خوف کا بت
*کہتے ہیں کہ دور دراز کے کسی علاقے میں ایک بستی تھی۔ وہاں لوگ ہمیشہ پریشان رہتے تھے، وجہ یہ تھی کہ ہر سال ایک خوفناک دیو وہاں آتا اور بستی والوں کو للکار کر کہتا،* “کیا کوئی مرد ہے تمہارے درمیان جو مجھ سے مقابلہ کرے؟ کیا کوئی ایسی ہمت رکھتا ہے جو مجھے ہرا سکے؟”اور یوں وہ ہر سال کسی نہ کسی انسان کو مار ڈالتا۔ آج بھی وہی دن تھا… دیو کے آنے کا… اور گاؤں والے سخت ڈرے اور پریشان تھے کہ آج بھی ہماری بستی کا کوئی نوجوان جان سے جائے گا۔ اتفاقاً اسی دن، ایک مرد مجاہد وہاں جا پہنچا۔ جب اس نے پورے گاؤں میں موت جیسا سوگ دیکھا تو وہ بہت حیران اور بے چین ہوا۔ اس نے بستی والوں سے پوچھا،“تم لوگ اتنے پریشان کیوں ہو؟ یہاں کیا ہوا ہے کہ سب کچھ مردہ سا نظر آتا ہے؟” بستی والوں نے…
علم اور تجربہ
ایک بادشاہ تھا جس نے اپنی زندگی میں بہت سے موسم دیکھے تھے۔ جنگیں بھی دیکھی تھیں، شکستیں بھی، فتوحات بھی، وفاداریاں بھی اور غداری بھی۔ اب عمر ڈھلنے لگی تو اس کی سب سے بڑی فکر سلطنت نہیں بلکہ اس کا بیٹا تھا، جو ایک دن اسی تخت پر بیٹھنے والا تھا۔ ایک شام بادشاہ نے شہزادے کو اپنے پاس بلایا اور کہا، “بیٹا! تخت سنبھالنے کے لیے صرف تلوار چلانا یا دربار لگانا کافی نہیں ہوتا۔ اصل امتحان اس وقت آتا ہے جب کوئی ایسا مسئلہ سامنے کھڑا ہو جس کا جواب تمہیں کہیں سے نہ مل رہا ہو۔ اس وقت ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا: جتنا بڑا مسئلہ ہو، اتنے ہی تجربہ کار آدمی کے پاس جانا۔” شہزادہ حیران ہوا۔ اس نے پوچھا، “ابا حضور! ہمارے دربار میں بڑے بڑے عالم، پڑھے لکھے لوگ، ماہرین اور ذہین مشیر موجود ہیں۔ آپ ہمیشہ بوڑھے لوگوں کے پاس جانے…
بادشاہ اور چراغ
8ایک زمانے کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ اپنی فیاضی اور انصاف پسندی کی وجہ سے دور دور تک مشہور تھا۔ ایک روز وہ شاہی لشکر کے ساتھ شکار کی غرض سے ایک سرسبز و شاداب جنگل کی طرف روانہ ہوا۔ جب وہ جنگل کے قریب پہنچے تو ہر شخص اپنے اپنے شکار میں مشغول ہو گیا۔اس دوران بادشاہ نے اپنے خاص وزیر کو اپنے پاس بلایا اور کہا:“تم میرے ساتھ اپنا گھوڑا دوڑاؤ، کیونکہ مدت سے میری یہ آرزو رہی ہے کہ میں یہ جانوں کہ تمہارا گھوڑا زیادہ تیز دوڑتا ہے یا میرا؟”بادشاه کے حکم کے مطابق دونوں نے اپنے گھوڑوں کو ایڑ لگائی۔ وہ دوڑتے دوڑتے لشکر اور باقی لوگوں سے بہت دور نکل گئے۔ جب وہ کافی فاصلے پر چلے گئے تو بادشاہ نے اپنے گھوڑے کی لگام کھینچی اور وزیر سے مخاطب ہو کر کہا:“اب اس سفر کو یہیں ختم کرو۔ میرے دل میں ایک…
میٹھا کنواں
برصغیر کی ریاست بہاولپور میں ایک زمانہ تھا جب ریاستوں کے فیصلے شاہی درباروں میں ہوتے، بڑے بڑے جاگیردار اپنی زمینوں پر فخر کرتے، نواب اپنی شان و شوکت کے قصے سناتے اور مہاراجے اپنے خزانوں کی چمک سے دنیا کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ اسی زمانے میں بہاولپور میں ایک ایسا تاجر رہتا تھا جس کی دولت کے چرچے صرف مقامی بازاروں تک محدود نہ تھے، بلکہ دور دراز ریاستوں کے ایوانوں میں بھی اس کا نام احترام سے لیا جاتا تھا۔ اس کے دروازے پر کبھی کسی ریاست کا دیوان قرض کی درخواست لیے کھڑا ہوتا، کبھی کوئی نواب اپنی جاگیر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس سے مدد مانگتا اور کبھی کسی راجے کا ایلچی شاہی مہر لگی چٹھی لیے حاضر ہوتا۔ اس کے پاس سونے چاندی کے ذخیرے تھے، وسیع کاروبار تھا، دور دراز شہروں میں اس کے کارندے تھے اور ایسے تجارتی…
شوہر کی محبوبہ
ایک افریقی شخص اپنے خاندان کے ساتھ جنگل میں رہتا تھا۔ ایک دن اسے جنگل میں ایک شیشہ ملا۔ اس نے شیشے میں اپنا عکس دیکھا تو اسے گمان ہوا کہ یہ اس کے مرحوم والد کی تصویر ہے۔ وہ شیشہ گھر لے آیا اور روز اسے نکال کر اس سے باتیں کرنے لگا۔ ایک دن اس کی بیوی کو شک ہوا کہ آخر اس کا شوہر روز کس سے باتیں کرتا ہے؟ شوہر کی غیر موجودگی میں اس نے شیشہ نکالا اور اپنا عکس دیکھ کر غصے سے بولی: “اچھااا! تو یہ ہے وہ کلموہی، جس سے میرا شوہر روز باتیں کرتا ہے!” 😂 پھر وہ شیشہ اٹھا کر اپنی ساس کے پاس لے گئی اور بولی: “اماں! ذرا دیکھیں تو سہی، آپ کے بیٹے کی محبوبہ کیسی ہے!” ساس نے شیشے میں دیکھا، پھر ناک چڑھا کر بولی: “ہائے ہائے! چڑیل کی عمر تو دیکھو، اور کرتوت دیکھو!…
رزق کے راستے
ایک بلند پہاڑی کے دامن میں ایک گھنا جنگل آباد تھا۔ پہاڑی کی چوٹی پر پتھروں کے درمیان ایک تنگ سا راستہ تھا جو ایک چھوٹی سی غار تک جاتا تھا۔ اسی غار میں ایک پہاڑی بکری رہتی تھی جس کی عادت تھی کہ ہر صبح جنگل کے نچلے حصے میں اترتی، جہاں کہیں تازہ گھاس، نرم پتے، جنگلی پھل یا خوراک کا کوئی اور ذخیرہ ملتا، اسے سمیٹتی اور واپس اپنی غار کی طرف چل پڑتی۔ اس کے دل میں ہمیشہ ایک ہی خواہش رہتی کہ آج کچھ زیادہ خوراک جمع کر لے، تاکہ آنے والے دنوں میں اسے دوبارہ نیچے نہ اترنا پڑے۔ چنانچہ وہ جتنا اٹھا سکتی، اس سے بھی زیادہ سمیٹنے کی کوشش کرتی؛ کبھی منہ میں پتے بھر لیتی، کبھی پیٹھ پر گھاس کا گٹھا لاد لیتی اور کبھی دانتوں میں جنگلی پھل دبا کر پہاڑی کی چڑھائی شروع کر دیتی۔ مگر راستے میں ایک…
رنگو
ایک چھوٹے سے خوبصورت گاؤں کی بات ہے، جہاں دریا کے کنارے ایک پرانا اور گھنا درخت تھا۔ اس درخت پر ایک چھوٹا سا پرندہ رہتا تھا جس کا نام “رنگو” تھا۔ رنگو کے پر باقی پرندوں سے ذرا مختلف اور چمکدار تھے، لیکن وہ بہت شرمیلا تھا اور دوسرے پرندوں کے ساتھ کھیلنے سے کتراتا تھا۔ہر شام گاؤں کے تمام پرندے دریا کے اوپر اونچی اڑان بھرتے اور مل کر گیت گاتے، لیکن رنگو ایک کونے میں بیٹھ کر بس انہیں دیکھا کرتا۔ اس کا دل تو بہت چاہتا تھا کہ وہ بھی ان کی طرح آزادانہ اڑے اور گائے، مگر اسے لگتا تھا کہ شاید اس کی آواز کسی کو پسند نہیں آئے گی۔ایک روز ہوا یہ کہ جنگل میں سخت طوفان آ گیا۔ کالی گھٹا چھا گئی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ باقی تمام پرندے ڈر کے مارے اپنے گھونسلوں میں چھپ گئے۔…
وہم
جنگل میں ایک گینڈا رہتا تھا۔ جسم ایسا بھاری کہ اس کے گزرنے سے راستے کے جھاڑ جھنکار دب جاتے، آواز ایسی گرج دار کہ چھوٹے جانور دور سے ہی راستہ چھوڑ دیتے، اور مزاج ایسا کہ کسی کو اس کے سامنے اپنی بات کہنے کی ہمت نہ ہوتی۔ جنگل کے بندر حجامت کے فن میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ ان کی بازار میں کئی دکانیں تھیں، جہاں جانور بال کٹوانے، داڑھی بنوانے اور حلیہ سنوارنے آتے تھے۔ گینڈا بھی ہر دوسرے تیسرے دن کسی نہ کسی بندر کی دکان پر پہنچ جاتا، خوب خاطر مدارت کرواتا اور اجرت ادا کیے بغیر یہ جا، وہ جا۔ شروع میں بندروں نے اس کی طاقت کے خوف سے اسے برداشت کیا، مگر جب یہ روز کا معمول بن گیا تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ آخر ایک دن سب بندر جمع ہوئے اور طے کیا کہ اس مغرور گاہک…
ہیرے کی قیمت
ایک بزنس مین نے ایک بار جنوبی افریقہ سے ایک بہت بڑا ہیرا خریدا — جو تقریباً انڈے کی زردی کے برابر تھا۔مگر اُس کی مایوسی کے لیے، اُس ہیرے کے اندر ایک دراڑ تھی۔وہ ایک ماہر جیولر کے پاس گیا تاکہ کوئی مشورہ لے سکے۔جیولر نے غور سے ہیرے کو دیکھا اور کہا:“اس ہیرے کو دو مکمل خوبصورت جواہرات میں تقسیم کیا جا سکتا ہے،جن کی قیمت اصل ہیرے سے بھی زیادہ ہوگی۔لیکن اگر ایک ضرب بھی غلط پڑی — تو یہ ٹکڑوں میں بکھر جائے گا، اور بیکار ہو جائے گا۔میں یہ رسک نہیں لوں گا۔”بزنس مین دنیا بھر کے مختلف جیولرز کے پاس گیا۔سب نے ایک ہی جواب دیا — “بہت خطرناک ہے۔”آخرکار کسی نے اُسے ایمسٹرڈیم کے ایک بوڑھے کاریگر کے بارے میں بتایاجسے “سنہری ہاتھوں والا” کہا جاتا تھا۔وہ فوراً وہاں پہنچ گیا۔بوڑھے جیولر نے ہیرے کو اپنے عدسے سے بغور دیکھا اور پھر وارننگ…
سونے کی چڑیا اور پرانا درخت
کسی جنگل کے بیچوں بیچ ایک بہت پرانا اور گھنا درخت تھا۔ وہ درخت اتنا پرانا تھا کہ جنگل کے تمام جانور اور پرندے اس کا احترام کرتے تھے۔ اس پرانے درخت کی سب سے اونچی شاخ پر ایک سونے کی چڑیا رہا کرتی تھی، جس کے پر سونے کی طرح چمکتے تھے اور اس کی آواز میں عجیب سا جادو تھا۔چڑیا اور وہ پرانا درخت آپس میں گہرے دوست تھے۔ چڑیا روزانہ صبح دور دراز سے گھوم پھر کر آتی اور پرانے درخت کو دنیا بھر کی باتیں اور کہانیاں سناتی۔ بدلے میں پرانا درخت اپنے گھنے پتوں سے چڑیا کو تیز دھوپ، بارش اور طوفانوں سے محفوظ رکھتا۔ایک وقت ایسا آیا کہ علاقے میں سخت قحط پڑ گیا۔ بارشیں رک گئیں، ندی نالے سوکھ گئے اور جنگل کے تمام درخت مرجھانے لگے۔ وہ پرانا درخت بھی آہستہ آہستہ سوکھنے لگا، اس کے پتے جھڑ گئے اور اس کی…
وفاداری،اور غداری،
ایک زمانے کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ اپنی فیاضی اور انصاف پسندی کی وجہ سے دور دور تک مشہور تھا۔ ایک روز وہ شاہی لشکر کے ساتھ شکار کی غرض سے ایک سرسبز و شاداب جنگل کی طرف روانہ ہوا۔ جب وہ جنگل کے قریب پہنچے تو ہر شخص اپنے اپنے شکار میں مشغول ہو گیا۔اس دوران بادشاہ نے اپنے خاص وزیر کو اپنے پاس بلایا اور کہا:“تم میرے ساتھ اپنا گھوڑا دوڑاؤ، کیونکہ مدت سے میری یہ آرزو رہی ہے کہ میں یہ جانوں کہ تمہارا گھوڑا زیادہ تیز دوڑتا ہے یا میرا؟”بادشاه کے حکم کے مطابق دونوں نے اپنے گھوڑوں کو ایڑ لگائی۔ وہ دوڑتے دوڑتے لشکر اور باقی لوگوں سے بہت دور نکل گئے۔ جب وہ کافی فاصلے پر چلے گئے تو بادشاہ نے اپنے گھوڑے کی لگام کھینچی اور وزیر سے مخاطب ہو کر کہا:“اب اس سفر کو یہیں ختم کرو۔ میرے دل میں ایک…
دانا وزیر
ایک جزیرے پر بندروں کی ایک بڑی جماعت بستی تھی، جہاں پھل پھول عام تھے اور آب و ہوا ان کے مزاج کے بالکل موافق تھی۔ ایک دن، جب چند بزرگ بندر ایک درخت کے سائے میں بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے، تو اچانک وہاں سے ایک بلبل نامی ریچھ کا گزر ہوا۔ بلبُل نے دل میں سوچا کہ ان بندروں کا رہن سہن کتنا آرام دہ ہے؛ پہاڑوں کے درمیان ایک تنگ غار میں گزارا کرتا ہوں، بڑی محنت سے گھاس پھول حاصل کرتا ہوں، اور یہ بندر کتنے مزے سے تازہ پھل کھاتے اور نرم سبزے پر آرام کرتے ہیں۔ یہ سوچ کر بلبُل نے غصے میں بندروں پر حملہ کر دیا۔تمام بندر ڈر کر چیختے چلاتے ادھر ادھر بھاگے، لیکن ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے کے باوجود وہ بلبُل کا مقابلہ نہ کر سکے اور بلبُل نے کئی بندروں کو کاٹ کر زخمی…
جنگل کا قانون
جنگل میں شیر کی دھاک تھی، مگر اس کی دھاک سے زیادہ اس کی خواہشات کا رعب تھا۔ جو بات اسے اپنے حق میں مناسب لگتی، وہی قانون بن جاتی، اور جب وہی بات اس کے لیے مشکل بن جاتی تو قانون کے معنی بھی بدل جاتے۔ ایک دن شیرنی نے کسی کے مشورے پر بال بڑھانے کے لیے ایک جعلی دوا استعمال کر لی۔ چند ہی روز میں اس کے سر کے بال اس طرح جھڑنے لگے کہ جہاں کبھی گھنی ایال کی شان دکھائی دیتی تھی، وہاں چمکتی ہوئی کھال نظر آنے لگی۔ شیرنی پریشان ہوئی تو شیر کی پریشانی اس سے بھی بڑھ گئی۔ اسے اپنی شریکِ حیات کے بالوں سے زیادہ جنگل میں اپنی عزت کی فکر تھی۔ وہ سوچنے لگا کہ کل کو جانور آپس میں کہیں گے کہ جس بادشاہ کی شیرنی کے سر پر بال نہیں، اس کی ہیبت بھی آخر کتنی ہوگی!…
فطرت نہیں بدلتی
روزگار کی تلاش اور پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے شہر کے ایک شور شرابے والے چوراہے پر ایک غریب اور بدحال بھکارن بیٹھا کرتی تھی۔ اگرچہ اس کے تن پر میلے کچیلے اور بوسیدہ کپڑے تھے، اور اس کا چہرہ دھوپ اور گرد و غبار سے جھلس چکا تھا، لیکن قدرت نے اسے ایسی بلا کی خوبصورتی اور حسنِ دلکش عطا کیا تھا کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے۔ وہ در بدر مارکیٹ اور گلی کوچوں میں ہاتھ پھیلاتی اور اپنا پیٹ بھرتی تھی۔ایک روز اتفاقاً کسی ملک کا جاہ و جلال والا بادشاہ اپنی شاہی سواری اور لاؤ لشکر کے ساتھ اسی راستے سے گزرا۔ شاہی قافلے کی آمد پر لوگ راستے کے دونوں جانب ہجوم لگائے کھڑے تھے۔ بادشاہ کی نظر اچانک اس نادار اور خستہ حال بھکارن پر پڑی۔ اگرچہ اس کے کپڑے میلے تھے، مگر اس کا قدرتی حسن اور طبعی نفاست اتنی نمایاں تھی…
لمبی ناک
ایک گھر میں ایک ایسا بچہ رہتا تھا جس کی ذہانت سے زیادہ اس کی تجسس بھری طبیعت مشہور تھی۔ ہر بات پر سوال کرنا اس کی عادت تھی۔ سوال کر کر کے والدین کا ناک میں دم کیے رکھتا تھا۔ ایک دن شوہر گھر آیا تو غیر معمولی طور پر سنجیدہ تھا۔ بیوی نے سوال داغا: “کیا دفتر میں کسی سے جھگڑا ہوا ہے؟” “نہیں، جھگڑا تو تمہیں پتہ ہے میں کسی سے نہیں کرتا۔ اصل میں ایک جگہ خالی ہوئی ہے جہاں میری ترقی کا چانس بنتا ہے۔ میں نے کل باس کی دعوت کی ہے، اگر خوش ہو گیا تو سمجھو کام بن جائے گا۔” “یہ تو بہت اچھی بات ہے، پھر پریشانی کس بات کی ہے؟” “پریشانی یہ ہے کہ باس کی ناک کچھ زیادہ ہی لمبی ہے۔ اب اگر ہمارے افلاطون بیٹے نے اس کی ناک پر تبصرہ کر دیا تو سمجھو بیڑہ غرق ہو…
درویش اور حلوائی
ایک روز ایک صوفی جو بڑا متقی اور پرہیزگار تھا، ایک بازار سے گزرا۔ ایک حلوائی جو اس کا معتقد تھا، اس سے درخواست کی کہ وہ کچھ دیر کے لیے اس کی دکان میں آکر بیٹھے. درویش نے اس کی درخواست قبول کی اور وہاں آ بیٹھا. حلوائی نے عقیدتاً ایک طشتری میں تھوڑی مٹھائی پیش کی. مکھیوں نے جیسے ہی مٹھائی کو دیکھا اس پر منڈلانے اور بھنبھنانے لگیں. بعض طشتری کے آس پاس سہنہارہی تھیں، بعض اس کے کناروں پر بیٹھی تھیں اور بعض مٹھائی پر بیٹھنے لگیں. جب حلوائی نے دیکھا کہ مکھیاں حد سے زیادہ ستارہی ہیں تو اس نے پنکھا جھل کر انھیں اڑانا شروع کیا. جو مکھیاں طشتری کے کنارے بیٹھی ہوئیں تھیں فوراً اڑ گئیں اور دور چلی گئیں اور وہ جو طشتری کے بیچ مٹھائی پر بیٹھی تھیں ان کی ٹانگیں مٹھائی میں چپک گئیں اور انھوں نے اڑنا چاہا تو…
برگد کا درخت
یہ اُس زمانے کی بات ہے جب دلی برصغیر کی راجدھانی تھی، شہر کے گرد فصیل کھنچی ہوئی تھی، بلند دروازوں سے گزرنے کے لیے اجازت درکار ہوتی تھی اور دلی کی گلیوں میں قدم رکھنا بھی بہت سے لوگوں کے لیے ایک خواب ہوا کرتا تھا۔ انہی دنوں جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں کریم بخش نام کا ایک حجام رہتا تھا۔ اسے اپنے فن میں مہارت تھی، مگر گاؤں چھوٹا تھا، گاہک محدود تھے اور آمدنی اتنی کم کہ گھر کا خرچ پورا کرنا بھی مشکل ہو جاتا۔ آخر ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ اب قسمت آزمانے دلی جائے گا۔ اس کے پاس چند سکے، استرے کا ایک جوڑا اور اپنے ہنر کے سوا کچھ نہ تھا۔ کئی دن کی مسافت، راستے کی تھکن اور طرح طرح کی دشواریوں کے بعد جب وہ دلی پہنچا تو اسے شہر کی بلند فصیل اور اس کے…
امیر تیمور
دنیا کی تاریخ میں اگر کوئی شخص صرف قبائلی سردار سے نکل کر دنیا کی سب سے بڑی زمینی سلطنت بنا گیا تو وہ چنگیز خان تھا اس کی سلطنت بحر الکاہل سے لے کر یورپ کے دروازے تک تھی تقریباً ڈھائی کروڑ مربع کلومیٹر اور بھی بہت لوگ نکلے ہیں سلطنت عثمانیہ ارطغرل اور عثمان اور سلطان اورحان نے بھی چھوٹے قبیلے سے بڑی ریاست بنائی تھی لیکن چنگیز خان جتنی جلدی اور قانونی بنائی تھی حضرت عمر فاروق رض کی علاوہ بہت کم لوگوں نے بنائی ہے لوگ اکثر چنگیز خان کو صرف تلوار اور طاقت تک محدود کرتے ہیں میں نے منگولوں پر بہت تحقیق کی ہے اصل میں اس کا راز صرف تلوار نہیں تھا اس کا راز نظم و ضبط چست و چالاکی تیزی و جاسوسی تھا چنگیز خان نے دیکھا کہ منگول قبائل آپس میں لڑ کر مر رہے ہیں ہر قبیلہ الگ ہر…
انصاف
ایک شیر نے دس بھیڑیوں کی نگرانی کے لیے ایک چیتے کو مقرر کیا۔ شیر ہر روز ان کے لیے گوشت کے گیارہ ٹکڑے لاتا تھا۔ چیتا بڑی دیانت داری سے خوراک تقسیم کرتا۔ ایک ٹکڑا اپنے لیے رکھتا اور باقی دس ٹکڑے دس بھیڑیوں میں برابر برابر بانٹ دیتا۔ نہ کسی کے ساتھ زیادتی، نہ کسی کو خصوصی رعایت، اور نہ ہی کسی کی حق تلفی۔ کچھ دن گزرے تو بھیڑیوں کے درمیان سرگوشیاں شروع ہو گئیں۔ ایک بھیڑیے نے کہا:”آخر چیتے کو ہم جتنا ہی حصہ کیوں ملتا ہے؟“ دوسرا بولا:”وہ کرتا ہی کیا ہے؟ بس گوشت تقسیم کرتا ہے!“ تیسرے نے کہا:”ہم دس ہیں اور وہ اکیلا۔ اگر ہم اسے یہاں سے نکال دیں تو خوراک کی تقسیم کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں۔“ چیتے نے ان کی باتیں سن لیں، لیکن اپنے اصولوں پر قائم رہا۔ اسے یقین تھا کہ جب وہ سب کے ساتھ انصاف…
تین داماد اور تین تحفے…
ایک خاتون یہ جاننا چاہتی تھیں کہ اسے کے دامادوں میں سے کون اسے زیادہ پیار کرتا ہے۔ وہ کنویں پر پانی بھرنے گئی۔ بڑا داماد کنویں کے پاس ہی کھڑا تھا۔ اس نے کنویں میں چھلانگ لگا کر چلانا شروع کر دیا۔ بڑے داماد نے کنویں میں کود کر اسے بچا لیا۔ اگلی صبح داماد اٹھا تو اس کے صحن میں ایک بھینس بندھی ہوئی تھی جو اس کی ساس کی طرف سے اس کیلئے تحفہ تھا۔ کچھ دن بعد وہ دوبارہ کنویں پر گئی تو درمیان والا داماد قریب ہی موجود تھا۔ ساس نے خود کو کنویں میں گرا لیا اور بچاؤ بچاؤ چلانے لگی۔ درمیان والے داماد نے مشکل سے اسے بچایا۔ اگلے دن جب وہ بھی سو کر اٹھا تو اس کے صحن میں موٹر سائیکل کھڑی تھی جو داماد کیلئے ساس کی طرف سے تحفہ تھا۔ کچھ دن بعد ساس نے سب سے چھوٹے داماد…


















