؤ—تمہیں خود سمجھ آ جائے گی کہ خدا نہیں ہے۔ اگر خدا ہوتا تو کیا اتنے بیمار لوگ ہوتے؟ کیا معصوم بچے یوں بے سہارا پھرتے؟ اگر خدا ہوتا تو دنیا میں اتنا دکھ، اتنی تکلیف کیوں ہوتی؟ میں ایسے خدا کو نہیں مان سکتا جو یہ سب ہونے دے۔” گاہک خاموش ہو گیا۔ اس نے کچھ لمحے سوچا، مگر…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollection #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
بلاعنوان
یتیم لڑکے کی ایسی بات کہ بادشاہ خاموش رہ گیا ایک نیک دل اور رحم دل بادشاہ تھا۔ اُس کے دل میں غریبوں، یتیموں اور بے آسرا لوگوں کے لیے بے پناہ محبت تھی۔ایک دن اُس نے ایک یتیم اور نہایت غریب لڑکے کو دیکھا، جس کی آنکھوں میں محرومی تو تھی، مگر دل میں عجیب سی شرافت اور عاجزی تھی۔ بادشاہ اُس بچے کی معصومیت سے اتنا متاثر ہوا کہ اُسے اپنے محل میں جگہ دے دی۔وقت گزرتا گیا…لڑکا محل میں رہنے لگا، مگر اُس کی عاجزی اور ادب میں کبھی فرق نہ آیا۔ وہ ہر وقت بادشاہ کے احسانات کو یاد رکھتا اور دل ہی دل میں اُس کے لیے دعائیں کرتا رہتا۔بادشاہ کی ایک عادت تھی…جب بھی اُس کے سامنے کوئی خاص کھانا، قیمتی پھل یا لذیذ نعمت پیش کی جاتی، وہ سب سے پہلے اُس لڑکے کو دیتا، پھر خود کھاتا۔محل کے لوگ اکثر حیران ہوتے…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #InspirationalQuotes #NZEECollection #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
سب کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے۔
ایک قدیم شہر کی خاموش گلیوں میں ایک دانا استاد رہتا تھا، جس کے گرد شاگردوں کا ہجوم رہتا۔ ہر کوئی اس کی حکمت، بصیرت اور دانائی کا معترف تھا۔ مگر انہی شاگردوں میں سے ایک نہایت ذہین مگر قدرے مغرور نوجوان کے دل میں ایک سوال نے جنم لیا: “کیا واقعی ایسا کوئی سوال نہیں جس کا جواب ہمارے استاد نہ دے سکیں؟” ایک دن وہ نوجوان شہر سے باہر ایک سرسبز و شاداب میدان میں گیا، جہاں رنگ برنگے پھول ہوا کے ساتھ جھوم رہے تھے۔ اسی دوران اس کی نظر ایک نہایت خوبصورت تتلی پر پڑی، جس کے پر قوسِ قزح کی طرح چمک رہے تھے۔ اس نے خاموشی سے اسے پکڑ لیا اور اپنے ہاتھوں کی اوٹ میں چھپا لیا۔ تتلی اس کی ہتھیلیوں میں پھڑپھڑانے لگی، اس کے ننھے پروں کی لرزش اس کے دل کی دھڑکن کے ساتھ ہم آہنگ ہو گئی۔ نوجوان کے…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday messageoftheday messages #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
بلاعنوان
اگر آپ کی بھی گھر میں کوئی عزت نہیں تو یہ واقع پڑھ کر دل کو تسلی دیں ایک نہایت جلیلُ القدر بزرگ تھے۔ ان کی خانقاہ پر ہر وقت عقیدت مندوں کا ہجوم رہتا۔ کوئی تعویذ لینے آتا، کوئی استخارہ کروانے، کوئی رزق میں کشادگی کی دعا کے لیے حاضر ہوتا، تو کوئی محض ان کے دستِ مبارک چومنے کو سعادت سمجھتا۔ ان کے مریدین کا حال یہ تھا کہ اگر حضرت ذرا سا کھانس دیتے تو لوگ اس میں بھی کوئی روحانی اشارہ تلاش کر لیتے۔ محفلوں میں ان کی کرامات کے قصے بیان کئے جاتے۔ کسی کے نزدیک حضرت نے ایک اندھے کو بینائی عطا کر دی تھی، کسی کے نزدیک ان کے دم کیے پانی سے بھینس نے دودھ دینا شروع کر دیا تھا، اور بعض خوش عقیدہ افراد تو یہاں تک کہتے تھے کہ حضرت کی دعا سے ایک شخص کا ناکام عشق بھی کامیاب…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt blogs
بلاعنوان
فرعونوں کی تاریخ پڑھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اپنے وقت میں ان کے پاس کتنی طاقت تھی۔وہ کوئی عام بادشاہ نہیں تھے، بلکہ اپنے دور کے “خدا” سمجھے جاتے تھے۔ ان کی باقاعدہ پرستش ہوتی تھی۔ان کے غلاموں کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک تو دور کی بات، جانوروں جیسا بھی نہیں ہوتا تھا۔ان کا کھانا بھی ایک خاص نظام کے تحت تیار ہوتا تھا۔ شاہی باورچی اور پجاری اسے مخصوص طریقے سے بناتے تھے۔ پھر کھانے کو چکھا جاتا، اس کی نگرانی ہوتی، اور سخت پروٹوکول کے بعد فرعون تک پہنچایا جاتا۔زیادہ تر وہ اپنے ہاتھ سے کھانا نہیں کھاتے تھے، کیونکہ انہیں خدا سمجھا جاتا تھا ۔ اس لیے کھانا کھلانے سے لے کر ان کے ہاتھ اور منہ صاف کرنے تک سب کام غلام کرتے تھے (واش روم کے بارے میں پتہ نہیں کیا صورتحال تھی 😜)صرف یہی نہیںکھانے کے دوران اگر کوئی مکھیاں یا کیڑے مکوڑے…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt blogs
بلاعنوان
ایک زمانے میں ایک بادشاہ تھا جسے عجیب و غریب شوق پالنے کا بہت شوق تھا۔ایک دن اُس نے اعلان کیا:“ہم ایک ایسا شاندار تالاب بنوائیں گے جس کی مثال پوری سلطنت میں نہ ملے!”چند ہی دنوں میں محل کے سامنے ایک بہت بڑا اور خوبصورت تالاب تیار ہوگیا۔مگر بادشاہ کی شرارت ابھی باقی تھی۔افتتاح کے دن پورے ملک کے لوگ جمع ہوئے۔وزیر، سپاہی، سوداگر، فقیر، حتیٰ کہ بچے بھی تماشہ دیکھنے آگئے۔پھر بادشاہ نے حکم دیا:“تالاب میں سانپ چھوڑ دو!”“مگرمچھ بھی!”“اور وہ سب خطرناک جانور بھی… جنہیں دیکھ کر انسان کی روح کانپ جائے!”چند لمحوں میں پرسکون پانی خوفناک منظر بن گیا۔کہیں سانپ پھنکار رہے تھے، کہیں مگرمچھ پانی میں غوطے لگا رہے تھے، اور لوگ دور کھڑے کانپ رہے تھے۔بادشاہ تخت پر بیٹھا مسکرایا اور بلند آواز میں بولا:“سن لو میری شرط!جو شخص اس کنارے سے تیر کر دوسرے کنارے تک زندہ پہنچ گیا…میں اُسے منہ مانگا انعام…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs dailyprompt
بلاعنوان
جنگل میں دو شیر رہتے تھے۔ایک جوان، طاقتور اور تیز تھا… جبکہ دوسرا بوڑھا مگر تجربہ کار۔دونوں کی دوستی پورے جنگل میں مشہور تھی۔ جہاں ایک جاتا، دوسرا اُس کے ساتھ ہوتا۔مگر وقت بدلا…ایک دن کسی غلط فہمی نے دونوں کے دلوں میں نفرت بھر دی۔بات چیت بند ہوگئی… راستے الگ ہوگئے… اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔کچھ دن بعد ایک خطرناک واقعہ پیش آیا۔بوڑھا شیر اکیلا جنگل کے کنارے بیٹھا تھا کہ اچانک 25-30 جنگلی کتوں نے اُس پر حملہ کر دیا۔کتے مسلسل اُس پر بھونک رہے تھے، کاٹ رہے تھے، اور اُسے کمزور سمجھ کر نوچنے لگے۔بوڑھا شیر پوری کوشش کے باوجود بے بس ہوتا جا رہا تھا…اچانک پورا جنگل ایک خوفناک دھاڑ سے گونج اٹھا!!!وہ جوان شیر تھا۔اُس کی ایک ہی دھاڑ نے کتوں کے دل دہلا دیے۔سارے کتے دم دبا کر بھاگ گئے۔جوان شیر نے بوڑھے شیر کی طرف دیکھا… مگر…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollection bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt
دو بھیڑیے
ایک بوڑھا شخص اپنے پوتے کو زندگی کا سبق دے رہا تھا۔اس نے کہا: “ہر انسان کے دل کے اندر دو بھیڑیوں کی جنگ چلتی رہتی ہے۔” پوتے نے حیران ہو کر پوچھا:“دادا جان، وہ دو بھیڑیے کون سے ہیں؟” بوڑھے نے جواب دیا: “ایک بھیڑیا غصہ، حسد، لالچ، نفرت اور غرور سے بھرا ہوا ہے۔اور دوسرا محبت، صبر، سچائی، امید اور رحم سے بھرا ہوا ہے۔” پوتا کچھ دیر سوچتا رہا، پھر پوچھا:“دادا جان! آخر جیتتا کون ہے؟” بوڑھے نے مسکرا کر جواب دیا: “وہی جیتتا ہے جسے تم روز کھانا دیتے ہو۔” پوتا خاموش ہو گیا، کیونکہ وہ سمجھ چکا تھا کہانسان جیسا سوچتا اور کرتا ہے، ویسا ہی بن جاتا ہے۔ سبق: اپنے اندر اچھائی کو طاقت دو،کیونکہ انسان کی اصل پہچان اُس کے اعمال ہوتے ہیں۔
" "Motivational messages for entrepreneurs" Target audience: Tailor keywords to the specific audience you want to reach #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt urdupoetry urdu blog
وکیل اور چالاک باغبان
ایک مشہور وکیل تھا جسے شکار اور مچھلی پکڑنے کا بے حد شوق تھا۔ ایک صاف اور خوشگوار ہفتے کی صبح اُس نے سوچا کہ آج کا دن شہر کے شور سے دور جنگل اور جھیل کے کنارے گزارا جائے۔وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا اور لمبا سفر طے کرتے ہوئے ایک گھنے جنگل کے قریب واقع خوبصورت جھیل تک پہنچ گیا۔ جھیل کا منظر دلکش تھا، پانی شیشے کی طرح صاف تھا اور ٹھنڈی ہوا ماحول کو مزید حسین بنا رہی تھی۔وکیل نے بڑی امید کے ساتھ کانٹا ڈالا، مگر قسمت اُس کا ساتھ نہ دے سکی۔ کئی گھنٹے گزر گئے لیکن ایک بھی مچھلی ہاتھ نہ آئی۔ تھکا ہارا اور مایوس ہو کر اُس نے سامان سمیٹا اور واپسی کا ارادہ کیا۔اسی دوران اچانک اُس کی نظر قریب جھاڑیوں میں گھومتے ہوئے ایک موٹے تازے خرگوش پر پڑی۔ وکیل کی آنکھوں میں چمک آگئی۔ اُس نے فوراً بندوق سیدھی…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #InspirationalQuotes #NZEECollection #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
کتے کی وصیت اور قاضی کی عقیدت!
ایک مزاحیہ مگر گہرا سبق آموز واقعہ…! ایک شہر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔صبح سویرے لوگوں نے دیکھا کہ قبرستان کے ایک کونے میں تازہ مٹی ڈالی گئی ہے۔تجسس بڑھا تو معلوم ہوا کہ کسی شخص نے اپنے کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دیا ہے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی۔لوگ غصے سے بھر گئے اور سیدھے قاضی کے دربار جا پہنچے۔“قاضی صاحب! یہ تو قبرستان کی بے حرمتی ہے!”“اگر آج ایک کتا دفن ہوگیا، تو کل نہ جانے کیا ہوگا!”قاضی یہ سن کر آگ بگولہ ہوگیا۔فوراً حکم دیا:“اس گستاخ شخص کو فوراً میرے سامنے پیش کیا جائے!” ⚖️کچھ دیر بعد وہ شخص کانپتا ہوا دربار میں حاضر ہوا۔قاضی نے غصے سے میز پر ہاتھ مارا اور گرج کر بولا:“اے بدبخت! کیا یہ سچ ہے کہ تُو نے اپنے کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا؟”…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
غرور کا انجام
اٹلی کا ایک بادشاہ حکومت اور دولت کے گھمنڈ میں غریب سے بات تک کرنا برا جانتا تھا۔ اس لیے اکثر لوگ اسے پسند نہیں کرتے تھے۔ ایک دن یہ شکار میں کسی جانور کے پیچھے گھوڑا ڈالے اتنی دور نکل گیا کہ نوکر چاکر سب بچھڑ گئے اور بادشاہ اکیلا رہ گیا۔اتنے میں ایک کسان نے بادشاہ کی رکاب پکڑ لی۔ اس کسان کی شکل ہوبہو بادشاہ سے ملتی تھی۔ فرق یہ تھا کہ اس کی پوشاک اور حالت غریبانہ تھی۔ کسان نے عرض کی۔ بادشاہ سلامت! میں تین دن سے حضور کی ڈیوڑھی پر بھوکا پیاسا چلا رہا ہوں مگر کوئی میری فریاد نہیں سنتا۔‘‘بادشاہ نے غریب کے میلے کپڑے دیکھ کر جھٹ ایک کوڑا لگا کر سامنے سے ہٹا دیا۔ کہ چل دور ہو۔ ہم ذلیل آدمیوں سے بات نہیں کر سکتے۔‘‘Alfaz Ki Shararat غریب کسان کوڑا کھا کر ہٹ تو گیا مگر پھر بھی آہستہ آہستہ…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
بلاعنوان
پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک عظیم بادشاہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں تھا۔ عمر بھر کی حکومت، فتوحات، خزانے اور رعایا، سب اس کی آنکھوں کے سامنے ایک ایک کر کے دھندلے ہو رہے تھے۔ موت کا وقت قریب تھا، اور اس کے دل میں صرف ایک ہی فکر باقی رہ گئی تھی: “مرنے کے بعد میری کیا حالت ہوگی؟” اس نے سلطنت کے ایک ایسے بزرگ کو بلایا جن کے بارے میں پورے ملک میں یہ یقین پایا جاتا تھا کہ ان کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی۔ جو وہ اللہ سے مانگ لیں، قبولیت کی راہ ضرور نکل آتی ہے۔بادشاہ نے نہایت عاجزی سے کہا: “اے بزرگ! میرے لیے دعا کریں کہ مرنے کے بعد مجھے جنت نصیب ہو۔ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں جگہ عطا فرما دے۔”اس بزرگ نے نہایت ادب سے عرض کیا: “حضور! آپ جو بھی حکم فرمائیں، میں کرنے کو…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs
بلاعنوان
ایک پرانی سلطنت تھی جہاں کا بادشاہ اپنی سنگ دلی اور ظلم کی وجہ سے دور دور تک مشہور تھا۔اس کی آنکھوں میں عجیب سی سختی تھی اور لہجے میں ایسا غرور کہ دربار میں کھڑے لوگ سانس بھی ناپ کر لیتے تھے۔وہ جب کوئی حکم دیتا، تو خود سے زیادہ اس کے اردگرد بیٹھے وزیر، مشیر اور امراء بے چین ہو جاتے۔ کیونکہ اصل مقابلہ حکم ماننے کا نہیں تھابلکہ بادشاہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا تھا۔ اگر بادشاہ کہتا: “ٹیکس بڑھا دو” تو وزیر سوچتا: “اگر میں نے صرف ٹیکس بڑھایا تو شاید بادشاہ متاثر نہ ہو کیوں نہ دگنا بڑھا دوں؟” پھر وزیر کے نیچے قاضی، کوتوال اور افسر سوچتے: “اگر ہم نے صرف وزیر کا حکم مانا تو ہم عام نوکر رہ جائیں گے، کیوں نہ اس سے بھی زیادہ سختی کریں تاکہ وزیر ہم سے خوش ہو جائے؟” پھر سپاہیوں کی باری آتی۔ وہ سوچتے:…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt blogs urdustory
,,بلاعنوان
حضرت شعیب کے زمانے میں ایک شخص کہا کرتا تھا کہ خدانے میرے ان گنت عیب دیکھے ہیں، اوہو! کس قدر گناہ اور جرم دیکھے ہیں لیکن اپنے کرم کی وجہ سے میری گرفت نہیں فرماتا۔ حق تعالیٰ نے غیبی آواز سے حضرت شیعب سے بطور جواب کے فرمایا کہ اے شخص تو سیدھا راستہ ترک کر کے جنگل میں بھٹک گیا ہے۔ تو کہتا ہے کہ میں تیرے گناہوں پر گرفت نہیں کرتا حالانکہ میں تیری اس قدر گرفت کرتا رہتا ہوں کہ تو سر سے پاؤں تک زنجیروں میں گھرا ہوا ہے مگر تجھے خبر نہیں۔ اے سیاہ دیگ تیرا رنگ تجھی پر چڑھ رہا ہے اور اس نے تیری روح کے ماتھے کو بے نور کر دیاہے۔ تیرے دل پر زنگ کی تہیں اس قدر چڑھ گئی ہیں کہ خدا کے بھیدوں کو دیکھنے سے تو اندھا ہوگیا ہے۔ لوہار جب زنگی ہو تو دھنواں اس کے…
bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt dailyprompt bloganuary urdupoetry urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge
چیٹیوں کا احتساب
ایک وسیع و عریض جنگل تھا جہاں طاقتور جانوروں کی حکومت قائم تھی۔ بڑے جانور اپنی مرضی سے فیصلے کرتے تھے، جبکہ چھوٹے جانداروں کی کسی کو پرواہ نہ تھی۔ ہاتھی راستے بناتے، شیر قانون نافذ کرتا اور بھینسے گوداموں کی نگرانی کرتے۔ دوسری طرف چوہے، گلہریاں اور خاص طور پر چیٹیاں خاموشی سے اپنی زندگی گزارتی تھیں۔ چیٹیاں جنگل کی سب سے محنتی مخلوق تھیں۔ وہ صبح سے شام تک اناج، بیج اور پتے اٹھا کر زمین کے نیچے میلوں لمبی سرنگیں بناتی تھیں۔ بظاہر ان کا وجود بہت چھوٹا تھا، مگر ان کی محنت جنگل کی زندگی کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی تھی۔ ایک سال طاقتور جانوروں کی کونسل نے اعلان کیا کہ دریا پر ایک عظیم بند تعمیر کیا جائے گا تاکہ خشک سالی کے دنوں میں کوئی جانور پیاسا نہ رہے۔ ہاتھی نے فخر سے کہا:“ہم ایسا بند بنائیں گے جو پورے جنگل…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt