زبان کا زخم
ایک شخص انتہائی غصیلے مزاج کا مالک تھا۔ جب بھی اسے غصہ آتا، وہ آپے سے باہر ہو جاتا، لوگوں کو بُرا بھلا کہتا اور اپنے تلخ الفاظ سے ان کے دل دکھاتا۔ لیکن جب غصہ ٹھنڈا ہوتا تو اسے اپنے رویّے پر شدید پشیمانی ہوتی۔ وہ اپنی اس بری عادت سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا۔ ایک روز اسے معلوم ہوا کہ پڑوسی گاؤں میں ایک دانا عالم رہتے ہیں، جو لوگوں کے مسائل کا بہترین حل بتاتے ہیں۔ وہ فوراً ان کے پاس پہنچا اور اپنے غصے پر قابو پانے کا طریقہ پوچھا۔ عالم نے مسکراتے ہوئے کہا: ’’جب بھی تمہیں غصہ آئے، جنگل کی طرف نکل جانا اور وہاں موجود کسی درخت کے تنے میں ایک کیل ٹھونک دینا۔‘‘ وہ شخص حیران ہوا اور پوچھنے لگا: ’’یہ کیسا حل ہے؟ کیا ایسا کرنے سے میرا غصہ ختم ہو جائے گا؟‘‘ عالم نے نرمی سے جواب دیا: ’’تم بس…
مقابلہ
جنگل میں دو جانوروں کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی تھی۔ ایک ہاتھی تھا اور دوسرا بھینسا۔ دونوں اپنی اپنی طاقت کے قصیدے خود ہی پڑھتے اور ایک دوسرے کی برتری تسلیم کرنے کو کسی صورت تیار نہ ہوتے۔ ہاتھی کا دعویٰ تھا کہ اس کے جیسا زور آور پورے جنگل میں کوئی نہیں، جبکہ بھینسا اپنی جسامت اور مضبوط سینگوں پر ناز کرتا تھا۔ دونوں کی ملاقات ہوتی تو بات سلام دعا سے شروع ہو کر طاقت کے مقابلے پر ختم ہوتی۔ کبھی ہاتھی اپنی سونڈ سے درخت ہلانے کا دعویٰ کرتا، کبھی بھینسا زمین پر پاؤں مار کر اپنی قوت کا مظاہرہ کرتا۔ جنگل کے دوسرے جانور ان کی اس روز روز کی تکرار سے خوب واقف تھے، مگر کوئی ان کے جھگڑے میں پڑنا پسند نہیں کرتا تھا۔ اسی جنگل میں ایک لومڑ بھی رہتا تھا، جو دوسروں کی عادتوں اور کمزوریوں کو خاموشی سے دیکھنے…
خلوص نیت
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک سلطان نے دریائے فرات کے کنارے اپنا خیمہ نصب کیا۔ علاقے کے لوگ اس سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ اس نے نہ صرف اس سرزمین کو فتح کیا تھا بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بنا لی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ لوگ اس سے ملاقات کے لیے آتے اور اپنی محبت کے اظہار کے طور پر قیمتی تحائف پیش کرتے۔ ایک روز جب امرا سلطان کی خدمت میں بیش قیمت تحائف پیش کر رہے تھے، ایک غریب شخص بھی اپنے سلطان کے لیے کوئی تحفہ لے جانے کی خواہش میں نکلا۔ اسے کوئی قیمتی چیز نہ مل سکی تو اس نے اپنی شکستہ صراحی ٹھنڈے پانی سے بھری اور سلطان سے ملاقات کے لیے روانہ ہو گیا۔ راستے میں ایک دیہاتی نے اس سے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو؟ غریب شخص نے اپنا ارادہ بتایا تو وہ تمسخر…
لالچ کا جال
جنگل کے ایک کنارے پر ایک گہری ندی بہتی تھی۔ اس کے دونوں کناروں پر گھنے درختوں اور سرسبز میدانوں کے درمیان کئی جانور آباد تھے۔ ندی کے ایک طرف سے دوسری طرف جانے کے لیے کوئی پختہ راستہ نہ تھا، اس لیے جانوروں کو کشتی کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا۔اس ندی پر دو گیدڑ کشتی چلایا کرتے تھے۔ ان کا کام جانوروں کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچانا تھا۔ ابتدا میں یہ کام ان کے لیے اچھا روزگار ثابت ہوا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ انہیں محسوس ہونے لگا کہ کرایے سے ہونے والی آمدنی ان کی خواہشات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں۔ دونوں چاہتے تھے کہ کم محنت میں زیادہ دولت ہاتھ آئے۔ ایک دن انہوں نے ایک ایسی بات پر غور کیا جس نے ان کے ذہن میں ایک نئی ترکیب پیدا کر دی۔ انہوں نے دیکھا کہ ندی کے درمیان پہنچ کر…
بلاعنوان
ایک صبح ایک مرغے نے فیصلہ کیا کہ آج وہ بانگ نہیں دے گا۰ اس کے ذہن میں یہ غرور پیدا ہو چکا تھا کہ سورج صرف اسی کی آواز سے طلوع ہوتا ہے۰ اسے یقین تھا کہ اگر اس نے صبح بانگ نہ دی تو پوری دنیا اندھیرے میں ڈوبی رہے گی۰اگلی صبح وہ مرغیوں کے ڈربے کی چھت پر جا بیٹھا، اپنے پر سمیٹے اور خاموشی سے انتظار کرنے لگا کہ اب دنیا میں کیا ہوتا ہے۰ آسمان پر روشنی پھیلنے لگی، سورج طلوع ہوا، کسان کھیتوں کی طرف روانہ ہو گئے، بچے اسکول پہنچنے لگے اور گاؤں میں زندگی معمول کے مطابق شروع ہو گئی۰ حیرت کی بات یہ تھی کہ کسی کو احساس تک نہیں ہوا کہ آج مرغے نے بانگ نہیں دی۰یہ دیکھ کر مرغا شرمندہ ہو گیااوراس نے فوراً پوری طاقت سے بانگ دینا شروع کر دی، مگر اب بہت دیر ہو چکی تھی۰…
ناشکرا انسان
انسان کبھی اپنی نعمتوں کی قدر نہیں کرتا! ایک دن اعلان ہوا کہ جو شخص بھی اپنی زندگی سے پریشان ہے، وہ فلاں میدان میں پہنچ جائے۔ وہاں آ کر اپنی پریشانی یا ناپسندیدہ چیز چھوڑ دے اور اس کے بدلے وہ چیز لے جائے جسے وہ بہتر سمجھتا ہے۔ یہ اعلان سن کر سب خوش ہو گئے اور مقررہ دن میدان میں جمع ہو گئے۔ وہاں مختلف لوگ اپنی اپنی پریشانیاں لے کر پہنچے: 1۔ ایک شادی شدہ شخص اپنی بیوی سے تنگ تھا، سو اسے چھوڑ آیا۔ 2۔ ایک کنوارا شخص شادی کے بغیر زندگی کو ادھورا سمجھتا تھا، چنانچہ بیوی لے آیا۔ 3۔ ایک شخص اپنی نافرمان اولاد سے پریشان تھا، سو اسے چھوڑ آیا۔ 4۔ ایک شخص بے اولادی کے دکھ میں مبتلا تھا، وہ اولاد لے آیا۔ 5۔ ایک شخص ٹی بی کا مریض تھا اور ساری رات کھانستا رہتا تھا۔ وہ اپنی بیماری چھوڑ…
کنویں کا انوکھا راز….
ایک خوبصورت گاؤں کے کنارے ایک قدیم کنواں تھا۔ اس کا پانی نہایت ٹھنڈا، میٹھا اور شفاف تھا۔ دور دراز کے دیہات سے لوگ اس کنویں کا پانی پینے آتے تھے۔ مسافر اپنی پیاس بجھاتے، کسان اپنی مشکیں بھرتے اور بچے کھیلتے ہوئے اس کے کنارے وقت گزارتے۔ ایک دن وہاں ایک نیا زمیندار آیا۔ وہ نہایت مغرور اور بخیل طبیعت کا مالک تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ لوگ روزانہ بڑی تعداد میں کنویں سے مفت پانی لے جاتے ہیں تو اس کے دل میں لالچ پیدا ہوگیا۔ اس نے سوچا: “آخر یہ پانی کب تک مفت تقسیم ہوتا رہے گا؟ اگر لوگ اسی طرح پانی نکالتے رہے تو ایک دن کنواں خالی ہو جائے گا۔ بہتر ہے کہ اس پر تالا لگا دوں۔ پھر ضرورت کے وقت پانی مہنگے داموں فروخت کروں گا۔” گاؤں کے ایک بزرگ نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا: “بیٹا! یہ اللہ کی نعمت ہے۔…
آج کی بہترین حکایت 😂😂😂
کہتے ہیں کہ قدیم زمانے میں ایک شہر میں دو بڑے تاجر رہا کرتے تھے۔ ایک دن ایک تاجر نے دوسرے سے پانی کا ایک کنواں خرید لیا۔ اگلے روز خریدار بازار سے گزر رہا تھا کہ کنویں کے سابق مالک نے اسے آواز دے کر روک لیا اور کہا: ’’بھائی صاحب! میں نے آپ کو صرف کنواں فروخت کیا ہے، اس کا پانی نہیں۔ لہٰذا اگر آپ نے میرے پانی سے فائدہ اٹھایا تو اس کی قیمت الگ سے ادا کرنا ہوگی۔‘‘ خریدار نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ارے بھائی! میں تو خود کل سے اسی پریشانی میں مبتلا ہوں اور آج تمہارے پاس آنے ہی والا تھا۔ یہ تم نے مجھے کنواں بیچ کر کس مصیبت میں ڈال دیا ہے؟ اب یا تو فوراً میرے کنویں سے اپنا پانی نکال کر اسے خالی کرو، یا پھر مجھے اپنے کنویں میں پانی رکھنے کا کرایہ ادا کرو!‘‘…
توبہ
بنی اسرائیل میں ایک شخص رہتاتھااس شخص کوایک عورت سے محبت ہوگئی۔محبت بڑھتے بڑھتے دونوں میں بہت قربتیں ہوچکی تھیں لیکن خداکاکرناایساہواکہ ان دونوں کی آپس میں شادی نہ ہوسکی۔مرد کی شادی کسی اور لڑکی سے ہوگئی اوراس عورت کی شادی دوسرے مردسے ہوگئی اوراتفاق ایساکہ دونوں پڑوس میں رہنے لگے بیچ میں صرف دیوارحائل تھی۔دونوں کے دل میں ایک دوسرے کے خیالات آتے رہتے تھے۔ایک مرتبہ وہ لڑکی اپنی اونٹنی پربیٹھ پراپنی کسی ضرورت کے لیے دوسرے گاوں جانے لگی۔عاشق نے دیکھ لیاکہ محبوبہ جارہی ہےتواونٹنی کےپیچھے پیچھے یہ بھی چل پڑاجنگل میں پہنچے بات کی تولڑکی نےایمان والاجواب دیا۔لڑکی نے کہاکہ مجھے تجھ سے محبت ہے اورتجھے مجھ سے محبت ہے لیکن اللہ کافیصلہ اس کے خلاف ہے۔تیری شادی کسی اورجگہ ہوگئی اورمیری شادی کسی اورجگہ ہوگئی۔تو بھی صبراور برداشت کرمیں بھی برداشت کرلیتی ہوں اس صبرکی سواری کے ذریعےہم اللہ تک پہنچ جائیں گے۔یہ جملہ کہاکہ’’اس صبرکی…
ویران بستی اور الو۔۔۔! An owl and desolate town
کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ،ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھا”کس قدر ویران گاؤں ہے،.۔.؟“طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ھے“جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے ،عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا،اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا،تم لوگ اس گاؤں میں مسافرلگتے ہو،آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ،میرے ساتھ کھانا کھاؤ،اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کرسکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی،کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی،تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا ..تم کہاں جا رہی ہوطوطی پرشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچنے کی بات ہے ،میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔۔۔،الو یہ سن کر ہنسا..اور کہا…
رانجھا 😃
🔥😂 رانجھا عاشق کم اور بھوکا زیادہ تھا! 😂💯 کہتے ھیں عاشقوں میں رانجھا سب سے بڑا ہڈ حرام عاشق تھا۔ 😜😆 بھابھیاں کھانا نہ دیتیں تو جناب نے تخت ہزارہ چھوڑ دیا اور سیدھا ہیر کے ہاں بھینسوں کے باڑے میں نوکری پکڑ لی۔ 🐃😂 لیکن یہاں بھی عشق سے زیادہ دھیان کھانے پینے پر تھا! بھینسیں بیلے میں جاتیں اور رانجھا باغ میں جا کر ہیر کے ہاتھ کی بنی چوری پر ہاتھ صاف کرتا۔ 🤣👏 اوپر سے موقع ملتے ھی بھینسوں کا دودھ بھی چوری چھپے پی جاتا۔ 😲🙅 چاچا قیدو کئی بار شکایت لے کر ہیر کے باپ کے پاس پہنچے، مگر رانجھا اپنی چرب زبانی سے ہر بار بچ نکلتا۔ 😂🗣️ اور ہیر بھی کوئی کم نہیں تھی 💃👀 اسے رانجھے سے زیادہ آم پسند تھے! 🥭🤣 ایک دن ہیر نے رانجھا کے حصے کے آم بھی چُوس لیے۔رانجھا یہ صدمہ ساری عمر نہ بھول…
منطق
🔥😂 روای کہتا ھے: میں انگلینڈ سے پڑھ کر گوجرانوالہ واپس آیا۔اگلے دن ناشتے پر ابا جی نے پوچھا: “پُتر! کی پڑھ کے آیا ایں؟” میں نے بڑے فخر سے کہا: “ابا جی! میں نے منطق کا علم حاصل کیا ھے!” 😎 ابا جی نے سادگی سے پوچھا: “اَیدا کی فائدہ اے؟” 🤔 میں نے جوش میں آ کر سامنے پڑے ایک انڈے کی طرف اشارہ کیا اور کہا: “ابا جی! میں اپنے علم اور منطق سے ثابت کر سکتا ھوں کہ یہ ایک انڈا نہیں بلکہ دو انڈے ھیں!” 😏 پھر میں نے ایسے ایسے دلائل دیے کہ خود مجھے بھی یقین ھو گیا کہ واقعی دو انڈے ھیں۔ 👀 بات ختم کر کے میں فخر سے ابا جی کی طرف دیکھنے لگا کہ اب تو میری عقل کے قائل ھوں گئے ھوں گے۔ 🤓👉 ابا جی نے خاموشی سے میرے سامنے سے وہ انڈا اٹھایا، منہ میں ڈالا…
_آپ بیتی_😁
ریل کے سفر کے دوران میری جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی تو میں.مسکرا دیتا 😁😁 جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں اور کہا، “جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے”.یہ سن کر میرا بس نہیں چل رہا😍 تھا کہ کیا کرو.فوراً بولا ۔۔جی ضرور ضرور، جب آپ کہیں، اور کہاں ملنا ہے ؟.خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا میرے کلینک میں….میں ڈینٹسٹ ہوں.آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں. سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے. مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے🙂🙂مہذب خاتون تھیں اسی لیئے صرف “دانت” کے کیڑے کا بتایا _آپ بیتی_
سوچ کا فرق
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے شہر میں ایک بہت بڑا تالاب بنوایا اور پورے شہر میں منادی کروا دی کہ ہر شخص روزانہ ایک گلاس دودھ اس تالاب میں ڈالے گا، تاکہ بعد میں یہ دودھ شہر کے غریبوں میں تقسیم کیا جا سکے۔ رات ہوئی تو ایک شخص نے اپنے گھر والوں سے کہا: ’’یہ شہر اتنا بڑا ہے کہ اگر ہر شخص ایک ایک گلاس دودھ ڈالے گا تو تالاب بھر جائے گا۔ ایسے میں اگر میں ایک گلاس دودھ نہ بھی ڈالوں تو کون سا فرق پڑ جائے گا؟‘‘ بس، یہی سوچ ہر گھر میں پیدا ہوئی اور ہر شخص نے یہی فیصلہ کیا کہ اس کے ایک گلاس دودھ نہ ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اگلی صبح جب بادشاہ نے تالاب کا معائنہ کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پورا تالاب بالکل خالی تھا۔ بادشاہ نے…
حرص
ایک سلطنت میں ایک ایسا بادشاہ حکومت کرتا تھا جس کے دربار کے دروازے کبھی غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے بند نہیں ہوتے تھے۔ جو شخص بھی اپنی پریشانی لے کر حاضر ہوتا، بادشاہ اس کی بات پوری توجہ سے سنتا اور پھر اسے شاہی خزانے کے نگران کے پاس بھیج دیتا تاکہ اس کی ضرورت پوری کی جا سکے۔خزانچی کو بادشاہ کی طرف سے ایک عجیب حکم ملا ہوا تھا۔ وہ ہر ضرورت مند کو خزانے کے ایک مخصوص حصے میں لے جاتا، جہاں مختلف قیمتی اشیا بڑی ترتیب سے ایک کلو میٹر کی مسافت پر رکھی ہوئی تھیں۔ وہ پہلی چیز کی طرف اشارہ کرکے کہتا، ’’یہ آپ لے جا سکتے ہیں۔‘‘جو شخص واقعی کسی ضرورت کے تحت آیا ہوتا، وہ خوشی سے وہ چیز اٹھاتا، بادشاہ کا شکریہ ادا کرتا اور واپس لوٹ جاتا۔ مگر بعض لوگوں کا معاملہ کچھ اور ہی ہوتا۔ ایک دن ایک…
بلاعنوان 😂
🔥😂 شادی کے بعد بیٹی نے ماں کو فون کیا 📞💁 بیٹی:امی! آج میری اپنے شوہر سے بہت بری لڑائی ھو گئ 😭💔 ماں:ارے بیٹا! شادی کے بعد میاں بیوی میں لڑائیاں تو ھوتی رہتی ھیں، پریشان نہ ھو۔ 😊🥀 بیٹی:جی امی، وہ تو ٹھیک ھے! 🙂مگر اب لاش کا کیا کروں؟ 😢 😂😂😂
🔥😂 دوسری شادی کا استقبال 😂🙆
ایک صاحب فرماتے ھیں: “میری اچانک دوسری شادی ھو گئی 🙂💃نہ دوستوں کو بتا سکا، نہ کسی کو خبر ھوئی۔ بس اچانک نکاح ھوا اور رخصتی بھی! 😳🌹 حیرت کی بات یہ تھی کہ پہلی بیوی نے نئی بیوی کو فوراً بہن بنا لیا۔ 😲😊 بچے بھی نئی امی سے لپٹ گئے، والدہ خوش، گھر میں ہر طرف خوشیاں ھی خوشیاں! 🤩🥀 پہلی بیگم نے تو حد ھی کر دی 😱👇 خود ضد کر کے دونوں کو ہنی مون پر ترکی بھیجنے کی تیاری شروع کر دی۔ 🇹🇷😍 کہنے لگیں: “جیسے آپ مجھے ہنی مون پر لے گئے تھے، ویسے ھی انہیں بھی لے جائیں۔ پیسے کم پڑ جائیں تو بتائیے گا، میری تین لاکھ کی کمیٹی نکلی ھے!” 🤗❤️ رات گیارہ بجے پہلی بیوی نے ھم دونوں کو کمرے میں دھکیلا، دروازہ بند کیا اور بچوں کو بھی شور کرنے سے منع کر دیا۔ 😌💁 صبح حجلۂ عروسی میں…
جگاڑ
امریکہ کے نئے صدر نے اپنے چند جاسوس اسلامی ممالک میں بھیجے تاکہ وہاں کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔ دو قابلِ اعتماد جاسوسوں کو پاکستان روانہ کیا گیا۔ دونوں جاسوس پی آئی اے کے طیارے میں پاکستان کا سفر کر رہے تھے کہ اچانک جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے اعلان کیا: ’’خواتین و حضرات! جہاز کے چاروں انجن فیل ہو چکے ہیں، لیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔‘‘ جاسوس جیسے ہی پاکستان پہنچے تو دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اعلان کیا: ’’آپ لوگ گھبرائیں نہیں، زمین پر لیٹ جائیں۔ کوئی نہ کوئی جگاڑ لگایا جا رہا ہے۔‘‘ ایئرپورٹ سے جان بچا کر دونوں جاسوس ایک گاڑی میں ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے، لیکن راستے میں گاڑی کا انجن خراب ہوگیا۔ ڈرائیور نے اطمینان سے کہا: ’’صاحب! فکر نہ کریں، کوئی نہ…
احسان کا بدلہ Reward of favour
ایک جنگل میں ایک شیر کا بچہ پانی میں ڈوب رہا تھا اس کو ڈوبتا دیکھ کر بکری کو رحم آگیا اور اس نے اسے بچا لیا جب یے بات شیر کو پتا چلی تو شیر نے اعلاں کیا کے آج کے بعد بکری جنگل کی رانی ہے.یہ بات عقاب دیکھ رہا تھا۔ اس نیے سوچا میں بھی کسی کے ساتھ نیکی کروں تو مجھے بھی عزت ملے ۔ایک دن اس نے دیکھا کہ ایک چوہا پانی میں ڈوب رہا تھا، وہ گیا اور اس کو پانی سے باہر نکال لیا۔ چوہے کو ٹھنڈ لگ رہی تھی لہزا اس نے اس کو پروں میں چھپالیا ۔ تھوڑی دیر میں چوہا بھاگ گیا جب عقاب اڑنے لگا تو زمین پر گر گیا ۔اس کے سارے پر چوہا کتر گیا تھا.عقاب بکری کے پاس گیااور بولا کہ تو نے مدد کی تو رانی بن گئی اور میں نے مدد کی تو پروں…
سبق آموز۔۔۔! بدصورت گدھ۔۔! Instructive: The ugly vulture
ایک دن ایک گدھ راستے سے چل رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ ایک خوبصورت برتن زمین پر پڑا ہے۔ وہ حیران تھا اور یقین نہیں کر رہا تھا کہ اتنا خوبصورت برتن دنیا میں کہیں بھی موجود ہے۔ اچانک برتن نے گدھ سے کہا، “میرا نام اوپور ہے۔ میں مافوق الفطرت طاقتوں سے مالا مال ایک زبردست برتن ہوں۔ میں آپ کو خوبصورت بنا سکتا ہوں کیونکہ میں خوبصورتی کی دیوی ہوں۔ میں نے ہزاروں پرندوں اور جانوروں کو خوبصورتی سے نوازا ہے۔ یہاں، صرف میرے مائع کو پیو، اور تم ایک خوبصورت اور دلکش پرندے میں تبدیل ہو جاؤ گے، میں نے بہت سے پرندوں کو، طوطے، فلیمنگو، فیزنٹ، کوکاٹو اور ہر ایک کو منفرد خوبصورتی سے نوازا ہے۔” گدھ نے برتن کو مشکوک نظروں سے دیکھا، ہچکچاتے ہوئے سر ہلایا، اور پھر سیٹی بجائی، “میں تم پر یقین نہیں رکھتا، اور مجھے تم پر بھروسہ نہیں…



















