Tag Archives: ،urdublogs

ایک شخص گھوڑے پر سوار کہیں جا رہا تھا۔ راستے میں اسے ایک آدمی ملا جس نے پوچھا: ’’ان بوریوں میں کیا بھرا ہوا ہے؟‘‘ سوار نے جواب دیا: ’’ایک بوری میں گندم ہے اور دوسری میں وزن برابر رکھنے کے لیے ریت بھری ہوئی ہے۔‘‘ اس شخص نے کہا: ’’اگر آپ گندم دونوں بوریوں میں تقسیم کرکے برابر وزن لادتے تو نہ گھوڑے پر غیر ضروری بوجھ پڑتا اور نہ آپ کو اتنی اضافی محنت کرنا پڑتی۔‘‘ سوار نے جواب دیا: ’’واقعی، آپ نے بہت اچھی تدبیر بتائی ہے۔ لیکن یہ بتائیے کہ اتنی عقل و دانش رکھنے کے باوجود آپ پیدل کیوں جا رہے ہیں؟‘‘ اس شخص نے کہا: ’’یہ تو اپنی اپنی قسمت ہے۔‘‘ سوار بولا: ’’ایسی عقل اپنے پاس ہی رکھیے، کہیں اس کا سایہ مجھ پر نہ پڑ جائے۔ مجھے میری بے وقوفی ہی مبارک، جس نے مجھے گھوڑے پر سوار کر رکھا ہے۔‘‘ اس…

Read more

ایک زمانے میں ایک نیک دل بزرگ رہتے تھے۔ ان کا ایک ہی بیٹا تھا، جو ان کی آنکھوں کا تارا اور بڑھاپے کا سہارا تھا۔ ایک دن بزرگ نے اپنے بیٹے کو تجارت کے لیے رخصت کیا اور اس کے سفر کے اخراجات کے لیے سو اشرفیاں بھی دیں۔ مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ سفر کی پہلی منزل پر ایک ڈاکو نے نوجوان کو گرفتار کر لیا، اسے بے دردی سے قتل کیا اور اس کا سارا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گیا۔ رات کی تاریکی نے ڈاکو کو تعاقب کرنے والوں سے بچ نکلنے کا موقع دیا۔ بھاگتے بھاگتے وہ ایک گاؤں پہنچا اور پناہ کی تلاش میں ایک بزرگ کے گھر جا پہنچا۔ اس نے اپنی واردات سنائی اور چند روز قیام کی اجازت مانگی۔ بدلے میں لوٹے ہوئے مال کا آدھا حصہ دینے کا وعدہ بھی کیا۔ بزرگ نے جب اس…

Read more

سندباد کا تعلق عراق کے تاریخی شہر بغداد سے تھا۔ وہ ایک امیر سوداگر اور بہادر جہاز ران تھا جس نے اپنی زندگی میں سات سمندری سفر کیے۔ ہر سفر کے دوران اسے عجیب و غریب جزیروں، سمندری طوفانوں، جادوئی مخلوقات، دیو قامت پرندوں (جیسے رخ) اور خطرناک بلاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔سندباد جہازی کے پہلے سفر کی مکمل اور تفصیلی کہانی : پس منظر اور سفر کا آغاز اپنے والد کی وفات کے بعد سندباد کو ورثے میں بہت دولت ملی، لیکن نوجوان اور نادان ہونے کی وجہ سے اس نے وہ ساری دولت فضول خرچیوں میں اڑا دی۔ جب اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور مال و دولت ختم ہونے لگی، تو اس نے ارادہ کیا کہ وہ اپنے پاس بچی کھچی اشیاء کو بیچ کر تجارت کرے گا۔ اس نے بغداد کے بڑے تاجروں کے ساتھ مل کر ایک بحری جہاز کا رخ کیا تاکہ دوسرے…

Read more

آرام سے بیزاری اور سفر کا شوق پہلے سفر کی ہولناکیوں کے بعد سندباد بغداد میں ایک پرسکون اور امیرانہ زندگی گزار رہا تھا، لیکن کچھ ہی عرصے میں وہ اس آرام دہ زندگی سے اکتا گیا۔ اس کے اندر کا مہم جو اسے دوبارہ پکار رہا تھا۔ وطن میں رہنے کے بجائے اسے سمندر کی لہریں اور نئے ملک دیکھنے کی دھن سوار ہو گئی۔ چنانچہ، اس نے دوبارہ قیمتی تجارتی مال خریدا اور بغداد کے نامور تاجروں کے ساتھ ایک نئے اور مضبوط جہاز میں سوار ہو کر دوسرے سفر پر نکل کھڑا ہوا۔ جزیرے پر نیند کا دھوکا اور تنہائی کئی دنوں کے سفر کے بعد، جہاز ایک ایسے جزیرے پر پہنچا جو انسانی آبادی سے خالی تھا لیکن وہاں پھلوں سے لدے ہوئے درخت اور صاف پانی کے چشمے موجود تھے۔ سب تاجر سیر و تفریح اور تازہ ہوا کے لیے جزیرے پر اتر گئے۔سندباد ایک…

Read more

سفر کا آغاز اور طوفان پچھلے سفر کی مصیبتوں کے بعد سندباد نے عہد کیا تھا کہ وہ اب کبھی سمندری سفر نہیں کرے گا۔ لیکن آرام دہ زندگی گزارنے کے بعد، اس کے اندر کا تاجر اور مہم جو دوبارہ جاگ اٹھا۔ اس نے بغداد سے بہت سا قیمتی تجارتی مال خریدا اور دوسرے تاجروں کے ساتھ ایک بڑے بحری جہاز میں سوار ہو کر روانہ ہو گیا۔کئی دنوں تک سفر پرسکون رہا، لیکن اچانک سمندر میں ایک خوفناک طوفان آیا۔ جہاز اپنا راستہ بھٹک گیا اور موجوں کے تھپیڑے کھاتا ہوا ایک نامعلوم جزیرے کے ساحل سے جا لگا۔ کپتان نے انتہائی مایوسی سے تاجروں کو بتایا، “ہم ‘بندروں کے جزیرے’ پر پہنچ چکے ہیں، اور یہاں سے زندہ بچ نکلنا ناممکن ہے۔” بندروں کا حملہ کپتان کی بات سچ ثابت ہوئی۔ کچھ ہی دیر میں لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے قد کے، بدصورت اور خونخوار بندر جہاز…

Read more

تیسرے سفر کی ہولناک مہم کے بعد سندباد نے بغداد میں ایک پرسکون زندگی گزارنا شروع کر دی تھی، لیکن اس کا تجارتی ذہن اور دنیا دیکھنے کی جستجو اسے زیادہ دیر گھر بیٹھنے نہ دیتی تھی۔ اس نے ایک بار پھر بہت سا قیمتی تجارتی مال خریدا اور بغداد سے بصرہ جا کر ایک بڑے بحری جہاز میں سوار ہو گیا۔کئی دنوں تک جہاز مختلف جزیروں اور بندرگاہوں سے ہوتا ہوا آگے بڑھتا رہا۔ لیکن ایک دن اچانک سمندر میں ایسا وحشیانہ طوفان آیا کہ جہاز کے بادبان پھٹ گئے، لکڑیاں تڑخ گئیں اور جہاز سمندر کے بیچوں بیچ تباہ ہو گیا۔ زیادہ تر تاجر اور ملاح ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ سندباد اور چند دیگر مسافر ایک ٹوٹے ہوئے تختے کے سہارے پوری رات لہروں سے لڑتے رہے، یہاں تک کہ صبح کے وقت لہروں نے انہیں ایک نامعلوم جزیرے کے ساحل پر پھینک دیا۔ ۲۔ آدم خور…

Read more

بغداد کے مشہور تاجر اور جہاز راں سندباد جہازی نے اپنے چوتھے سفر کے بعد یہ عہد کیا تھا کہ اب وہ کبھی سمندر کا سفر نہیں کرے گا۔ لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس کے دل میں دوبارہ دنیا دیکھنے اور نئی نئی جگہوں کی سیر کرنے کا شوق جاگ اٹھا۔ اسے اپنے پچھلے سفروں کی یادیں ستانے لگیں۔ آخرکار اس نے اپنا وعدہ توڑ دیا اور پانچویں سفر کی تیاری شروع کر دی۔ اس نے قیمتی سامان، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری چیزیں اپنے جہاز میں رکھوائیں۔ پھر ایک تجربہ کار ملاحوں کے گروہ کے ساتھ سمندر کی طرف روانہ ہوگیا۔ کئی دن تک جہاز سمندر کی لہروں پر سفر کرتا رہا۔ ایک دن ملاحوں کو دور سمندر میں ایک خوبصورت جزیرہ نظر آیا۔ جزیرے کے اردگرد پانی بالکل پرسکون تھا اور وہاں سرسبز درخت دکھائی دے رہے تھے۔ سب لوگ بہت خوش ہوئے۔ جہاز…

Read more

ایک عقاب اور ایک الو میں دوستی ہو گئی۔ عقاب بولا “بھائی الو اب تمہارے بچوں کو کبھی نہیں کھاؤں گا۔ مگر یہ تو بتاؤ کہ ان کی پہچان کیا ہے؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی دوسرے پرندے کے بچوں کے دھوکے میں میں ہی کھا جاؤں۔”الو نے شیخی بگھارتے ہوئے جواب دیا۔ “بھلا یہ بھی کوئی مشکل بات ہے۔ میرے بچے سب پرندوں کے بچوں سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ ان کے چمکیلے پر دیکھ کر تم ایک ہی نظر میں پہچان جاؤ گے اور۔”“عقاب نے الو کی بات کاٹ کر کہا: ”بس بس میں سمجھ گیا۔ اب، اب میں کبھی دھوکا نہیں کھا سکتا۔ مگر بھائی ہر بات کو پہلے ہی پوچھ لینا اچھا ہے۔ پھر پچھتانے سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ اچھا پھر ملیں گے۔ اللہ حافظ۔“ یہ کہہ کر عقاب اڑ گیا۔دوسرے دن عقاب شکار کی تلاش میں ادھر ادھر اڑ رہا تھا کہ اسے ایک…

Read more

ایک دعوت میں ایسا واقعہ پیش آیا کہ سردار کا جواب سب کو خاموش کر گیا!” صحرائے عرب میں ایک قبیلے کے سردار نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر ایک شاندار ولیمے کا اہتمام کیا۔ دور دور سے مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی۔ عرب روایات کے مطابق مہمانوں کی تواضع عمدہ کھانے، خصوصاً گوشت اور روٹی سے کی جاتی تھی۔ یہ صرف کھانے کا اہتمام نہیں بلکہ میزبان کی عزت اور مہمان نوازی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ شام ڈھلتے ہی مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی۔ خیمے مہمانوں سے بھرنے لگے اور ہر طرف رونقیں پھیل گئیں۔ مگر مہمانوں کی غیر متوقع کثرت کے باعث جلد ہی گوشت کم پڑنے لگا۔ سردار نے جب یہ صورتِ حال دیکھی تو اسے فکر لاحق ہوئی کہ کہیں کسی مہمان کی تواضع میں کمی نہ رہ جائے۔ اس نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور چند خاص دوستوں کو الگ…

Read more

ایک آدمی تلوار لے کر مسجد میں داخل ہوا اور بلند آواز میں بولا: ’’کیا تم میں کوئی سچا مسلمان ہے؟‘‘ ایک بزرگ نے آگے بڑھ کر کہا: ’’ہاں، میں ہوں۔‘‘ وہ آدمی بزرگ کو تلوار کی نوک پر مسجد سے باہر لے گیا، جہاں ان کے قدموں میں ایک بکرا ذبح کیا، اور پھر واپس مسجد میں آ گیا۔ اس کی تلوار سے ابھی تک خون ٹپک رہا تھا۔ اس نے دوبارہ بلند آواز میں اعلان کیا: ’’کیا تم میں کوئی اور سچا مسلمان ہے؟‘‘ یہ سنتے ہی سب لوگ گھبرا گئے۔ ایک شخص نے مولوی صاحب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’جی، مولوی صاحب ہیں!‘‘ مولوی صاحب کی تو جان ہی نکل گئی۔ گھبرا کر بولے: ’’یہ الو کا پٹھا بکواس کر رہا ہے! میں تو صرف یہ اعلان کرنے آیا تھا کہ پرسوں سے کیبل نہیں آ رہی!‘‘ 😅😅😅#منقولاصولوں اور دعوؤں کی بات کرنا آسان ہے،…

Read more

شہر کے ایک مصروف بازار میں ایک شخص کی چھوٹی سی دکان تھی۔ دکان بہت بڑی نہیں تھی، نہ اس پر کوئی شاندار بورڈ لگا تھا اور نہ ہی اندر کوئی غیر معمولی سجاوٹ۔ مگر عجیب بات یہ تھی کہ صبح دکان کھلتے ہی گاہک آنا شروع ہوجاتے اور شام تک رش کم ہونے کا نام نہ لیتا۔ کوئی اس کے ہاتھ کی بنی ہوئی چیز لینے آتا، کوئی پرانا گاہک کسی نئے شخص کو ساتھ لے آتا اور کوئی صرف اس لیے آتا کہ اسے معلوم تھا یہاں چیز اچھی ملے گی اور دکاندار سے بات کرتے ہوئے عزت بھی ملے گی۔ اس دکاندار نے یہ مقام ایک دن میں حاصل نہیں کیا تھا۔ برسوں سے وہ اپنے کام میں لگا ہوا تھا۔ چیز کا معیار اچھا رکھتا، گاہک سے خوش اخلاقی سے پیش آتا، کسی کو دھوکا نہ دیتا، معمولی نفع پر بھی خوش ہوجاتا اور اگر کسی…

Read more

جنگل میں ایک خچر رہتا تھا جس کے بارے میں ایک بات پورے یقین سے کہی جا سکتی تھی کہ اس نے کبھی کوئی بڑا کارنامہ انجام دیا ہو یا نہ دیا ہو، مگر اپنے آپ کو عظیم پہلوان سمجھنے میں اس نے کبھی کوتاہی نہیں کی تھی۔ اس کے نزدیک جنگل کے تمام جانور اپنی اپنی جگہ، مگر طاقت، بہادری اور پہلوانی میں اس کا کوئی ثانی نہ تھا۔ وہ جہاں بیٹھتا، اپنی قوت کے قصیدے پڑھنے لگتا اور جہاں سے گزرتا، اپنی عظمت کا اعلان کرتا جاتا۔ البتہ اس کی پہلوانی کا کوئی عملی ثبوت آج تک کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ گھر والے مدت سے اس کی اس عادت سے تنگ تھے۔ وہ اسے سمجھاتے کہ محض اپنے آپ کو پہلوان کہنے سے کوئی پہلوان نہیں بن جاتا۔ کچھ کام کاج کرے، اپنی قوت کسی مفید کام میں لگائے اور خیالی دنیا سے باہر نکلے، مگر خچر…

Read more

ایک عرب شخص کا کہنا تھا: ’’مجھے زندگی میں کبھی کسی نے لاجواب نہیں کیا، سوائے ایک باندی کے، جس نے ایک ڈھکا ہوا تھال اٹھا رکھا تھا۔‘‘ میں نے اس سے پوچھا: ’’اس تھال میں کیا ہے؟‘‘ وہ بولی: ’’اگر یہ بتانا ہی ہوتا تو تھال ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘ اس کے اس جواب نے مجھے شرمندہ کر دیا۔ یہ محض ایک دن کا حکیمانہ قول نہیں، بلکہ پوری زندگی کے لیے دانائی کا سبق ہے کہ ہر چھپی ہوئی چیز کو جاننے اور ہر راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ اللہ رب العزت دنیا و آخرت میں ہماری اور آپ کی پردہ پوشی فرمائے۔ کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کرو، خواہ تمہیں یقین ہی کیوں نہ ہو کہ اس کا کوئی پہلو اچھا نہیں۔ اگر اس نے تمہارا احترام کیا ہے اور اپنا بہتر چہرہ تمہارے سامنے پیش…

Read more

دو مریض ایک اسپتال کے کمرے میں ساتھ ساتھ بستروں پر لیٹے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک شخص قدرے بہتر حالت میں تھا اور بیٹھنے کے قابل تھا۔ اس کا بستر کمرے میں موجود کھڑکی کے قریب تھا، جبکہ دوسرا شخص اپنی بیماری کے باعث پورا دن بستر پر لیٹے ہوئے گزارتا تھا۔ کھڑکی کے قریب موجود شخص روزانہ بیٹھ کر اپنے ساتھ والے مریض کو کھڑکی سے باہر دکھائی دینے والے مناظر کی تفصیلات سنایا کرتا تھا۔ دوسرا مریض ہر روز اس کے بیان کا بے صبری سے انتظار کرتا تھا۔ کھڑکی سے ایک خوب صورت باغ دکھائی دیتا تھا، جس کے درمیان سے ایک دلکش نہر گزرتی تھی۔ نہر میں بچے کھلونا کشتیاں چلاتے، باغ میں لوگ چہل قدمی کرتے اور فضا میں زندگی کی خوب صورت رونقیں بکھری رہتیں۔ کھڑکی کے قریب موجود شخص ان تمام مناظر کو اس قدر خوب صورتی اور تفصیل سے بیان…

Read more

جنگل کے ایک وسیع خطے میں قدرت نے ایک ایسی نعمت پیدا کر رکھی تھی جس کا ذائقہ چکھنے والا اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکتا تھا۔ یہ ایک خوش ذائقہ پھل تھا جسے جانور ’’شہد آلو‘‘ کے نام سے پکارتے تھے۔ اس کی مٹھاس میں شہد کی لطافت اور خوشبو میں جنگلی پھولوں کی مہک شامل تھی۔ یہ کسی باغبان کی محنت کا محتاج نہ تھا؛ موسم آتے ہی جنگل کے مخصوص درختوں پر خودبخود پک کر تیار ہو جاتا۔ چھوٹے بڑے، کمزور طاقت ور، سبھی جانور اسے شوق سے کھاتے اور اس موسم کا انتظار کرتے۔ گویا جنگل میں یہ محض ایک پھل نہیں، قدرت کی طرف سے سالانہ ضیافت تھی۔ لیکن اس نعمت کا سب سے بڑا شیدائی جنگل کا بادشاہ شیر تھا۔ کھانے پینے کے معاملے میں اس کا ذوق بھی شاہانہ تھا اور خواہشات بھی بے حد۔ دسترخوان پر کوئی چیز اسے پسند…

Read more

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بلی چوہے کے بل کے پاس آئی اور اسے باہر بلایا۔ چوہے نے پوچھا، “کیا کام ہے؟” بلی بولی، “پیارے بھتیجے، اگر تم اس سوراخ سے نکل کر سامنے والے درخت کو چھو کر واپس آؤ، تو میں تمہیں سونے کا ہار پہناؤں گی۔” چوہے نے تھوڑی دیر سوچا، پھر بولا، “آنٹی جی، فاصلہ تھوڑا ہے اور انعام زیادہ ہے، یقیناً معاملہ کچھ اور ہے۔” یہ مختصر کہانی ان لوگوں کے لیے…جو  آنلائن فراڈیوں کے جھانسے میں آجاتے ہیں۔ جب بھی شارٹ کٹ کا لالچ دیا جائے تو فوراً سمجھ جائیں کہ گل وچ کوئی ہور اے۔ منقول

ایک محلے میں ایک ایسی بلی رہتی تھی جس کی صحت اور تن و توش دیکھ کر دوسری بلیاں رشک کیا کرتی تھیں۔ اس کا چمکتا ہوا بدن، بھرا بھرا وجود اور چال میں پایا جانے والا اعتماد اس بات کی گواہی دیتا تھا کہ اسے کھانے پینے کی کوئی فکر نہیں۔ محلے کی بلیوں کے لیے اس جیسی صحت ایک خواب تھی۔ وہ اسے دیکھ کر دل ہی دل میں دعائیں مانگتیں کہ کاش! ان کے نصیب میں بھی ایسا ہی آرام اور ایسا ہی رزق لکھا ہوتا۔لیکن اس بلی کی زندگی کا ایک اور پہلو بھی تھا۔ وہ جس گھر میں رہتی تھی، اس گھر کے قریب کسی دوسری بلی کا بھٹکنا گویا موت کو دعوت دینے کے مترادف تھا۔ اپنے علاقے کی وہ خودساختہ محافظ تھی۔ کسی دوسری بلی کو گھر کی دہلیز کے آس پاس دیکھ لیتی تو ایسی دھاڑتی اور لپکتی کہ بیچاری کو اپنی…

Read more

ایک شخص انتہائی غریب تھا۔ ایک دن اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا کہ کسی رئیس آدمی کے ہاں ملازمت کر لے، تاکہ ان کے آنے والے بچے کا مستقبل بہتر ہو سکے۔ بیوی نے اجازت دے دی۔ ابھی ان کے ہاں پہلا بچہ بھی پیدا نہیں ہوا تھا کہ وہ اپنی جوان بیوی کو چھوڑ کر روزگار کی تلاش میں ایک دور دراز شہر چلا گیا۔ وہاں اس نے ایک رئیس آدمی کی بیس سال تک خدمت کی۔ بیس سال بعد جب اس نے گھر واپس جانے کی اجازت مانگی تو رئیس نے نہ صرف اسے خوشی سے رخصت کیا، بلکہ بہت سی بکریاں، گائیں، بھینسیں اور اونٹ دے کر مال دار بنا دیا۔ وہ اپنا مال و اسباب لے کر گھر کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں صحرا سے گزرتے ہوئے اسے ایک جھونپڑی نظر آئی، جہاں ایک درویش رہتا تھا۔ اس نے رات وہاں گزارنے کا…

Read more

ایک سوداگر کچھ دنوں کے لیے ایک سفر پر جانے لگا تو اس نے سومن لوہا اپنے ایک دوست کے گھر امانت کے طور پر رکھوا دیا تاکہ ضرورت پڑے تو اسے بیچ کر روپیہ حاصل کر سکے۔ جب وہ سفر سے لوٹا تو اپنے دوست کے پاس آیا اور اس سے لوہا طلب کیا۔ دوست نے کہا۔ ’’تمہارا لوہا میں نے ایک کوٹھری میں بند کر کے رکھ دیا تھا مگر ایک دن کھول کے دیکھا تو چوہوں نے سب کھا لیا تھا۔‘‘ سوداگر نے کہا۔ ’’تم ٹھیک کہتے ہو۔ دراصل چوہوں کو لوہا بہت پسند ہے۔ وہ اس کی لذت پر جان دیتے ہیں۔ ضرور کھا لیا ہوگا کیونکہ ان کے دانت اس قسم کی ملائم اور چکنی چیز پر خوب چلتے ہیں۔‘‘یہ بات سن کر اس کا دوست بہت خوش ہوا کہ چلو اتنا سارا لوہا بغیر کسی جھگڑے کے ہضم ہو گیا۔ اسے سوداگر کی بے…

Read more

بہت پرانے زمانے کی بات ہے۔ بغداد شہر میں ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ اس کے دربار میں بڑے بڑے امیر، وزیر، تاجر اور دانش مند لوگ آیا کرتے تھے۔ اسی شہر میں ایک ایسا حجام بھی رہتا تھا جس کی باتیں پورے شہر میں مشہور تھیں۔ وہ صرف بال اور داڑھی ہی نہیں کاٹتا تھا بلکہ اپنے گاہکوں کو باتوں میں ایسا الجھاتا کہ وقت گزرنے کا پتا ہی نہ چلتا۔ اس حجام کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ وہ کسی کو بولنے کا موقع نہیں دیتا تھا۔ اگر کوئی شخص اس سے ایک سوال کرتا تو وہ جواب میں دس کہانیاں سنا دیتا۔ ایک عجیب دعوت ایک دن شہر کا ایک امیر تاجر اپنے دوستوں کے لیے ایک شاندار دعوت کا اہتمام کر رہا تھا۔ اس نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا۔ اتفاق سے اس دعوت میں ایک کبڑا آدمی بھی موجود تھا،…

Read more

260/1121
NZ's Corner