ایک شیر کی خنزیر سے ملاقات ہوئی۔
خنزیر نے کہا: “مجھ سے لڑو!”
شیر نے جواب دیا: “تم ایک خنزیر ہو اور میرے لائق نہیں ہو۔ اگر میں تمہاری بات مان کر تمہیں قتل کر دوں، تو کہا جائے گا کہ شیر نے خنزیر کو قتل کیا اور یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے، اور اگر مجھ سے کوئی نقصان پہنچا تو یہ میرے لئے عار ہوگا!”
خنزیر نے کہا: “اگر تم نے ایسا نہ کیا، تو میں جا کر درندوں کو بتاؤں گا کہ تم نے مجھ سے لڑنے کی ہمت نہیں کی!”
شیر نے کہا: “تمہارا جھوٹ برداشت کرنا میرے لئے آسان ہے بجائے اس کے کہ میں اپنی داڑھی کو تمہارے خون سے رنگ دوں!”
بعض لوگ اس قابل نہیں ہوتے کہ ان سے دشمنی کی جائے!
کچھ لڑائیاں ایسی ہیں جن کو جیتنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان میں نہ اترا جائے۔
جب آپ نیچ لوگوں سے ان کے طریقے سے لڑتے ہیں تو آپ ان کے ساتھ برابر ہو جاتے ہیں!
A lion met a pig. The pig said, “Fight with me!””
The lion replied: You are a pig and not worthy of me. If I obey your word and kill you, it will be said that a lion killed a pig and it is not a matter of pride, and if any harm comes from me, it will be a shame for me.
The pig said: “If you do not, I will go and tell the beasts of the jungle that you did not dare to fight me.
Lion said : “It is easier for me to bear your lies than to dye my beard with your blood!”
Some people are not able to be hated! There are some battles that the only way to win is to not get into them. When you fight the mean people their way, you become even with them!