Tag Archives: ،urdublogs

ایک آدمی شدید طوفان کے دوران اپنے کیبن میں چھپا بیٹھا تھا کہ اچانک دروازے پر کسی چیز کے رگڑنے کی آواز سنائی دی۔ وہ اٹھا اور دروازہ کھولا تو سامنے ایک موٹا تازہ سانپ پڑا تھا، جو سردی سے تقریباً نیم مردہ ہو چکا تھا اور بڑی مشکل سے حرکت کر پا رہا تھا۔ سانپ نے اس سے التجا کی کہ اسے صرف ایک رات کے لیے اپنے کیبن میں پناہ دے دے۔ آدمی سانپ کو دیکھ کر گھبرا گیا اور بولا: ’’تم یہاں سے چلے جاؤ۔ تم ایک زہریلے سانپ ہو۔ جب تمہاری حالت بہتر ہو جائے گی تو یقیناً مجھے ڈس لو گے، کیونکہ ڈسنا تمہاری فطرت ہے۔‘‘ سانپ نے انتہائی کمزور آواز میں کہا: ’’اگر میں اس طوفان اور سردی میں باہر پڑا رہا تو میرا جسم جم جائے گا اور میں مر جاؤں گا۔ خدا کے لیے مجھے صرف ایک رات پناہ دے دو۔‘‘ آدمی…

Read more

رات صرف گہری نہیں تھی بھاری تھی۔ آسمان پر بادل اس طرح گرج رہے تھے جیسے کسی نے صدیوں کا دکھ ایک ہی رات میں زمین پر اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہو۔ بارش کی ہر بوند چھت پر نہیں، جیسے دل پر گر رہی تھی، مسلسل، بے رحم، اور بے آواز چیخوں کے ساتھ۔ ایک کچی سی جھونپڑی کے اندر، ایک مدھم سا چراغ جل رہا تھا۔اور اس چراغ کی لو بھی جیسے تھک چکی تھی۔ وہاں ایک بیوہ عورت بیٹھی تھی، حلیمہ۔ اس کے چہرے پر وقت کے نشان تھے، آنکھوں میں وہ خالی پن، جو صرف مسلسل صبر سے پیدا ہوتا ہے، اور دل میں ایک ایسی خاموش جنگ، جس کا کوئی گواہ نہیں ہوتا۔ اس کے شوہر، اکرم، کو گزرے تین سال ہو چکے تھے، مگر اس کے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا تھا، وہ وقت بھی پُر نہ کر سکا۔ کونے میں اس…

Read more

ایک شخص انتہائی غریب تھا۔ ایک دن اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا کہ کسی رئیس آدمی کے ہاں ملازمت کر لے، تاکہ ان کے آنے والے بچے کا مستقبل بہتر ہو سکے۔ بیوی نے اجازت دے دی۔ ابھی ان کے ہاں پہلا بچہ بھی پیدا نہیں ہوا تھا کہ وہ اپنی جوان بیوی کو چھوڑ کر روزگار کی تلاش میں ایک دور دراز شہر چلا گیا۔ وہاں اس نے ایک رئیس آدمی کی بیس سال تک خدمت کی۔ بیس سال بعد جب اس نے گھر واپس جانے کی اجازت مانگی تو رئیس نے نہ صرف اسے خوشی سے رخصت کیا، بلکہ بہت سی بکریاں، گائیں، بھینسیں اور اونٹ دے کر مال دار بنا دیا۔ وہ اپنا مال و اسباب لے کر گھر کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں صحرا سے گزرتے ہوئے اسے ایک جھونپڑی نظر آئی، جہاں ایک درویش رہتا تھا۔ اس نے رات وہاں گزارنے کا…

Read more

ایک بادشاہ محل کی چھت پر ٹہلنے چلا گیا۔ ٹہلتے ٹہلتے اسکی نظر محل کے نزدیک گھر کی چھت پر پڑی جس پر ایک بہت خوبصورت عورت کپڑے سوکھا رہی تھی۔ بادشاہ نے اپنی ایک باندی کو بلا کر پوچھا: کس کی بیوی ہے یہ؟باندی نے کہا: بادشاہ سلامت یہ آپ کےغلام فیروز کی بیوی ہے۔بادشاہ نیچے اترا ، بادشاہ پر اس عورت کے حسن وجمال کا سحر سا چھا گیا تھا۔اس نے فیروز کو بلایا۔ فیروز حاضر ہوا تو بادشاہ نے کہا : فیروز ہمارا ایک کام ہے۔ ہمارا یہ خط فلاں ملک کے بادشاہ کو دے آو اور اسکا جواب بھی ان سے لے آنا۔ فیروز: اس خط کو لے کر گھر واپس آ گیا خط کو اپنے تکیے کے نیچے رکھ دیا، سفر کا سامان تیار کیا، رات گھر میں گزاری اور صبح منزل مقصود پر روانہ ہو گیا اس بات سے لاعلم کہ بادشاہ نے اس…

Read more

ایک کنجوس شوہر تھا، اتنا کنجوس کہ صبح، دوپہر اور شام ہر وقت دال ہی کھاتا تھا۔ حتیٰ کہ خوابوں میں بھی دال کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا تھا۔ بیوی کئی بار کہتی، “کبھی گوشت بھی کھا لیا کریں!” مگر شوہر فوراً دال کے فوائد گنوانا شروع کر دیتا۔ آخر تنگ آ کر بیوی نے اپنے بھائیوں کو ساری کہانی سنائی۔ بھائیوں نے مل کر ایک منصوبہ بنایا۔ ایک رات شوہر کو نیند کی دوا دے کر سلایا، کفن پہنایا اور ایک اندھیرے کمرے میں لٹا دیا۔ جب شوہر کی آنکھ کھلی تو دو بھائی منکر نکیر کا روپ دھار کر سامنے آ گئے۔ سوالات شروع ہوئے: “تیرا رب کون ہے؟” “اللہ!” “تیرا دین کیا ہے؟” “اسلام!” “تیرے نبی کون ہیں؟” “حضرت محمد ﷺ!” پھر آخری سوال ہوا: “دنیا میں کیا کھاتا تھا؟” شوہر نے فخر سے جواب دیا: “دال! صرف دال!” یہ سنتے ہی دونوں بھائی چلّائے: “پکڑ…

Read more

مسکرائیے! 😀ایک پردیسی بیان کرتا ہے:جب میں نے بیرونِ ملک جانے کی پکی تیاری کر لی تو روانگی والے دن میرے والد صاحب نے ڈھیروں دعاؤں اور نصیحتوں کے ساتھ مجھے الوداع کہا۔ لیکن پردیس میں کام کاج اور کمائی کے حالات میری توقعات کے مطابق نہ تھے۔ مشکلات سے لڑتے لڑتے دو سال گزر گئے، مگر کوئی خاص کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ دو سال بعد ایک دن میرے والدین کہیں گئے ہوئے تھے کہ ہمارے گھر میں ایک چور گھس آیا۔ اب ہمارے گھر میں ایسا کیا رکھا تھا جو وہ لے جاتا؟ بس ایک گدھا بندھا ہوا تھا۔ چور اسے ہی کھول کر لے گیا۔ دو دن بعد چور ہمارے گدھے کو لے کر بازار میں باربرداری کے کام پر نکل گیا۔ اس نے گدھے پر پھل اور سبزیاں لاد دیں۔ بازار میں رش کے دوران چور کی توجہ ذرا ادھر اُدھر ہوئی تو گدھا موقع پا…

Read more

فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں سات آٹھ سال کا ایک لڑکا اپنی ضعیف ماں کے ساتھ رہتا تھا۔ اس کی ماں جنگل سے لکڑیاں جمع کرکے شہر لے جاتی اور وہاں فروخت کر دیتی۔ دن بھر کی اس مشقت سے جو تھوڑے بہت پیسے حاصل ہوتے، انہی سے وہ اپنا اور اپنے بچے کا پیٹ پالتی تھی۔ بدقسمتی سے ایک دن اچانک وہ بیمار پڑ گئی اور اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ ماں کی موت نے معصوم بچے کو بے حد غمگین کر دیا۔ اب دنیا میں اس کا کوئی سہارا نہیں رہا تھا۔ ایک دن وہ تنہا بیٹھا اپنی قسمت کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ اچانک اس کے ذہن میں خیال آیا: ’’یہ پیسہ بھی کتنی عجیب چیز ہے! اسی کی بدولت انسان اپنی ضرورت کی ہر چیز حاصل کر سکتا ہے۔ اب مجھے بھی کسی نہ کسی طرح پیسے کمانے ہوں گے۔‘‘…

Read more

ایک قاضی صاحب نے دوسری شادی کر لی، مگر پہلی بیگم کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ کچھ عرصے بعد بیگم کو شک ہوا کہ میاں صاحب کے تیور بدلے بدلے ہیں۔ پوچھا تو قاضی صاحب نے لاکھ یقین دلایا، مگر بیگم کا شک دور نہ ہوا۔ آخر ایک دن جھگڑا عروج پر پہنچا تو بیگم بولیں: “اگر آپ کے دل میں چور نہیں تو ابھی قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھائیں کہ میرے علاوہ آپ کی کوئی بیوی نہیں!” قاضی صاحب بری طرح پھنس گئے۔ حلف سے انکار کیا تو بیگم کا شک یقین میں بدل گیا۔ قاضی صاحب نے موقع کی نزاکت دیکھی اور فوراً گھر سے نکل گئے۔ پوری رات سوچتے رہے کہ اس مصیبت سے کیسے نکلا جائے۔ صبح اپنی دوسری بیگم سے کہا: “تم میرے جانے کے بعد فوراً میرے گھر آ جانا۔” قاضی صاحب پہلی بیگم کے گھر پہنچے تو حسبِ توقع پورا…

Read more

سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ہلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ہیں ۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ہو، وہی پھینک دینگے۔ جہاز کا زیادہ تر لوڈ ایک ہی تاجر کا تھا۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں؟ سب کے مال میں سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ہیں۔ انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ اسے اپنی ہلاکت کا یقین ہوگیا،جب ہوش آیا تو کیا ‏دیکھتا ہے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ہے۔ یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا۔…

Read more

ایک بادشاہ کا غلام غرور کے نشے میں گھوڑے پر سوار چلا آ رہا تھا۔اچانک سامنے ایک بزرگ آگئے۔انہوں نے اس مغرور غلام سے کہا:“یہ اکڑ اور غرور اچھا نہیں ہوتا۔”غلام نے اور زیادہ اکڑ کے ساتھ جواب دیا:“میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں۔وہ مجھ پر بہت بھروسہ کرتا ہے۔جب وہ سوتا ہے تو میں اس کی حفاظت کرتا ہوں،جب اسے بھوک لگتی ہے تو میں اسے کھانا دیتا ہوں،اور جب کوئی حکم دیتا ہے تو فوراً بجا لاتا ہوں۔”بزرگ نے نرمی سے پوچھا:“اور جب تم سے کوئی غلطی ہو جائے تو؟”غلام نے جواب دیا:“تو مجھے کوڑے لگتے ہیں۔”یہ سن کر بزرگ بولے:“پھر تو مجھ سے زیادہ اکڑ تمہیں کرنی چاہیے… نہیں،بلکہ مجھے اکڑنا چاہیے۔”غلام حیران ہو کر بولا:“وہ کیسے؟”بزرگ نے کہا:“میں ایسے بادشاہ کا غلام ہوںکہ جب میں بھوکا ہوتا ہوں تو وہ مجھے کھلاتا ہے،جب بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفا دیتا ہے،جب میں سوتا ہوں تو…

Read more

ایک بادشاہ تھا جس کے فیصلوں کے چرچے دور دراز ریاستوں تک پھیلے ہوئے تھے۔کہا جاتا تھا کہ وہ جو فیصلہ کرتا، وقت خود اس کی گواہی دیتا۔نہ کوئی فیصلہ پلٹتا، نہ کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوتا۔ قریب ہی ایک اور ریاست تھی۔وہاں کا بادشاہ اختیارات میں کسی سے کم نہ تھا، مگر اس کی بدقسمتی یہ تھی کہ اس کے فیصلے اکثر الٹ پڑتے تھے۔حکم جاری ہوتے، مگر نتیجہ بغاوت نکلتا۔اصلاح کی نیت ہوتی، مگر نقصان ہو جاتا۔ ایک دن اس بادشاہ نے اپنے بیٹے، شہزادے، کو بلا کر کہا:“جا کر اس بادشاہ کے دربار میں رہو۔دیکھو، سیکھو، سمجھو۔آخر وہ کون سا عمل ہے جو اس کے فیصلوں کو درست بنا دیتا ہے، اور مجھے ہر بار غلطی کی طرف لے جاتا ہے؟” شہزادہ روانہ ہوا۔ جب وہ اس مشہور بادشاہ کے دربار میں پہنچا تو منظر اس کی توقع کے بالکل برعکس تھا۔دربار لگی ہوئی تھی، مگر وہاں…

Read more

ایک سردار صاحب ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں گم رہتے تھے۔ ایک دن ان کی بیوی نے مشورہ دیا کہ آپ سوچنے کے لیے بھی ایک ملازم رکھ لیں۔ سردار صاحب کو یہ مشورہ پسند آیا اور انہوں نے فوراً ایک نوکر رکھ لیا۔ پہلے دن نوکر نے پوچھا:’’صاحب! مجھے کیا کام کرنا ہوگا؟‘‘ سردار صاحب بولے:’’کچھ نہیں، تم نے بس سوچنا ہے۔‘‘ نوکر نے پوچھا:’’اور تنخواہ کتنی ملے گی؟‘‘ سردار صاحب نے جواب دیا:’’پچاس ہزار روپے ماہانہ۔‘‘ نوکر حیران ہو کر بولا:’’اور آپ کی اپنی تنخواہ کتنی ہے؟‘‘ سردار صاحب نے کہا:’’تیس ہزار روپے۔‘‘ نوکر نے مزید حیرت سے پوچھا:’’تو پھر آپ مجھے پچاس ہزار روپے کہاں سے دیں گے؟‘‘ سردار صاحب اطمینان سے بولے: ’’ہاں بھئی! یہی تو تم نے سوچنا ہے!‘‘ 😂😂😂

ایک ڈاکو ایک بزرگ پیر صاحب کی صحبت سے متاثر ہو کر ڈاکے ڈالنے سے تائب ہو گیا۔ مگر وقت نے ایسی کروٹ بدلی کہ غربت اور بے روزگاری کے باعث اس کے گھر میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی۔ ایک روز وہ ایک بڑے ولی کے مزار پر گیا، دعا مانگی اور پھر دن دہاڑے وہاں چھت سے لٹکتا ہوا انتہائی قیمتی فانوس اتار کر لے گیا۔ مزار کے گدی نشین اور مجاوروں نے چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ معاملہ عدالت تک جا پہنچا اور جج صاحب نے ملزم کو طلب کر لیا۔ عدالت میں جج صاحب نے پوچھا: ’’کیا تم نے مزار سے فانوس اتارا ہے؟‘‘ ڈاکو نے جواب دیا: ’’جی ہاں، اتارا ہے۔‘‘ جج صاحب نے پوچھا: ’’کیوں اتارا؟‘‘ ڈاکو بولا: ’’جناب! گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی تھی۔ میں صاحبِ مزار کے حضور اپنی حاجت لے کر حاضر ہوا۔ دعا مانگی تو قبر کے…

Read more

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک وسیع صحرا کے کنارے ایک شکاری رہتا تھا۔ اس کا پیشہ جنگل سے جانور پکڑنا تھا۔ وہ مختلف جانوروں کو جال میں پھنساتا، اپنے باڑے میں لا کر باندھ دیتا اور پھر انہیں دور دراز شہروں میں مہنگے داموں فروخت کر دیتا۔ اس کے باڑے میں ہرن تھے، جنگلی گھوڑے تھے، نیل گائے تھیں، لومڑیاں تھیں، جنگلی خرگوش تھے اور کئی نایاب پرندے بھی تھے۔ ہر جانور آزادی کی یاد میں تڑپتا رہتا تھا اور ہر رات اپنی قسمت پر آہیں بھرتا تھا۔ ایک دن شکاری جنگل سے ایک بوڑھا اونٹ پکڑ لایا۔اونٹ کا جسم کمزور تھا، گردن لمبی تھی اور آنکھوں میں عجیب سی سنجیدگی تھی۔ باقی جانوروں نے اسے دیکھا تو کچھ نے ہمدردی کی اور کچھ نے مذاق اڑایا۔ ایک ہرن بولا:“بیچارے! ابھی ابھی گرفتار ہوا ہے۔”جنگلی گھوڑا ہنسا:“اگر کبھی بھاگنے کا موقع ملا بھی تو یہ ہمیں کہاں پکڑ…

Read more

یہ کہانی دور دراز کے ایک قبیلے کی ہے جہاں ہر سال ایک عظیم الشان دعوت ہوتی تھی۔ قبیلے کے سردار نے سوچا کہ اس بار کچھ منفرد ہو۔ اس نے بستی کے سب سے بہترین اور ماہر مٹی کے کاریگر، رحیم، کو بلوایا اور کہا: “رحیم، مجھے ایک ایسا برتن بنا کر دو جس میں پوری قبیلے کے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکیں۔ یہ برتن مٹی کا ہو، لیکن ایسا مضبوط ہو کہ کبھی ٹوٹے نہ۔”سردار کی خواہش کو پورا کرنا رحیم کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ وہ جانتا تھا کہ اتنے بڑے مٹی کے برتن کو بنانا اور اسے مضبوط رکھنا کتنا مشکل کام ہے۔ لیکن اس نے ہار نہ مانی۔ رحیم نے دن رات ایک کر دیے، مٹی گوندھنے سے لے کر اسے آگ میں پکانے تک ہر قدم پر اپنی تمام مہارت اور محبت لگا دی۔ اس نے اپنی زندگی کا…

Read more

ایک دن ایک کسان کو معلوم ہوا کہ اس کی کلائی کی گھڑی اناج کے گودام میں کہیں گم ہو گئی ہے۔ یہ کوئی عام گھڑی نہیں تھی بلکہ اس کے ساتھ اس کی بہت سی یادیں وابستہ تھیں۔ اسی لیے وہ اسے کھونے پر بہت پریشان ہوا اور فوراً اسے تلاش کرنے میں لگ گیا۔ اس نے کبھی بھوسے کے ڈھیر الٹائے، کبھی اناج کی بوریوں میں ہاتھ مار کر دیکھا اور کبھی گودام کے ایک ایک کونے میں جھانکا، مگر گھڑی کہیں دکھائی نہ دی۔ کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد جب وہ تھک ہار گیا تو اس کی نظر قریب ہی کھیلتے ہوئے چند لڑکوں پر پڑی۔ اس نے انہیں آواز دے کر اپنے پاس بلایا اور کہا: “بچو! میری ایک قیمتی گھڑی اس گودام میں کہیں گم ہو گئی ہے۔ جو بھی اسے تلاش کر کے لائے گا، اسے میں انعام دوں گا۔” انعام کا…

Read more

ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا۔جو بڑا مشہور شکاری تھا،جب شکاری آیا تو ہیرے کے مالک نے اسے بتایا کہ ایک چوہے نے میرا ہیرا نگل لیا ہے۔آپ میرا ہیرا ڈھونڈ دو۔میں آپکو انعام دوں گا۔شکاری جب چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں دیکھا کہ  ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے۔مگر ایک چوہا سب سے الگ اور اونچا بیٹھا ہوا تھا۔ شکاری نے سب سے الگ بیٹھے چوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھے کہ یہ وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا؟ ہیرے کے مالک نے پوچھا آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا۔شکاری نے جواب دیا بہت آسان ہے۔ جب کم ظرف امیر ہو جاتے ہیں یا معاشرے میں کوئی مقام پاتے ہیں تو وہ دوسروں کے ساتھ میل…

Read more

ایک بادشاہ تھا، وہ صبح اٹھا اور اپنے محل کی کھڑکی کھول کر نیچے دیکھا تو بھنگی جھاڑو دے رہا تھا، بھنگی پر نظر پڑتے ہی بادشاہ کو خیال آیا کہ آج صبح صبح اس بھنگی کا منہ دیکھا ہے تو کچھ نہ کچھ گڑبڑ حکومت میں ضرور ہوگی۔ اتفاق سے کچھ گڑبڑی ہوگئی بادشاہ کا خیال یقین میں تبدیل ہوگیا کہ اسی بھنگی کا منہ صبح صبح دیکھنے کی وجہ سے یہ ہوا ہے۔ چنانچہ بادشاہ نے داروغہ سے کہا کہ فلاں بھنگی کو سولی دیدو، داروغہ بھنگی کے گھر پہنچا اور اس کو پکڑ لایا۔ سولی دینے سے پہلے پوچھتے ہیں کہ تیری آخری کوئی تمنا ہے؟ اسی طرح بھنگی سے بھی پوچھا۔ بھنگی نے کہا کہ مجھے سولی کیوں دی جارہی ہے، میں نے کیا گناہ کیا ہے؟ داروغہ نے کہا یہ تو ہم کو معلوم نہیں کہ تو نے کیا گناہ کیا ہے ہم کو تو…

Read more

پرانے زمانے کی بات ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک دور دراز گاؤں میں چنائی نامی ایک شخص رہتا تھا۔ چنائی حد درجہ کاہل اور کام چور تھا۔ وہ نہ اپنی بیوی بچوں اور گھر کے مسائل کی طرف توجہ دیتا تھا اور نہ ہی اپنی زمینوں اور باغات کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ اسے تو بس ایک ہی دھن سوار تھی کہ کسی طرح سونا بنانے کا گر سیکھ لے۔ سونا بنانے کا جنون اس کے سر پر اس قدر سوار تھا کہ وہ دنیا کے باقی تمام کاموں کو بھول چکا تھا۔ اس کی یہی عادت رفتہ رفتہ اسے تباہی کے دہانے پر لے آئی۔ کچھ ہی عرصے میں اس کی جمع پونجی ختم ہو گئی اور وہ کنگال ہو گیا۔ برے وقت کے لیے اس کی بیوی، سوریہ نے جو تھوڑی بہت رقم بچا کر رکھی تھی، وہ بھی آخر کب تک چلتی؟ گھر میں چولہا جلانا…

Read more

ایک شخص بازار میں صدا لگا رہا تھا،“گدھا لے لو! ایک اشرفی میں گدھا لے لو!” گدھا نہایت کمزور اور لاغر تھا۔اتفاق سے اسی وقت بادشاہ اپنے وزیر کے ساتھ وہاں سے گزرا۔بادشاہ اس گدھے کے پاس رکا اور پوچھا،“کتنے میں بیچ رہے ہو؟” تگڑا گاہک دیکھتے ہی مالک نے فوراً گدھے کے دام بڑھا دیئے۔وہ فوراً بولا،“عالی جاہ! دو تھیلی سونے کی اشرفیاں قیمت ہے۔” بادشاہ حیران رہ گیا۔“اتنا مہنگا گدھا؟ اس میں آخر ایسی کیا خاص بات ہے؟” گدھے والے نے ادب سے کہا،“حضور! جو اس پر بیٹھتا ہے اُسے مکہ اور مدینہ دکھائی دینے لگتے ہیں۔” بادشاہ کو یقین نہ آیا۔“اگر تمہاری بات سچ ہوئی تو ہم پانچ تھیلی سونے کی اشرفیاں دیں گے۔لیکن اگر جھوٹ نکلا تو تمہارا سر اُڑا دیا جائے گا۔” پھر اُس نے وزیر کو حکم دیا،“اس پر بیٹھو اور بتاؤ، کیا نظر آتا ہے؟” وزیر گدھے پر بیٹھنے ہی لگا تھا کہ…

Read more

180/1120
NZ's Corner