ہدایت کا دروازہ
کسی امیر آدمی کا سنقر نامی ایک غلام تھا۔ وہ نہایت محنتی، دیانت دار، متقی اور پرہیزگار تھا۔ وہ اپنے ایمان اور خدا کی محبت میں بہتا پختہ تھا، اس کا آقا اتنا ہی کمزور ایمان اور نافرمان تھا۔ ایک دن صبح اذان فجر سے قبل ہی امیر نے سنقر غلام کو آواز دی کہ حمام میں غسل کرنے کے لئے جانا ہے ضروری چیزیں ساتھ لے لو۔ سنقر غلام نے جھٹ پٹ ضروری سامان لیا اور آقا کے ہمراہ چل دیا۔ حمام کے نزدیک ہی ایک مسجد میں اذان فجر ہوئی سنقر غلام نماز کا بہت پابند تھا۔ سنقر نے کہا ’’حضور آپ غسل فرمالیں اور میں نماز فجر ادا کر لوں۔ آقا نے کہا ’’ٹھیک ہے مگر نماز پڑھ کر جلدی آنا‘‘۔ سنقر غلام نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا ادھر وہ امیر آدمی غسل کرنے کے بعد اس کا انتظار کرنے لگا۔ نماز ادا…
فرعون کی نوکرانی کا واقعہ
ماشطہ فرعون کی بیٹی کے بال سنوار رہی تھی کہ اچانک اس کے ہاتھ سے کنگھی گر گئی۔ اس نے بے اختیار کہا: ’’بسم اللہ!‘‘فرعون کی بیٹی نے حیرت سے پوچھا: ’’کیا تمہارا مطلب میرے والد ہیں؟‘‘ ماشطہ اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھی، لیکن ایمان کی حرارت نے اسے بے اختیار کر دیا۔ اس نے کہا: ’’نہیں، میرا رب اور تمہارا رب اللہ ہے!‘‘ فرعون کی بیٹی نے کہا: ’’میں اپنے والد کو یہ بات بتا دوں گی۔‘‘ ماشطہ نے جواب دیا: ’’بتا دو!‘‘ فرعون کی بیٹی اپنے والد کے پاس گئی اور اسے سارا واقعہ بتا دیا۔ فرعون نے ماشطہ کو اپنے دربار میں طلب کر لیا۔ ذرا اس ہیبت ناک منظر کا تصور کیجیے! اس زمانے کے عرف میں فرعون صرف ایک بادشاہ یا سیاسی حکمران ہی نہیں تھا، بلکہ خدائی کا دعوے دار بھی تھا۔ اس کے پاس دنیاوی اقتدار بھی تھا اور مذہبی اختیار بھی۔ وہ…
خالص دودھ
میری ہیلپر بتا رہی تھی کہ جہاں سے وہ دودھ خریدتی ہے وہاں بھینس کے دودھ کے تین مختلف ریٹ ہیں، 180، 240 اور 280 روپے اس میں کوئی زرافے یا اونٹ کا دودھ شامل نہیں ہے۔۔ یعنی ایک ہی جانور کے دودھ کے تین مختلف ریٹ 🙇وہ بڑی پریشان تھی کہ باجی، 180 روپے والا دودھ تو بہت زیادہ پانی والا ہوتا ہے۔میں نے کہا بہن پریشان نہ ہو، 180 اور 280 روپے والے دودھ میں بس اتنا سا فرق ہے کہ 180 خریدنے والے پانی زیادہ پیتے ہیں اور 280 والا خریدنے والے پاؤڈر اور کیمیکل زیادہ پیتے ہیں خالص دودھ تو دونوں میں سے کسی کو بھی نہیں ملتا بس اپنی اپنی جیب کے حساب سے پانی اور کیمیکلز کا تناسب خرید رہے ہیں۔ 😅کیونکہ اخر کیمیکل پانی کی طرح ہر جگہ تو موجود نہیں ہوتا نا سوچ رہی تھی میں کہ کتنے ایماندار ہیں یہ گوالے …
😆وزیر تعمیرات-🤔
ایک نالائق شخص وزیر تعمیرات بن گیا۔ وہ اتنا نالائق تھا کہ اسے رشوت وصول کرنے کا بھی سلیقہ نہیں تھا۔ اس کے پاس ایک ٹھیکیدار آیا اور ایک فائل پر منظوری کے عوض بیس لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔ وزیر نے آؤ دیکھا نہ تاؤ‘ جھٹ سے فائل منگوائی اور اس پر Approvedلکھ دیا۔ اب فائل منظور ہو گئی مگر ٹھیکیدار کہیں نظر ہی نہیں آیا۔ دو چار دن انتظار کرنے کے بعد وزیر بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کرے؟ اسی اثنا میں اس کے چپڑاسی نے اپنے وزیر کا اُترا ہوا چہرہ اور طبیعت کی بے کلی دیکھ کر اندازہ لگایا کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ وہ وزیر کے پاس آیا اور رازداری سے کہنے لگا‘ حضور! ہوں تو میں چپڑاسی مگر کافی عرصہ سے یہ وزارت میں ہی چلا رہا ہوں۔ آپ مجھے اپنی پریشانی کی وجہ بتائیں‘ میں کوئی حل نکال دوں گا۔ وزیر…
زبردستی کا ولی 😆۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ کا پسندیدہ گھوڑا اصطبل سے بھاگ گیا۔ سپاہی اسے تلاش کرتے کرتے جنگل میں پہنچے، جہاں ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا۔ سپاہیوں نے اس سے پوچھا: “بابا جی! یہاں کوئی گھوڑا دیکھا ہے؟” مگر وہ شخص نماز میں مصروف تھا، اس لیے کوئی جواب نہ دیا۔ نماز مکمل کرکے اس نے دائیں طرف سلام پھیرا تو سپاہیوں نے سمجھا کہ وہ انہیں دائیں جانب جانے کا اشارہ کر رہا ہے۔ سپاہی دائیں طرف گئے تو واقعی گھوڑا مل گیا! بس پھر کیا تھا، سپاہیوں نے اسے کوئی پہنچا ہوا بزرگ سمجھ لیا۔ کچھ عرصے بعد محل سے سونے کے برتن چوری ہوگئے۔ سپاہیوں کو فوراً جنگل والے بابا جی یاد آئے اور وہ انہیں بادشاہ کے دربار میں لے آئے۔ بادشاہ نے حکم دیا: “کل صبح تک چور اور برتنوں کا پتا نہ چلا تو تمہارا سر قلم کردیا جائے گا!”…
دعوت یا آزمائش؟….مشکل وقت کا سچا رشتہ
ایک شخص نے ایک بچھڑا ذبح کیا، اسے خوب پکایا اور اپنے بھائی سے کہا: “جاؤ، ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے ساتھ یہ کھانا کھائیں۔” بھائی گھر سے باہر نکلا، مگر اس نے دعوت دینے کے بجائے بلند آواز میں پکارا: “لوگو! خدا کے لیے ہماری مدد کرو، میرے بھائی کے گھر میں آگ لگ گئی ہے!” یہ آواز سنتے ہی چند لوگ فوراً اپنے کام چھوڑ کر دوڑ پڑے، جبکہ بہت سے لوگوں نے سنا اَن سنا کر دیا اور اپنے کاموں میں مصروف رہے۔ جب آنے والوں نے دیکھا کہ آگ تو کہیں نہیں، بلکہ لذیذ کھانا تیار ہے، تو میزبان نے انہیں عزت سے بٹھایا، کھانا کھلایا اور خوب خاطر مدارت کی۔ کھانے کے بعد وہ شخص حیران ہو کر اپنے بھائی سے بولا: “میں ان میں سے اکثر لوگوں کو جانتا بھی نہیں، جبکہ میرے قریبی دوست اور پڑوسی تو آئے…
ابوجہل کا اونٹ
🐪 ابو جہل کا وہ اونٹ جسے رسول اللہ ﷺ نے چار سال تک محفوظ رکھا، پھر کفارِ مکہ کے سامنے قربان کر دیا! ابو جہل کے پاس ایک نہایت خوبصورت اور قیمتی اونٹ تھا، جس پر وہ پورے عرب اور مکہ آنے والے زائرین کے سامنے فخر کیا کرتا تھا۔ وہ اونٹ ہر قسم کے عیب سے پاک، تندرست، طاقتور، تیز رفتار اور اپنے مالک کا بے حد فرمانبردار تھا۔ ابو جہل کو اپنے اس اونٹ سے غیر معمولی محبت تھی۔ اس نے اس کی ناک میں سونے کا (اور ایک قول کے مطابق چاندی کا) چھلا بھی ڈال رکھا تھا۔ وہ اپنے تمام سفروں میں اسے اپنے لیے نیک فال اور خوش بختی کی علامت سمجھتا تھا۔ یہاں تک کہ ہجرت کے دوسرے سال، غزوۂ بدر کے موقع پر بھی اسے اپنے ساتھ لے کر آیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا فیصلہ کچھ اور تھا! غزوۂ بدر میں کفارِ…
وصیت
ایک شخص نے اپنے بیٹے کو وصیت کرتے ہوئے کہا:’’بیٹا! میرے انتقال کے بعد میرے پیروں میں یہ پھٹے پرانے موزے پہنا دینا۔ میری خواہش ہے کہ مجھے قبر میں انہی موزوں کے ساتھ اتارا جائے۔‘‘ باپ کا انتقال ہوا تو غسل اور کفن کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ بیٹے نے اپنے والد سے کیا ہوا وعدہ یاد رکھتے ہوئے عالمِ دین کے سامنے ان کی وصیت بیان کی، لیکن عالمِ دین نے اجازت دینے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ’’ہمارے دین میں میت کو صرف کفن پہنانے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کوئی لباس پہنانا درست نہیں۔‘‘ بیٹے نے کافی اصرار کیا، لیکن جب معاملہ حل نہ ہوا تو شہر کے علمائے کرام کو ایک جگہ جمع کیا گیا تاکہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔ تاہم، بحث و تکرار بڑھتی گئی اور کوئی نتیجہ سامنے نہ آیا۔ اسی اثنا میں ایک شخص مجلس میں…
بوڑھی عورت کا راز
ایک چھوٹے سے گاؤں میں زلیخا نام کی ایک بوڑھی عورت رہتی تھی۔ اس کا نہ کوئی بیٹا تھا اور نہ کوئی بیٹی۔ وہ ایک چھوٹے سے کچے مکان میں اکیلی زندگی گزار رہی تھی۔ گاؤں کے لوگ اسے غریب اور بے سہارا سمجھتے تھے۔ وہ روزانہ اپنے گھر کے باہر بیٹھ کر پرانے کپڑوں کی سلائی کیا کرتی تھی۔ ایک دن گاؤں کے ایک امیر آدمی کا بیٹا اس کے پاس آیا اور مذاق اڑاتے ہوئے بولا: “دادی! آپ سارا دن اتنی محنت کرتی ہیں، پھر بھی آپ کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ آپ نے اپنی زندگی میں آخر کمایا ہی کیا ہے؟” بوڑھی عورت نے مسکرا کر جواب دیا: “بیٹا! انسان کی اصل کمائی وہ نہیں ہوتی جو اس کے پاس جمع ہو، بلکہ وہ ہوتی ہے جو وہ دوسروں کے دلوں میں چھوڑ جاتا ہے۔” لڑکا اس کی بات سن کر ہنسنے لگا اور…
دکھاوا
متیلڈا لوسیل ایک خوبصورت عورت تھی۔ اتنی خوبصورت کہ لوگ دیکھتے رہ جاتے۔ لیکن قسمت نے اسے ایک غریب گھرانے میں پیدا کیا تھا۔ اس کی شادی ایک چھوٹے کلرک سے ہوئی—لوسیل نامی نوجوان، جو تعلیم کے محکمے میں معمولی تنخواہ پر کام کرتا تھا۔ وہ ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے تھے۔ دیواریں سادہ تھیں، فرنیچر پرانا تھا، برتن ٹوٹے پھوٹے تھے۔ متیلڈا اس زندگی سے بیزار تھی۔ وہ ہر وقت سوچتی رہتی: “کیا ہوتا اگر میں امیر گھرانے میں پیدا ہوتی؟ پالش فرش، ریشمی پردے، خوبصورت لباس، قیمتی زیورات… لیکن میرے پاس کچھ نہیں۔” اس کا شوہر اسے خوش دیکھنا چاہتا تھا۔ وہ روز کہتا: “متییلڈا، تم بہت خوبصورت ہو۔ خوش رہا کرو۔” لیکن وہ خوش نہیں تھی۔ اسے اپنی غریبی پر شرم آتی تھی۔ جب کبھی کوئی امیر عورت اس کے پاس سے گزرتی، وہ نظر نیچی کر لیتی۔ دو ایک دن شام کو لوسیل گھر آیا…
بدقسمتی
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ چند آدمی جنگل میں درخت کاٹ رہے تھے کہ اچانک موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ سب نے قریب ہی ایک جھونپڑی میں پناہ لی اور بارش رکنے کا انتظار کرنے لگے۔ اسی دوران آسمانی بجلی چمکنے اور گرجنے لگی۔ بجلی کی گھن گرج سے جھونپڑی بھی لرزنے لگی۔ کچھ ہی دیر میں بجلی کی شدت مزید بڑھ گئی تو تمام آدمیوں نے آپس میں مشورہ کیا۔ ایک شخص نے کہا، ’’لگتا ہے ہم میں سے کسی ایک پر بجلی گرنے والی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس ایک شخص کی وجہ سے ہم سب مارے جائیں۔ کیوں نہ ہم ایک ایک کرکے باہر جائیں؟ جس پر بجلی گرنی ہوگی، گر جائے گی اور باقی لوگ محفوظ رہیں گے۔‘‘ سب نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور باری باری باہر جانے لگے۔ ہر شخص کچھ دیر باہر رہ کر واپس آ جاتا۔ آخر میں…
بلاعنوان
ماں نے بیٹے کو فون کرکے کہا: “بیٹا! آج گھر آ جانا، تمہاری پسند کا کھانا بنایا ہے۔” بیٹے نے جواب دیا: “امی! آج بہت مصروف ہوں، پھر کبھی آ جاؤں گا۔” لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ ماں کی آخری کال تھی۔ ایک ماں کا صرف ایک ہی بیٹا تھا۔ باپ کے انتقال کے بعد ماں نے بڑی مشکل سے اسے پالا، خود پرانے کپڑے پہنتی مگر بیٹے کی ہر خواہش پوری کرتی۔ بیٹا پڑھ لکھ کر بڑا افسر بن گیا۔ اچھی نوکری، بڑا گھر، نئی گاڑی اور خوبصورت زندگی۔ اب ماں گاؤں میں اکیلی رہتی تھی اور بیٹا شہر میں۔ ماں روز فون کرتی: “بیٹا! کب آؤ گے؟ بہت دن ہو گئے تمہیں دیکھے ہوئے۔” بیٹا ہمیشہ ایک ہی جواب دیتا: “امی! کام بہت ہے، فرصت ملی تو آ جاؤں گا۔” ایک دن ماں نے بڑی محبت سے اس کی پسند کے کھانے بنائے۔ پلاؤ، قورمہ اور…
معافی
رات کے تقریباً 10 بج رہے تھے۔ ارسلان اپنے دادا کے انتقال کے بعد ان کا پرانا گھر صاف کرنے آیا تھا۔ گھر بہت بڑا تھا اور اس میں کئی سال پرانی چیزیں موجود تھیں۔ صفائی کرتے ہوئے اسے ایک کمرے میں لکڑی کا ایک بڑا سا آئینہ نظر آیا۔ آئینے پر سفید کپڑا پڑا ہوا تھا۔ ارسلان نے کپڑا ہٹایا تو اسے اپنے پیچھے ایک بوڑھا آدمی کھڑا نظر آیا۔ وہ فوراً پیچھے مڑا، لیکن وہاں کوئی نہیں تھا۔ اس نے دوبارہ آئینے کی طرف دیکھا۔ اب آئینے میں صرف وہ خود موجود تھا۔ ارسلان نے سوچا شاید یہ اس کی غلط فہمی تھی۔ اگلی رات وہ اسی کمرے میں سویا۔ رات کے تقریباً 2 بجے اچانک اس کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے دیکھا کہ آئینے میں ایک بوڑھا آدمی کرسی پر بیٹھا ارسلان نے گھبرا کر لائٹ جلائی۔ لیکن کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا۔ صبح ہوتے…
جھوٹ کی سزا
ایک چیونٹی ایک مرتبہ اپنے بل سے نکلی، اسے بل سے باہر مری ہوئی ٹڈی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ملا،اس نے اسے اُٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی کوشش میں ناکام رہی،چنانچہ اس نے وہ ٹکڑا وہیں چھوڑا اور چلی گئی۔تھوڑی دیر کے بعد اس کے ساتھ کچھ اور چونٹیاں بھی آ گئیں تا کہ وہ سب مل کر اس ٹکڑے کو اُٹھائیں اور لے جائیں۔ایک آدمی یہ منظر دیکھ رہا تھا، اس نے اس ٹکڑے کو زمین سے اُٹھا کر چھپا دیا، سب چونٹیوں نے اس ٹکڑے کو اِدھر اُدھر تلاش کرنا شروع کردیا، جب انہیں وہ ٹکرا نہ ملا تو باقی سب چونٹیاں چلی گئیں۔ اور اطلاع دینے والی چونٹی وہیں گھومتی رہی،اس آدمی نے وہ ٹکڑا اس کے سامنے رکھ دیا۔اس نے ٹکڑے کو پھر اُٹھانے کی کوشش کی لیکن اس کی یہ کوشش بھی بے سود رہی،چنانچہ وہ پھر گئی اور ان چونٹیوں کو…
بلاعنوان
رات کے ساڑھے دس بجے تھے۔ دکان بند کرتے ہوئے اُس نے موبائل دیکھا تو ماں کی چار مسڈ کالز موجود تھیں۔ اُس نے واپس فون کیا تو دوسری طرف سے ہمیشہ کی طرح پہلا سوال یہی تھا: ’’بیٹا! کھانا کھا لیا؟‘‘ وہ تھکا ہوا تھا، اس لیے جھنجھلا کر بولا: ’’امّاں! آپ ہر تھوڑی دیر بعد یہی پوچھنے کے لیے فون کیوں کرتی ہیں؟ سارا دن کام میں گزرتا ہے، بہت تھک جاتا ہوں۔ اب بچہ تو نہیں ہوں کہ بھوک لگے گی تو کھانا نہیں کھاؤں گا!‘‘ ماں چند لمحے خاموش رہی، پھر دھیمی آواز میں بولی: ’’اچھا بیٹا، ناراض نہ ہو۔ تم اپنا کام کرو۔‘‘ گھر پہنچا تو دیکھا کہ ماں کے کمرے کی بتی ابھی تک جل رہی تھی۔ اُس نے دروازے سے ہی آواز دی: ’’امّاں! ابھی تک سوئی نہیں آپ؟‘‘ ماں نے جواب دیا: ’’بس بیٹا، نیند نہیں آ رہی تھی۔ باورچی خانے میں…
چکمہ 😆
جب بوڑھے میاں نے پولیس کو چکر دے دیا! 😄 بستر پر جاتے وقت 81 سالہ بڑی بی نے 83 سالہمیاں سے کہا :“سنو.. ابھی میری نظر کھڑکی سے باہر گئی تو مجھےلگا کہ گیریج کی بتی جل رہی ہے۔ کیا تم اسے بند کرآؤ گے؟”بڑے میاں مشکل سے بستر سے نکلے، دروازہ کھول کرباہر نکلے تو دیکھا کہ پانچ چھ نقب زن گیریج کےدروازے سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ بڑے میاں نےوہیں سے پولیس اسٹیشن فون کیا۔“دیکھو۔۔۔میرا پتہ لکھو۔ ہم صرف دو بوڑھے میاں بیویگھر پر ہیں اور پانچ چھ چور میرے گیریج پر حملہ آورہوئے ہیں۔ جلدی کسی پولیس ٹیم کو بھیجو۔۔۔” دوسری طرف سے آواز آئی:“ہم نے آپ کا پتہ لکھ لیا ہے ۔ بے فکر رہیں۔ ابھی کوئیٹیم فارغ نہیں۔ جیسے ہی کسی ٹیم سے رابطہ ہوتا ہےمیں فوراً بھیجتا ہوں” بڑے میاں خون کے گھونٹ پی کے رہ گئے۔ نقب زنابھی تک گیریج کے…
پاجامہ 😂
ایک مولوی صاحب کا پاجامہ درزی نے ذرا لمبا کر دیا۔ مولوی صاحب شرعی یعنی ٹخنوں سے اونچا پاجامہ پہنتے تھے۔ بیگم سے کہا کہ جمعہ سے پہلے زرا پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیگم روز مرہ کی مصروفیت میں بھول گئیں۔ دوسرے دن مولوی صاحب نے بیٹی سے کہا کہ ذرا پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیٹی بھی ٹال گئی۔ تیسرے دن مولوی صاحب نے بہو سے پاجامہ چار انچ کم کرنے کا کہا۔ بہو بھی بھول گئی۔ جمعہ کے دن آن پہنچا تو اچانک بیگم کو خیال آیا کہ آج جمعہ ہے اور مولوی صاحب نیا پاجامہ پہن کر جمعہ ادا کرنے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے کمرے میں لے جا کر جلدی جلدی چار انچ کاٹ کا بخیہ مار دی اور پاجامہ رکھ آئیں۔ کچھ دیر بعد بیٹی کو خیال آیا تو اس نے بھی پاجامہ چار انچ کاٹ کر سلائی مار دی۔ اس کے…
فیصلہ
ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ تھاﺟﺲ ﻧﮯ ﺩﺱ ﺟﻨﮕﻠﯽ ﮐﺘﮯ ﭘﺎل رکھے ﺗﮭﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺯﯾﺮ ﻏﻠﻄﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺍﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﭘﮭﻨﮑﻮﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮐﺘﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﻮﭨﯿﺎﮞ ﻧﻮﭺ ﻧﻮﭺ ﮐﺮ ﻣﺎﺭ ﺩﯾﺘﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﺟﻮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﻠﮑﻞ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺳﻨﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﻮ ﮐﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﺍﻟﺘﺠﺎ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﺱ ﺳﺎﻝ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﺍﯾﮏ ﮐﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺍﯾﮏ ﻏﻠﻄﯽ ﭘﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﮍﯼ ﺳﺰﺍ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺁﭖ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺳﺮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﭘﺮ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮯﻟﻮﺙ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﮯ ﻋﻮﺽ ﻣﺠﮭﮯ ﺁﭖ ﺻﺮﻑ ﺩﺱ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﮩﻠﺖ ﺩﯾﮟ ﭘﮭﺮ بے شک ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺘﻮﮞ کے سامنے ﭘﮭﻨﮑﻮﺍ ﺩﯾﮟ۔ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺩﺱ ﺩﻥ ﮐﯽ ﻣﮩﻠﺖ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ﻭﺯﯾﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺭﮐﮭﻮﺍﻟﮯ ﮐﮯ…
سچی دوستی
ایک شخص کا ایک بیٹا تھا،روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟ تو جھٹ سے کہتا کہ دوست کے ساتھ تھا. ایک دن بیٹا جب بہت زیادہ دیر سے آیا تو باپ نے کہا کہ بیٹا آج ہم آپ کے دوست سے ملنا چاہتے ہیں. بیٹے نے فوراً کہا اباجی اس وقت؟ ابھی رات کے دوبجے ہیں کل چلتے ہیں. نہیں ابھی چلتے ہیں. آپ کے دوست کا تو پتہ چلے. باپ نے ابھی پہ زور دیتے ہوئے کہا. جب اس کے گھر پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا تو کافی دیر تک کوئی جواب نہ آیا. بالآخر بالکونی سے سر نکال کہ ایک بزرگ نے جو اس کے دوست کا باپ تھا آنے کی وجہ دریافت کی تو لڑکے نے کہا کہ اپنے دوست سے ملنے آیا ہے. اس وقت، مگروہ تو سو رہا ہے بزرگ نے جواب دیا. چاچا آپ…
رفوگر
کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ نے ایک رفوگر رکھا ہوا تھا۔ وہ کپڑا نہیں، باتیں رفو کرنے کا ماہر تھا۔ بادشاہ سلامت کی کوئی بھی بات ہو، وہ ایسی شاندار وضاحت کرتا کہ سننے والے سر دھننے لگتے اور کہتے واقعی بادشاہ سلامت نے ٹھیک فرمایا ہے۔ ایک دن بادشاہ نے دربار سجایا ہوا تھا اور اپنی جوانی کے شکار کے کارنامے بڑھا چڑھا کر بیان کر رہے تھے۔ جوش میں آکر کہنے لگے: “ایک بار ایسا ہوا کہ میں نے آدھے کلومیٹر دور سے نشانہ لے کر ہرن پر تیر چلایا۔ تیر سنسناتا ہوا گیا، ہرن کی بائیں آنکھ میں لگا، وہاں سے دائیں کان سے گزرتا ہوا سیدھا پچھلی دائیں ٹانگ کے کھر میں جا ٹھہرا!” بادشاہ کو توقع تھی کہ درباری اور عوام خوب داد دیں گے، مگر سب چپ رہے۔ کسی کو بات ہضم نہ ہوئی۔ بادشاہ بھی سمجھ گیا کہ آج وضخ زیادہ لمبی چھوڑ…



















