Tag Archives: ،urdublogs

بہت پرانے زمانے کی بات ہے۔ بغداد شہر میں ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ اس کے دربار میں بڑے بڑے امیر، وزیر، تاجر اور دانش مند لوگ آیا کرتے تھے۔ اسی شہر میں ایک ایسا حجام بھی رہتا تھا جس کی باتیں پورے شہر میں مشہور تھیں۔ وہ صرف بال اور داڑھی ہی نہیں کاٹتا تھا بلکہ اپنے گاہکوں کو باتوں میں ایسا الجھاتا کہ وقت گزرنے کا پتا ہی نہ چلتا۔ اس حجام کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ وہ کسی کو بولنے کا موقع نہیں دیتا تھا۔ اگر کوئی شخص اس سے ایک سوال کرتا تو وہ جواب میں دس کہانیاں سنا دیتا۔ ایک عجیب دعوت ایک دن شہر کا ایک امیر تاجر اپنے دوستوں کے لیے ایک شاندار دعوت کا اہتمام کر رہا تھا۔ اس نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا۔ اتفاق سے اس دعوت میں ایک کبڑا آدمی بھی موجود تھا،…

Read more

ہم چند دوست بیٹھے ہوئے تھے۔ گفتگو کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک دوست نے ایک واقعہ سنایا۔ کہنے لگا کہ کسی زمانے میں ہمارے علاقے میں نظام الدین نام کا ایک شخص رہتا تھا۔ وہ محلے کے سرمایہ دار لوگوں میں شمار ہوتا تھا۔ اس کی فیکٹری میں محلے کے کافی لوگ کام کرتے تھے۔ محلے کے ایک شخص نے کچھ عرصہ پہلے ہی اس فیکٹری میں ملازمت اختیار کی تھی اور اپنے بیٹے کو بھی ساتھ کام پر لگا لیا تھا۔ ایک دن نظام الدین نے اسے دیکھا تو حیران ہو کر پوچھا: ’’تم تو بیل گاڑی چلایا کرتے تھے، اب اپنا کام چھوڑ کر یہاں کیا کر رہے ہو؟‘‘ اس شخص نے اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا: ’’صاحب! میرا بیل مر گیا ہے۔ اسی کی وجہ سے میرا روزگار ختم ہو گیا، لہٰذا مجبوراً یہاں ملازمت اختیار کر لی ہے۔ بیٹے کو بھی ساتھ لگا لیا ہے…

Read more

ایک استاد اپنے شاگرد کے ساتھ سعودی عرب کے صحرا میں سفر کر رہا تھا۔ دورانِ سفر استاد اسے بار بار سمجھاتا: “اللہ پر بھروسا رکھو، وہ اپنے بندوں کو کبھی بے سہارا نہیں چھوڑتا۔” رات کو دونوں نے ایک جگہ پڑاؤ کیا۔ استاد نے شاگرد سے کہا: “گھوڑوں کو چٹان کے ساتھ باندھ دو۔” شاگرد گھوڑے باندھنے گیا، مگر دل میں سوچا: “استاد مجھے آزما رہے ہیں۔ اگر اللہ پر بھروسا ہے تو گھوڑوں کو اللہ کے سپرد کر دینا چاہیے۔” چنانچہ اس نے گھوڑے بغیر باندھے چھوڑ دیے اور واپس آکر سو گیا۔ صبح اٹھا تو گھوڑے غائب تھے۔ وہ غصے میں استاد کے پاس آیا: “آپ کہتے تھے اللہ پر بھروسا کرو، میں نے گھوڑے اللہ کے سپرد کیے تھے، مگر وہ تو چلے گئے!” استاد مسکرایا اور بولا: “اللہ گھوڑوں کی حفاظت کرنا چاہتا تھا، مگر اس کے لیے تمہارے ہاتھوں کی ضرورت تھی کہ تم…

Read more

جنگل کے ایک دور افتادہ گوشے میں ایک عجیب و غریب جانور رہتا تھا۔ اس کی شکل و صورت ایسی تھی کہ پہلی نظر میں دیکھنے والا دوبارہ دیکھنے کی خواہش بھی نہ کرتا، مگر اس کے دعوے ایسے بلند تھے کہ بڑے بڑے عقل مند جانور بھی حیران رہ جاتے۔ اس نے اپنے گرد عقیدت کا ایک ایسا حصار بنا رکھا تھا جس میں سوال کرنے کی گنجائش کم اور سر جھکانے کی روایت زیادہ تھی۔وہ خود کو پہنچا ہوا بزرگ کہتا، دعویٰ کرتا کہ راتوں کو سوتا نہیں بلکہ کائنات کے رازوں پر غور کرتا ہے۔ کبھی کہتا کہ اس کی ایک نظر سے تقدیر بدل جاتی ہے، کبھی دعویٰ کرتا کہ اسے آنے والے واقعات پہلے ہی دکھائی دے جاتے ہیں۔ کسی جانور کی گم شدہ چیز مل جاتی تو اسے اپنی کرامت قرار دیتا، کسی بیمار کی طبیعت خودبخود بہتر ہو جاتی تو اسے اپنی دعا…

Read more

پرانے وقتوں کے لوگ انتہائی سادہ ہوا کرتے تھے۔ اتنے سادہ کہ تاریخ معلوم کرنے کے لیے محلے کے میاں جی کے پاس چلے جاتے تھے۔ اب میاں جی کے پاس بھلا کون سا کمپیوٹر تھا! حجرے میں ایک بڑا سا کٹورا رکھا ہوتا تھا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ بکری کی ایک مینگنی اس میں ڈال دیتے۔ جب کوئی تاریخ پوچھنے آتا تو کٹورا الٹ کر مینگنیاں گنتے اور اسی حساب سے تاریخ بتا دیتے۔ کٹورے کے پاس ہی بکری کے لیے چارا رکھا ہوتا تھا۔ ایک دن بکری چارے کی تلاش میں حجرے میں گھس آئی اور اتفاق سے کٹورے میں ہی مینگنیاں کر دیں۔ پھر اگلے دن، اس سے اگلے دن، یونہی چارے کی تلاش میں بکری حجرے میں آتی رہی اور مینگنیاں کرتی رہی۔ یہاں تک کہ اس نے تقریباً پورا کٹورا بھر دیا۔ ایک دن ایک شخص آیا اور پوچھنے لگا: ’’میاں جی! آج تاریخ…

Read more

ایک شخص نے ایک کتے کو قبرستان میں دفن کر دیا۔ لوگوں نے قاضی کے پاس جا کر اس شخص کی شکایت کی۔ قاضی نے اسے طلب کیا اور غضب ناک ہو کر پوچھا: ’’کیا تم نے ہی کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا ہے؟‘‘ اس شخص نے اطمینان سے جواب دیا: ’’جی ہاں! میں نے کتے کی وصیت پوری کی ہے۔‘‘ قاضی غصے سے بولا: ’’تیرا ستیاناس ہو! تم نے کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر کے اب میرا مذاق اڑا رہے ہو؟‘‘ اس شخص نے کہا: ’’قاضی صاحب! ذرا جلدی نہ کریں۔ اس کتے نے آپ کے لیے ایک ہزار دینار کی وصیت بھی چھوڑی ہے۔‘‘ یہ سنتے ہی قاضی کا لہجہ بدل گیا۔ فوراً بولے: ’’اللہ اس فقید المثال کتے پر رحم فرمائے!‘‘ قاضی کا یہ فرمان سن کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔ قاضی نے لوگوں کی حیرت دیکھ کر وضاحت…

Read more

ایک کنجوس شخص تھا جسے دولت جمع کرنے کا ایسا شوق تھا کہ ضرورت کی چیز خریدتے ہوئے بھی اس کا دل کئی بار کانپتا۔ بازار سے کوئی سامان لاتا تو گھر پہنچ کر دیر تک اس کی قیمت کا حساب کرتا، پھر سوچتا کہ کہیں کچھ سستا تو نہیں مل سکتا تھا۔ اس کے گھر میں چیزوں کی کمی نہ تھی، مگر ان سے فائدہ اٹھانے کی باری آتی تو وہ کسی نہ کسی بہانے انہیں سنبھال کر رکھ دیتا۔ اس کا اصول تھا کہ چیز جتنی زیادہ محفوظ رہے گی، اتنی ہی زیادہ قیمتی محسوس ہوگی۔ ایک روز وہ شہر سے خاصا سامان خرید کر واپس آ رہا تھا۔ راستے میں ایک چوڑا دریا پڑتا تھا جسے پار کرنے کے لیے کشتی کا سہارا لینا ضروری تھا۔ وہ اپنا سارا سامان لے کر کشتی میں سوار ہو گیا۔ کشتی ابھی دریا کے درمیان پہنچی ہی تھی کہ پانی…

Read more

ایک زمانے میں ایک انصاف پسند بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ اسی سلطنت میں ایک بوڑھا کسان رہتا تھا، جس کی ساری زندگی محنت کرتے گزری تھی۔ اس کا ایک چھوٹا سا خوبصورت باغ تھا، جس کے پھل بیچ کر وہ اپنے گھر کا چولہا جلاتا تھا۔ ایک دن شہر کے ایک دولت مند تاجر نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ استعمال کرکے اس باغ پر قبضہ کر لیا۔ بوڑھا کسان روتا ہوا بادشاہ کے دربار میں پہنچا۔ بادشاہ نے تاجر کو بھی طلب کیا۔ تاجر نے کچھ کاغذات پیش کرتے ہوئے کہا: “بادشاہ سلامت! یہ باغ میری ملکیت ہے، میرے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔” کاغذات بظاہر درست تھے، حتیٰ کہ ان پر کسان کا انگوٹھا بھی لگا ہوا تھا۔ بادشاہ نے کسان سے پوچھا: “تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ یہ باغ تمہارا ہے؟” بوڑھے کسان نے آنسو پونچھ کر کہا: “بادشاہ سلامت! میرے پاس کاغذ نہیں،…

Read more

ایک شخص نے دو نکاح کیے تھے اور وہ دونوں کے ساتھ بڑا انصاف کرتا تھا۔ایک دن دونوں بیویوں کا ایک ہی وقت میں انتقال ہو گیا۔شوہر نے یہاں بھی انصاف کرنا چاہا، چنانچہ اس نے غسل دینے والی دو عورتیں بلائیں اور دونوں کو ایک ہی وقت میں غسل دلوایا۔پھر دفنانے کے لیے دونوں کے جنازے گھر سے ایک ہی وقت میں نکالنے کا ارادہ کیا، مگر گھر کا دروازہ ایک ہی تھا۔اس نے مستری کو بلایا اور دوسرا دروازہ بنوا کر ایک ہی وقت میں دونوں کے جنازے نکالے اور انہیں دفن کر دیا۔ ایک رات اس نے خواب میں اپنی ایک بیوی کو دیکھا، جو کہہ رہی تھی:“میں آپ سے ناراض ہوں!” شوہر نے پوچھا: “لیکن کیوں؟” بیوی نے جواب دیا: “آپ نے دوسری بیوی کا جنازہ نئے دروازے سے نکالا اور میرا پرانے دروازے سے…”😅😅😅

ایک کسان کے گھر میں کئی جانور رہتے تھے۔ کوئی کھیتوں میں کام آتا، کوئی پہرہ دیتا اور کوئی دودھ یا دوسرے کاموں کے لیے پالا جاتا۔ سب اپنی اپنی جگہ زندگی گزار رہے تھے۔ کسان کا رویہ بھی ان کے ساتھ معمول کے مطابق تھا؛ نہ کسی پر خاص توجہ، نہ کسی کے لیے کوئی غیرمعمولی اہتمام۔ایک روز وہ بازار سے ایک نہایت خوب صورت بکرا خرید لایا۔ اس کے سفید اور چمک دار بال، بلند قامت، متناسب جسم اور شان دار سینگ دیکھ کر پہلی نظر میں ہی اندازہ ہو جاتا تھا کہ وہ عام بکروں جیسا نہیں۔ کسان نے اسے خریدتے ہی الگ باڑے میں باندھ دیا اور اعلان کر دیا کہ اس سال عیدالاضحیٰ پر اسی کی قربانی دی جائے گی۔ قربانی میں ابھی تقریباً تین ماہ باقی تھے، مگر کسان نے پہلے ہی دن سے اس کی خاطر تواضع شروع کر دی۔ اس کے لیے…

Read more

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گھنے جنگل میں ایک چالاک لومڑی رہتی تھی۔ ایک گرم دوپہر وہ کھانے کی تلاش میں ادھر ادھر گھوم رہی تھی۔ اچانک اس نے ایک کوے کو درخت پر بیٹھے دیکھا، جس کی چونچ میں پنیر کا ایک ٹکڑا تھا۔ لومڑی پنیر حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن وہ جانتی تھی کہ کوا اسے آسانی سے نہیں دے گا۔ وہ اس کی خوشامد کرنے لگی اور بولی، “پیارے کوے، سب تمہاری خوبصورتی کی باتیں کرتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ تمہاری آواز بھی بہت خوبصورت ہے۔ میری خواہش ہے کہ تمہیں گاتے ہوئے سنوں۔” کوا فخر محسوس کرنے لگا اور اپنی آواز دکھانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن چونچ کھولنے سے پہلے اسے اپنی ماں کی نصیحت یاد آ گئی: “کبھی بھی اس شخص پر بھروسہ نہ کرو جو بغیر کسی وجہ کے تمہاری تعریف کرے۔” اس نے پنیر کو اپنے پنجوں میں مضبوطی…

Read more

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا:    ’’انسان زندگی میں سب سے زیادہ پریشان کب ہوتا ہے؟‘‘وزیر نے جواب دیا:’’حضور! جب وہ اُن چیزوں کو بھی اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے جو اس کے اختیار میں نہیں ہوتیں اور اللہ کی لکھی ہوئی تقدیر پر راضی نہیں ہوتا۔‘‘بادشاہ کو یہ جواب پسند نہ آیا۔ اس نے وزیر کو حکم دیا کہ وہ سات دن کے اندر اس بات کو عملی طور پر ثابت کرے۔وزیر بادشاہ کو شہر سے باہر ایک دریا کے کنارے لے گیا۔ وہاں ایک شخص دریا کے تیز بہاؤ کے خلاف زبردستی کشتی چلانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ جتنا زور لگاتا، کشتی اتنی ہی پیچھے چلی جاتی اور وہ تھک کر نڈھال ہو رہا تھا۔وزیر نے بادشاہ سے پوچھا: ’’حضور! یہ شخص کیا کر رہا ہے؟‘‘بادشاہ نے کہا: ’’یہ بیوقوف ہے، یہ دریا کے بہاؤ کے خلاف لڑ رہا ہے، اسی لیے…

Read more

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جگہ آم کا ایک بہت بڑا اور گھنا درخت تھا۔ ایک چھوٹا بچہ روزانہ اس درخت کے پاس کھیلنے آیا کرتا تھا۔ وقت گزرتا گیا، بچہ بڑا ہوتا گیا اور آخرکار اس نے درخت کے پاس آنا چھوڑ دیا۔ کافی عرصے بعد جب وہ دوبارہ درخت کے پاس آیا تو درخت اسے دیکھ کر بہت خوش ہوا اور محبت سے پوچھا، ’’کیا تم میرے ساتھ کھیلو گے؟‘‘ لڑکے نے جواب دیا، ’’اب میں بچہ نہیں رہا۔ مجھے کھیلنے کے بجائے پیسوں کی ضرورت ہے۔‘‘ درخت نے محبت سے کہا، ’’میرے پاس پیسے تو نہیں ہیں، لیکن تم میرے سارے آم توڑ کر لے جاؤ۔ انہیں فروخت کرکے اپنی ضرورت پوری کر لینا۔‘‘ لڑکے نے تمام آم توڑے اور وہاں سے چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد درخت ایک بار پھر تنہا رہ گیا۔ کئی سال گزر گئے۔ وہ لڑکا اب جوان ہو…

Read more

ایک بزنس مین نے ایک بار جنوبی افریقہ سے ایک بہت بڑا ہیرا خریدا — جو تقریباً انڈے کی زردی کے برابر تھا۔مگر اُس کی مایوسی کے لیے، اُس ہیرے کے اندر ایک دراڑ تھی۔وہ ایک ماہر جیولر کے پاس گیا تاکہ کوئی مشورہ لے سکے۔جیولر نے غور سے ہیرے کو دیکھا اور کہا:“اس ہیرے کو دو مکمل خوبصورت جواہرات میں تقسیم کیا جا سکتا ہے،جن کی قیمت اصل ہیرے سے بھی زیادہ ہوگی۔لیکن اگر ایک ضرب بھی غلط پڑی — تو یہ ٹکڑوں میں بکھر جائے گا، اور بیکار ہو جائے گا۔میں یہ رسک نہیں لوں گا۔”بزنس مین دنیا بھر کے مختلف جیولرز کے پاس گیا۔سب نے ایک ہی جواب دیا — “بہت خطرناک ہے۔”آخرکار کسی نے اُسے ایمسٹرڈیم کے ایک بوڑھے کاریگر کے بارے میں بتایاجسے “سنہری ہاتھوں والا” کہا جاتا تھا۔وہ فوراً وہاں پہنچ گیا۔بوڑھے جیولر نے ہیرے کو اپنے عدسے سے بغور دیکھا اور پھر وارننگ…

Read more

ایک شخص ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھا سگریٹ کے کش لگا رہا تھا۔ ایک دوسرا شخص کافی دیر سے اسے مسلسل دیکھے جا رہا تھا۔ بالآخر وہ اٹھا اور سگریٹ پینے والے کے پاس جا کر بولا: ’’بھائی! برا نہ منائیں تو ایک بات پوچھوں؟‘‘ سگریٹ نوش نے کہا: ’’جی، فرمائیے۔‘‘ وہ شخص بولا: ’’میں کافی دیر سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ ایک کے بعد ایک سگریٹ پی رہے ہیں۔ دن میں کتنے پیکٹ پی لیتے ہیں؟‘‘ سگریٹ نوش نے جواب دیا: ’’یہی کوئی تین پیکٹ۔‘‘ یہ سن کر ارسطو صاحب نے سگریٹ کے ایک پیکٹ کی قیمت اور اس شخص کی عمر کا اندازہ لگایا، فوراً حساب کتاب کیا اور بولے: ’’ذرا سوچیے! اگر آپ سگریٹ نہ پیتے تو اب تک اتنے لاکھ روپے بچا چکے ہوتے۔‘‘ سگریٹ نوش مسکرایا اور بولا: ’’جناب! ایک بات میں بھی پوچھ لوں؟‘‘ ارسطو صاحب نے کہا: ’’جی ضرور!‘‘ اس نے سامنے…

Read more

اپنی بیوی سے بھی ڈرنے والا شخص چند دنوں میں ببر شیروں سے براہ راست مقابلہ کرنے کے قابل کیسے ہو گیا ، پڑھیے ایک دلچسپ واقعہ روایت ہے کہ ایک نہایت دور دراز کے گاؤں میں ایک غریب جولاہا رہتا تھا۔ قسمت سے اس کی شادی ہو گئی۔ بیوی نے چولہا چوکا سنبھالا تو اسے گھی شکر لگا کر روٹی پکا کر دی۔ جولاہے نے جی بھر کر کھائی اور اپنے ہاتھ اپنے بازو سے پونچھ لئے اور کمر سیدھی کرنے کو دو گھڑی لیٹ گیا۔ نامور صحافی عدنان خان کاکڑ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہے ۔گرمیوں کا موسم تھا، مکھیوں نے بازو پر یلغار کر دی۔ جولاہے نے جھلا کر بازو پر ایک ہاتھ جو مارا تو بہت سی مکھیاں وہیں ڈھیر ہو گئیں۔ گنیں تو تیس نکلیں۔ جولاہے نے سر اونچا کیا اور اپنی نئی نویلی دلہن پر رعب جماتے ہوئے کہا ”دیکھی میری بہادری؟ ایک…

Read more

ایک انٹرویو کے دوران میں اردو میں سوالات کر رہا تھا، جبکہ امیدوار ہر سوال کا جواب انگریزی میں دے رہا تھا۔ میں نے پوچھا: ’’محترم! آپ کی تعلیم کتنی ہے؟‘‘ کہنے لگے: ’’سر! میں نے اردو میں ایم اے کیا ہے۔‘‘ میں نے بتایا: ’’میری تعلیم ایم فل کیمسٹری ہے۔ یہ بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میں کیمسٹری کا طالب علم ہونے کے باوجود تمام گفتگو اور سوالات اردو میں کر رہا ہوں، جبکہ آپ اردو ادب کے طالب علم ہونے کے باوجود انگریزی میں بات کر رہے ہیں۔‘‘ کہنے لگے: ’’سر! مجھے ایک دوست نے مشورہ دیا تھا کہ انگریزی بولنے سے سامنے والے پر اچھا تاثر پڑتا ہے۔‘‘ قصور ان کا بھی نہیں، کیونکہ ہمارے معاشرے میں انگریزی، جو محض ایک زبان ہے، اب معیار اور قابلیت کی علامت بن چکی ہے۔ انگریزی بولنے والے کو ذہین، تعلیم یافتہ اور پُرکشش سمجھا جانے لگا ہے،…

Read more

ایک نہایت امیر شخص تھا۔ اس کے پاس اتنی دولت تھی کہ وہ اپنی مرضی کی کوئی بھی چیز خرید سکتا تھا، مگر ایک مسئلہ اسے مسلسل پریشان رکھتا تھا: اس کی آنکھوں میں ہر وقت درد رہتا تھا۔ وہ کئی ڈاکٹروں سے علاج کروا چکا تھا۔ بے شمار دوائیں استعمال کیں، سینکڑوں انجکشن لگوائے، مگر درد کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی چلا گیا۔ بالآخر ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا۔ آخرکار ایک ایسے بزرگ کو بلایا گیا جو ناقابلِ علاج سمجھی جانے والی بیماریوں کا علاج کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔ بزرگ نے اس شخص کا مسئلہ سمجھنے کے بعد کہا: ’’کچھ عرصے تک آپ صرف گلابی رنگ اور گلابی رنگ کی چیزیں ہی دیکھیں۔ کوشش کریں کہ کوئی دوسرا رنگ آپ کی آنکھوں کے سامنے نہ آئے۔‘‘ امیر شخص نے فوراً چند بیرل گلابی رنگ خریدا اور مصوروں کو حکم دیا کہ اس کی نظر میں آنے…

Read more

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ چند آدمی جنگل میں درخت کاٹ رہے تھے کہ اچانک موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ سب نے قریب ہی ایک جھونپڑی میں پناہ لی اور بارش رکنے کا انتظار کرنے لگے۔ اسی دوران آسمانی بجلی چمکنے اور گرجنے لگی۔ بجلی کی گھن گرج سے جھونپڑی بھی لرزنے لگی۔ کچھ ہی دیر میں بجلی کی شدت مزید بڑھ گئی تو تمام آدمیوں نے آپس میں مشورہ کیا۔ ایک شخص نے کہا، ’’لگتا ہے ہم میں سے کسی ایک پر بجلی گرنے والی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس ایک شخص کی وجہ سے ہم سب مارے جائیں۔ کیوں نہ ہم ایک ایک کرکے باہر جائیں؟ جس پر بجلی گرنی ہوگی، گر جائے گی اور باقی لوگ محفوظ رہیں گے۔‘‘ سب نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور باری باری باہر جانے لگے۔ ہر شخص کچھ دیر باہر رہ کر واپس آ جاتا۔ آخر میں…

Read more

جنگل کی دنیا میں ایک وسیع و عریض خطہ تھا جسے زمانے نے دو حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔ ایک حصہ مشرقی جنگل کہلاتا تھا اور دوسرا مغربی جنگل۔ دونوں کے درمیان ایک طویل سرحد حائل تھی، مگر اس سرحد کے باوجود دونوں جنگلوں کے باشندوں میں بہت سی باتیں مشترک تھیں۔ ان کی نسل ایک تھی، خون ایک تھا، زبان ایک تھی، رسم و رواج بھی ملتے جلتے تھے اور ان کے بزرگوں کی تاریخ بھی ایک ہی تھی۔ فرق صرف اتنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے درمیان اختلافات نے ایسی جڑ پکڑی کہ ایک ہی نسل کے جانور ایک دوسرے کو اجنبی ہی نہیں، اپنا دشمن سمجھنے لگے۔ یہ دشمنی کسی ایک واقعے کا نتیجہ نہ تھی۔ کبھی کسی چراگاہ کی تقسیم پر جھگڑا ہوا، کبھی کسی دریا کے پانی پر اختلاف پیدا ہوا اور کبھی کسی پرانے فیصلے کو لے کر ایک دوسرے…

Read more

280/1122
NZ's Corner