میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
الفاظ وہ واحد چیز ہےجن کے پیر نہیں ہوتے لیکن وہ دوڑتے بھی ہےاور کاٹ بھی لیتے ہیں۔ السلام وعلیکم صبح بخیر Words are the only thing that have no feet,yet they can run and can also bite. Good morning. Have a good day
سبق آموز۔۔۔! کُفرانِ نعمت instructive: Disbelief of blessing
کسی مُلک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ وہ اپنی رعایا میں ہر دل عزیز تھا۔ اُس کے ملک کا ہر خاص و عام اُس سے خوش تھا۔ اُس کا وزیر بھی اچھا تھا۔ بادشاہ روز صُبح اللہ کا نام لے کر اُٹھتا اور اپنی عوام کی بھلائی کے کاموں میں لگ جاتا۔ زندگی یونہی گُزر رہی تھی کہ کسی دُشمن مُلک نے حملہ کر دیا۔ بدقسمتی سے بادشاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بادشاہ کو قید میں ڈال دیا گیا۔ آہستہ آہستہ حالات پھر سے معمول پر آنے لگے۔ آنے والا نیا بادشاہ بھی رعایا کا دل جیتنے میں لگ گیا۔ زندگی پھر سے رواں دواں ہو گئی۔ مگر یہاں قیدی بادشاہ اپنے شب و روز یہ سوچنے میں لگانے لگا کہ آخر اُس سے کہاں ایسے کوئی غلطی یا گُناہ ہوا ہے جس کی سزا مل رہی ہے۔ بادشاہ قید خانے میں بھی اللہ کا شُکر…
کچے کے ڈاکو۔۔۔!
کچے کے علاقے کے بارے اپ سب کئی دہائیوں سے سنتے آ رہے ہیں ، مگر یہ کچے کا علاقہ کیا ہوتا ہے اور کہاں واقع ہے، اور کتنا بڑا ہے ، اس کے بارے آج سب کچھ جانتے ہیں ،انگریز دور میں دریاؤں کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف بند ، بیراج وغیرہ بنائے گئے جن کے باعث ہی دنیا کا بہترین نہری نظام وجود میں آیا ،بنائے گئے ان دریائی حفاظتی بندوں کے اندر کافی بڑا علاقہ چھوڑا گیا جو کہ بارشوں یا کسی بھی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث ، دریائی پانی کے آزادانہ بہاؤ کے لیے تھا ،حفاظتی بند کے اندر جو رقبہ آیا اس کو ” کچے کا علاقے ” کا نام دیا گیا ، اور بند سے باہر علاقے کو پکے کا علاقہ قرار دیا گیاجب بھی دریاؤں میں کسی بھی وجہ سے سطح آب بلند ہوتی ہے تو…