Tag Archives: dailyprompt-1923

ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی دوسرے شخص کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا“۔

فاصلوں سے کبھی فرق نہیں پڑتااگر رشتوں کی جڑیں مضبوط ہوں۔ السلام وعلیکم صبح بخیر

چلو، کچھ دیر ہی سہی بیٹھ کر کچھ گفتگو کر لیں۔۔۔سنا ہے آج نومبر کی الوداعی شام ہے۔۔۔

ایک آدمی نے بہت سے مرغے،مرغیاں اور دوسرے جانور پال رکھے تھے۔ ان میں ایک مرغابڑا ہی تگڑا، چاک و چوبند اور خوبصورت تھا ۔ باقی تمام جانور اسکی بڑی قدر کیا کرتے تھے کیونکہ وہ سب جانوروں کو صبح اذان دے کر جگایا کرتا تھا. ایک دن آدمی کے دوست اس کے ہاں رہنے کے لیے آیا جب اس کی نظر اس مرغے پر پڑی اور اس نے مرغے کو پکا کر کھانے کا عہد کرلیا۔ وہ جانتا تھا بلاجواز اس کا مالک اس کو ذبح نہیں کرنے دے گا۔ لہذا اس نے مرغے کے مالک کو بولا کہ یہ مرغا کام کا نہیں رہا نہ اذان دیتا ہے اور نہ انڈے اس کا کوئی فائدہ نہیںاس کے بعد وہ مرغے کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ اے مرغے! اگر تو نے کل فجر کی اذان دی تو میں تجھے ذبح کردونگا، میری نیند میں خلل آتا ہے۔…

Read more

‏جو انسان ہمیشہ نکتہ چینی کے موڈ میں رہتا ہے –اور دوسروں کـے نقص نکالتا رہتا ہے –وہ اپنے آپ میں تبدیلی کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ھــے۔ السلام وعلیکم صبح بخیر۔۔

قارون حضرت موسیٰ علیہ السلام کے چچا ”یصہر” کا بیٹا تھا اوربہت ہی خوش شکل اور خوبصورت آدمی تھا، لوگ اُس کے حسن و جمال سے متاثر ہو کر اُس کو ”منور”کہا کرتے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ اُس میں یہ کمال بھی تھا کہ وہ بنی اسرائیل میں ”توراۃ” کا بہت بڑا عالم، اور بہت ہی ملنسار و بااخلاق انسان تھا۔ اور لوگ اُس کا بہت ہی ادب و احترام کرتے تھے۔لیکن بے شمار دولت اُس کے ہاتھ میں آتے ہی اُس کے حالات میں ایک دم تغیر پیدا ہو گیااور سامری کی طرح منافق ہو کر حضرت موسیٰ علیہ السلامکا بہت بڑا دشمن ہو گیا اور اعلیٰ درجے کا متکبر اور مغرور ہو گیا ۔ جب زکوٰۃ کا حکم نازل ہوا تو اُس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے روبرو یہ عہد کیا کہ وہ اپنے تمام مالوں میں سے ہزارہواںحصہ زکوٰۃ نکالے گا مگر جب اُس نے مالوں…

Read more

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ 7 ہفتوں میں اسرائیل کے ہاتھوں 8176 بچے شہید ہوگئے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 50 دنوں میں کی جانے والی تباہی: +20,000 افراد کا قتل عام کیا گیا +36350 افراد کو زخمی کردیا گیا67 صحافی مار دیے گئے۔+1.7 ملین افراد کو ملک بدر کیا گیا۔59 ہزار مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔165 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا266 سکولوں پر بمباری کی گئی۔91 مساجد کو مسمار کر دیا گیا۔ہیلتھ ورکرز کو 446 بار بمباری اور گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔ 210 ڈاکٹروں کو قتل کیا گیا ، 236 کو زخمی کر دیا گیا۔124 صحت کے مراکز اور ہسپتالوں پر بمباری کی گئی۔ آپ کے “بین الاقوامی قانون”، “انسانیت پسندانہ رویہ” وغیرہ کے ادب میں اس کو کیا کہتے ہیں؟

کون سِیکھا ھے صرف باتوں سے۔۔سب کو اِک حادثہ ضروری ھے۔۔

“گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے جس کی فطرت میں الله تعالیٰ نے ایک غور فکر کا پیغام دیا ہے،، اس کا کھاتے ہوئے پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی تو وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے بھاگتے کھایا ہوا الٹ دیتا ہے, الٹی کے بعد پھر کھانے لگ جاتا ہے پھر بھی پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی, اسی طرح وہ بار بار یہی عمل دہراتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی کیونکہ وہ حرام اور مردار کھاتا ہے”. یہ قدرت کے وضع کردہ آفاقی اصول ہیں جو حرام کھانے والوں کے لیئے لمحۂ فکریہ ہیں- قدرت کچھ لوگوں کو اختیار دے کر بھرپور موقع دیتی ہے کہ جتنا کھا سکتے ہو کھا لو, مگر سیری کی لذت سے ہمیشہ محروم رہو گے- مالِ حرام کھانا تمہارے لئے ایک مشقت کے سوا کچھ نہیں ہے- حرام کھانے…

Read more

A person came to Hazrat Musa (peace be upon him). And he said, “Holy Prophet, please teach me animal dialects, I love it. Hazrat Musa said that this hobby of yours is not good. Leave it . He said, “Sir, what is your loss in this matter?” I have a hobby. Please fulfil it. Hazrat Musa (peace be upon him) asked Allah that this person is insisting on me, what should I do? It was divinely ordered that when this person does not stop, teach him the languages of animals. So Hazrat Musa (peace be upon him) taught him the languages of animals. This man kept a chicken and a dog. One day after eating, when his maid swept the table, a piece of bread fell, so both the dog and the rooster rushed towards it, and the rooster picked up that piece of bread. The dog said to the…

Read more

ایک مرتبہ حضرت عمرؓ نے ایک آدمی کو یہ نصیحت فرمائی : لوگوں میں لگ کر اپنے سے غافل نہ ہو جانا ، کیوں کہ تم سے اپنے بارے میں پوچھا جائے گا لوگوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا ۔ ادھر ادھر پھر کر دن نہ گزار دیا کرو، کیوں کہ تم جو بھی عمل کرو گے وہ محفوظ کر لیا جائے گا ۔ جب تم سے کوئی برا کام ہو جایا کرے تو اس کے بعد فوراً کوئی نیکی کا کام کر لیا کرو، کیوں کہ جس طرح نئی نیکی پرانے گناہ کو بہت زیادہ تلاش کرتی ہے اور اسے جلدی سے پالیتی ہے ، اس سے زیادہ ، تلاش کرنے والی میں نے کوئی چیز نہیں دیکھی ۔بحوالہ: حياة الصحابه من الله باب : 764 السلام وعلیکم صبح بخیر۔

بوڑھے آدمی نے اطمینان سے بسم اللّٰہ پڑھی اور حجام کی کرسی پر بال کٹوانے کے لئے بیٹھ گیا۔ بوڑھے کے چہرے پر موجود نرم مسکراہٹ سے حجام کو بات چیت کا حوصلہ ہوا۔۔۔ حجام نے کہا: “دنیا میں بہت سے مذاہب خدا کو مانتے ہیں، لیکن میں خدا کے وجود کو نہیں مانتا۔” مسلمان بوڑھے نے پوچھا: “کیوں نہیں مانتے؟” حجام نے کہا: “دنیا میں بہت پریشانیاں، مصیبتیں بدحالی اور افراتفری ہے۔ اگر خدا کا وجود ہوتا تو یہ سب مصیبتیں اور پریشانیاں بھی موجود نہ ہوتیں۔” بوڑھے نے مسکراتے ہوئے کہا: “میں بھی اس دنیا میں حجام کے وجود کو نہیں مانتا۔” حجام نے پریشان ہو کر پوچھا: “کیا مطلب؟ میں آپ کی بات نہیں سمجھا.” بوڑھے نے حجام کی دکان سے باہر گزرتے ایک گندے اور لمبے بالوں والے شخص کی طرف اشارہ کر کے کہا: “کیا تم اس شخص کے لمبے اور گندے بال دیکھ رہے…

Read more

کبھی یہ بھی ہماری زندگی میں شامل تھے۔ لیکن ترقی کی دور میں ان کا وجود کھو گیا اب بھی کسی گاؤں دیہات میں اگر کوئی متروک لیٹر بکس نظر آ جائے تو ایک عجیب سی خوشی اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کیا آپ میں سے کسی نے اپنے ہاتھ سے خط لیٹر بکس میں ڈالا ہے؟

چیتا اور گدھے کی جنگل میں بحث ہوگئ چیتا کہتا تھا کہ آسمان نیلا ہے اور گدھا کہتا تھا کہ آسمان کالا ہے دونوں کی آپس میں بحث شروع ہو دونوں ہی اپنی اپنی بات پہ بضد تھے کہ ہم ٹھیک ہیں، جب بات کسی نتیجے پہ نہ پہنچی تو دونوں نے فیصلہ کیا کہ چلو جنگل کے بادشاہ شیر کے پاس جاتے ہیں۔ دونوں شیر کے پاس چلے گئے اور شیر کو مسئلہ بتایا۔ چیتا نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ آسمان نیلا ہے، اور گدھے نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ آسمان کالا ہے اب آپ فیصلہ کرہں کہ کون ٹھیک کہہ رہا ہے اور کون غلط۔ شیر نے فیصلہ گدھے کے حق میں دے دیا اور کہا کہ چیتے کو پنجرے بند کر دو۔ چیتے نے حیرانی سے شیر سے وجہ پوچھی کہ مجھے کیوں سزا دی گئی۔ شیر نے کہا سزا اس بات…

Read more

تمام اسلامی ممالک کے دلیر لیڈران اور شیر دل افواج اگر اسرائیلی بزدل لیڈران اور افواج کا اگر کچھ نہیں بگاڑ سکتے تو ان کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پہ ہی چڑھ دوڑیں یا کم از کم حماس کو ہی تباہ کر دیں تا کہ اسلامی تاریخ کی کتابوں کے آخری اوراق میں ان کا نام بھی لکھا جاۓ کے آخرکار تمام اسلامی ممالک کے نڈر لیڈران اور سر پہ کفن باندھے افواج نے کمزور اور خوف و حراس میں گھری اسرائیلی افواج کی مدد کی اور دنیا کی سب سے زیادہ دہشتگرد قوم اور تنظیم کا خاتمہ کرنے میں عظیم کامیابی حاصل کی۔ اس جنگ میں بہت سی اسلامی افواج کے بہت سے بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

،،،،، تھوڑا نہیں پورا سوچئے ،،،،، عباسیہ حکومت کے آخری دور میں ایک وقت وہ آیا جب مسلمانوں کے دارالخلافہ بغداد میں ہر دوسرے دن کسی نہ کسی دینی مسئلہ پر مناظرہ ہونے لگا ۔۔ جلد ہی وہ وقت بھی آ گیا جب ایک ساتھ ایک ہی دن بغداد کے الگ الگ چوراہوں پر الگ الگ مناظرے ہو رہے تھے. پہلا مناظرہ اس بات پر تھا کہ ایک وقت میں سوئی کی نوک پر کتنے فرشتے بیٹھ سکتے ہیں؟ دوسرا مناظرہ اس اہم موضوع پر تھا کہ کوا حلال ہے یا حرام؟ تیسرے مناظرے میں یہ تکرار چل رہی تھی کہ مسواک کا شرعی سائز کتنا ہونا چاہیے؟ ایک گروہ کا کہنا تھا کہ ایک بالشت سے کم نہیں ہونا چاہیےاور دوسرے گروہ کا یہ ماننا تھا کہ ایک بالشت سے چھوٹی مسواک بھی جائز ھے ۔۔۔ ابھی یہ مناظرے چل رہے تھے کہہلاکو خان کی قیادت میں تاتاری فوج…

Read more

نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت و مودت اور باہمی ہمدردی کی مثال جسم کی طرح ہے کہ جب اس کا کوئی عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے بایں طور کہ نیند اڑ جاتی ہے اور پورا جسم بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے“۔ غزہ کے معاملے میں ہر کوئی اپنے ملک، اپنے فرقے،اور اپنے مسلک کے تحفظات کی بنیاد پر لکھ ، بول اور شیئر کر رہا ہے ۔ لیکن ! کاتب تقدیر اور تاریخ جب لکھے گا تو وہ ان تعصبات اور تحفظات سے آزاد ہو کر لکھے گا ۔ جب سوال ہو گا کہ تو کسی خاص قوم مسلک یا فرقے سے سوال نہیں ہو گا ، سب مسلمانوں سے سوال ہو گا ۔ کس بنیاد پر آپ کا گمان ہے…

Read more

چارلی چپلن 88 سال زندہ رہا۔اس نے دنیاوی زندگی کا خلاصہ مختصراً بیان کیا ہے جو کہ کچھ یوں ہے۔(1) اس دنیا میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے، یہاں تک کہ ہمارے مسائل بھی نہیں۔(2) زندگی کا سب سے کھویا ہوا دن وہ ہے جس دن ہم ہنستے نہیں ہیں۔(3) دنیا کے چھ بہترین ڈاکٹر…:

‏ اسرائیل فلسطینی عوام پر فاسفورس کی مہلک بمباری کر رہا ہے. اور مسلم ممالک خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ 41مسلمان ممالک کی ایک فوج بھی ہےجس کے سپہ سالار جناب راحیل شریف ہیں۔یمن کےباغی گروہ کو قابو میں لانےوالی عظیم اسلامی فوج اسرائیل کےسامنے ناصرف خاموش ہےبلکہ آہ بھی سوچ سمجھ کرنکال رہی ہے۔ منافق ترین لوگ بلکہ بدترین غلام ہیںنہ صرف پاکستان بلکہ تقریبا تمام اسلامی ممالک اصل میں آزاد ملک نہیں امریکہ کی کالونی ہیںحتی کہ یہ خودمختار آزاد ریاست بھی نہیں ہیں سننے میں آتا ہے امریکہ کی تقریبا تیس سے زائد ریاستیں ہیں جبکہ اسلامی ممالک کو ملا لیا جائے تو ستر ریاستیں بن جائیں گی۔ یقین کریں یہ ایمان کے امتحان کا وقت ہے اگر مظلوم مسلمانوں پر ظلم وستم دیکھ کر ماتھے پر شکن تک نہیں آتا تو ایسی مسلم اقوام کے لیڈروں اور اسلامی اتحادی فوج کو مر ہی جانا…

Read more

120/212
NZ's Corner