Tag Archives: dailyprompt-2023

ایک چھوٹی سی پہاڑی میں چوہوں کے کئی بل تھے، اس پر پودے بھی لگے ہوئے تھے۔پودوں کے درمیان میں چوہوں کے بل دکھائی نہیں دیتے تھے۔ان بلوں میں ایک بل ایک چوہیا کا بھی تھا۔وہ اکیلی رہتی تھی۔وہ کافی عقلمند تھی.اسی لئے سب چوہے اس کی بڑی عزت کرتے تھے۔ایک بار یوں ہوا کہ برسات کے موسم میں بارشیں خوب برسیں، جس کے باعث کئی کیڑے مکوڑے اور دوسرے جانور گھبرا کر ان بلوں کی طرف آ گئے۔چھوٹے موٹے کیڑے مکوڑے تو چوہوں کی غذا بن گئے، جبکہ بڑے کیڑوں کو انہوں نے وہاں سے مار بھگایا۔انہی میں ایک کچھوا بھی شامل تھا وہ ہر کسی کے بل میں گھس جاتا اور وہاں موجود ذخیرہ کی گئی خوراک چٹ کر جاتا۔چوہوں نے بڑی کوشش کی کہ اسے وہاں سے بھگا دیں،مگر انہیں کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔کچھوا بڑا ہوشیار اور چالاک تھا۔وہ چوہوں کی ہر چال کو ناکام بنا دیتا…

Read more

وقت پیسے سے زیادہ قیمتی ہے۔ تم اور پیسے تو حاصل کر سکتے ہو۔ لیکن اور وقت نہیں ۔السلام وعلیکم صبح بخیر “Time is more valuable than money. You can get more money, but you can not get more time.” Good morning. Have a good day

میں علم سے اتنا متاثر نہیں ہوں جتنا کردار سے ہوں علم کم تر چیز ہے کردار بڑی چیز ہے۔ السلام وعلیکم صبح بخیر “I am not as impressed by knowledge as I am by character. Knowledge is a lesser thing; character is a greater thing.” – Ashaq Ahmed Good morning. Have a good day

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک مینڈک اور ایک چوہا بہت اچھے دوست تھے۔چوہا جنگل کے درمیان میں ایک درخت کے سوراخ میں رہتا اور مینڈک کا بسیرا جنگل کی اگلی طرف پائے جانے والے تالاب میں تھا۔گھر دور ہونے کے باوجود بھی دونوں ہمیشہ ایک ساتھ پائے جاتے تھے۔دونوں کی دوستی اتنی گہری تھی کہ پورے جنگل میں ایسا کوئی نہ تھا جس نے انہیں کبھی ایک دوسرے کے بغیر دیکھا ہو۔ دونوں جہاں جاتے ،ساتھ جاتے۔جو بھی کھاتے،ساتھ کھاتے۔اپنی ہر چیز ،ہر خوشی ساتھ بانٹتے اور صرف یہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے مصیبت کے وقت کام آتے۔ہر کوئی اُن کی اس بے مثال دوستی سے متاثر تھا۔پورے جنگل میں اخوت وبھائی چارے کی مثال مینڈک اور چوہے کی دوستی کی دی جانے لگی۔دونوں کی دوستی کے قصے رات کو سنائے جانے لگے۔ مینڈک اور چوہا اپنی دوستی کی اس مقبولیت کو سن کر نہایت خوش ہوئے، کچھ…

Read more

جس طرح درخت کی قیمت اس کے پھل کے حساب سے ہوتی ہے اس طرح انسان کی قدر و قیمت اس کے اخلاق کے حساب سے  ہوتی ہے۔ السلام وعلیکم صبح بخیر Just as a tree’s value is determined by its fruit, a person’s value is determined by their character. Good morning. Have a good day

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک کوے کو جنگل کی سیر کا شوق پیدا ہوا تو وہ کوا اُڑتا اُڑتا ایک جنگل میں چلا گیا۔جب وہ وہاں پہنچا تو اس نے ایک جگہ دیکھا کہ بہت سے مور جمع تھے اور سب پروں کو پھیلا کر اپنے خوبصورت پَر دیکھ کر خوش ہو رہے تھے اور رقص کر رہے تھے۔کوا بھی ان موروں کا تماشا دیکھنے لگا۔ ان کے نیلے ہرے اور سنہرے پَر اسے بہت اچھے لگے۔کوے نے دل میں سوچا کہ ان کے پَر کتنے خوبصورت ہیں،یہ دُم پھیلا کر ناچتے ہیں تو اتنے بھلے لگتے ہیں۔میں اگر ان موروں کے پَر جو اِدھر اُدھر گر جاتے ہیں جمع کرکے اپنے پروں پر لگا لوں تو میں بھی مور بن جاؤں گا۔کوے نے یہ سوچ کر اِدھر اُدھر سے مور کے پَر جمع کئے،پروں میں لگائے اور پھر موروں میں جا کر انہی کی طرح رقص کرنے…

Read more

6/6
NZ's Corner