سبق آموز۔۔۔! بوڑھا مینڈک اور جنگلی بھینسے۔۔۔! Instructive: Old frog and wild buffaloes
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں واقع ایک بڑی جھیل میں مینڈکوں کا ایک قبیلہ رہتا تھا،وہ بہت مزے سے زندگی کے دن گزار رہے تھے۔اس جھیل پہ روزانہ جنگل کے تمام جانور پانی پینے آتے تھے، ان میں دو طاقتور جنگلی بھینسے بھی شامل تھے جو ہمیشہ ایک ساتھ آیا کرتے تھے اور ان کی دوستی پورے جنگل میں مشہور تھی۔ ایک دن مینڈکوں نے دیکھا کہ صرف ایک بھینسا پانی پینے آیا ہے۔بزرگ مینڈک نے اس بھینسے پوچھا:”میاں تمہارا ساتھی آج تمہارے ساتھ پانی پینے کیوں نہیں آیا؟“بھینسے نے بڑی نفرت اور حقارت سے جواب دیا:”ہم دونوں کے درمیان لڑائی ہو گئی ہے۔اس لئے میں اکیلا یہاں آیا ہوں۔“جب بھینسا پانی پی کر چلا گیا تو بزرگ مینڈک نے بچوں سے کہا:”بچوں!جتنی جلدی ممکن ہو،اس جھیل کے کنارے کو چھوڑ کر کہیں اور جا کر بسیرا کر لو۔“بچوں نے وجہ پوچھی تو بزرگ مینڈک نے…
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
انسان اپنی زندگی میں کوشش کے باوجود بھی اُجالا نا لا سکے تو کوئی بات نہیں. لیکن۔ اندھیرے سے صلح نا کرے ! السلام وعلیکم صبح بخیر If a person, despite their efforts, can not bring light into their life, it’s alright. But they should not make peace with darkness! Good morning. Have a good day
سبق آموز۔۔۔! گوہ اور چیل۔۔۔! Instructive: Monitor lizard and kite
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک چیل اور گوہ کی دوستی ہوگئی ۔ایک دن چیل نے گوہ سے کہا۔کیوں نہ ہم پاس رہیں۔پیٹ کی فکر میں اکثر مجھے گھر سے غائب رہنا پڑتا ہے۔میرے بچے گھر میں اکیلے رہ جاتے ہیں اور میرا دھیان بچوں کی فکر میں لگا رہتا ہے۔کیوں نہ تم یہیں کہیں پاس ہی رہو۔ کم از کم میرے بچوں کا تو خیال رکھو گی“۔ گوہ نے چیل کی بات سے اتفاق کیا اور آخرکار کوشش کر کے رہائش کے لئے ایک پرانا پیڑ تلاش کیا جس کا تنا اندر سے کھوکھلا تھا۔اس میں شگاف تھا۔دونوں کو یہ جگہ پسند آئی۔گوہ اپنے بچوں کے ساتھ شگاف میں اور چیل نے پیڑ پر بسیرا کر لیا۔ کچھ عرصہ بعد گوہ کی غیر موجودگی میں چیل جب اپنے گھونسلے میں بچوں کے ساتھ بھوکی بیٹھی تھی۔اس نے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے گوہ کا ایک…
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
لفظوں کے بھی ذاہقے ہوتے ہیں بولنے سے پہلے چکھ لیا کریں السلام وعلیکم صبح بخیر “Words also have flavors; taste them before you speak.” Good morning. Have a good day
سبق آموز۔۔۔! عقاب اور مکڑی۔۔۔! Instructive:An Eagle and a Spider 🕷
ایک عقاب بادلوں کو چیرتا ہوا پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا اور اس کا چکر لگا کر ایک صدیوں پرانے دیودار کے درخت پر جا بیٹھا۔وہاں سے جو منظر دکھائی دے رہا تھا، اس کی خوبصورتی میں وہ محو ہو گیا۔اسے ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ دنیا ایک سرے سے دوسرے سرے تک تصویر کی طرح سامنے کھلی رکھی ہے۔کہیں پر دریا میدانوں میں چکر لگاتے ہوئے بہہ رہے ہیں۔کہیں پرجھیلیں اور اُن کے آس پاس درختوں کے کنج پھولوں سے لدے ہوئے بہار کی پوشاک میں رونق افروز ہیں۔عقاب نے آسمان کی طرف دیکھ کر کہا ”اے اللہ میں تیرا کہاں تک شکر ادا کروں۔تو نے مجھے اڑنے کی ایسی طاقت دی ہے کہ دنیا میں کوئی بلندی نہیں ہے، جہاں میں پہنچ نہ سکوں، میں فطرت کے منظروں کا لطف ایسی جگہ بیٹھ کر اٹھا سکتا ہوں جہاں کسی اور کی پہنچ نہیں۔“ایک مکڑی درخت کی ایک…
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے اس لیے دھاگہ لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھیں. السلام وعلیکم صبح بخیر The thread and tongue always get tangled, so keep the thread wound and the tongue restrained. Good morning. Have a good day
بلاعنوان۔۔۔!
صاحبِ اقتدار۔۔!! نوچیں مت، آرام سے کھائیں. ہم مُردہ لوگ ہیں کہیں بھاگے تو نہیں جا رہے۔۔۔۔!!
بلاعنوان۔۔۔!
ایک دفعہ مینڈکوں کا ایک گروہ کہیں جا رہا تھا کہ اچانک ان میں سے دو بے دھیانی میں ایک گڑھے میں جا گرے۔ باہر ٹھہرے مینڈکوں نے دیکھا کہ گڑھا ان دو مینڈکوں کی استطاعت سے زیادہ گہرا ہے تو انہوں نے اوپر سے کہنا شروع کر دیا۔ ھائے افسوس، تم اس سے باہر نہ نکل پاؤ گے، کوششیں کر کے ہلکان مت ہونا، ہار مان لو اور یہیں اپنی موت کا انتظار کرو۔ ایک مینڈک کا یہ سب کچھ سن کر دل ہی ڈوب گیا، اس نے ٹوٹے دل کے ساتھ چند کوششیں تو کیں مگر اس جان لیوا صدمے کا اثر برداشت نہ کر پایا اور واقعی مر گیا۔ دوسرے کی کوششوں میں شدت تھی اور وہ جگہ بدل بدل کر، جمپ لگاتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اوپر والے مینڈک پورے زور و شور سے سیٹیاں بجا کر، آوازیں کستے ہوئے، اسے منع…
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
یہ عارضی زندگی درحقیقت آپ کے اخلاق کا امتحان ہے اور اس امتحان کا سب سے بڑا میدان آپ کا اپنا گھر ہے۔ السلام وعلیکم صبح بخیر This temporary life is actually a test of your morals, and the biggest field of this test is your own home. Good morning. Have a good day
سبق آموز۔۔۔! نیل شیر۔۔۔! Instructive: The Blue Lion
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ گیدڑ نیل کی بالٹی میں گر گیا اور اس کی کھال کا رنگ بدل کر نیلا ہو گیا۔ گیدڑ جب جنگل میں پہنچا تو سب جانور حیرت سے دیکھنے لگے کہ اس رنگ کا تو کوئی جانور پہلے دیکھا نہ سنا، آخر یہ اجنبی جانور کون ہے،گیدڑ کو جب معاملے کا علم ہوا تو خوشی سے پھولے نہ سمایا۔ خبر ہوتے ہوتے جنگل کے بادشاہ شیر تک جا پہنچی کہ کوئی بہت ہی منفرد رنگت والا نیا جانور جنگل میں آیا ہے ،آپ خبر لیجئے۔ شیر نے گیدڑ کو بلایا اور پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے؟ گیدڑ نے چند لمحے سوچا اور بولا،میرانام ہے نیل شیر، اور میں ایک پنجے سے عام شیر کی گردن توڑ ڈالتا ہوں۔شیر اس جرات سے بہت مرعوب ہوا،اور کہا کہ تم تو بہت طاقتور معلوم پڑتے ہو ،آج سے تم ہمارے دوست اور مہمان ہو ،کہ طاقتور…
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
” حُسنِ اخلاق کے دس حصے ہیں جن میں نو حصے خاموشی ہے “ السلام وعلیکم صبح بخیر “Good manners consist of ten parts, nine of which are silence.” Good morning. Have a good day
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
انسان ہل چلا سکتا ہے زمین تیار کر سکتا ہے۔پانی دے سکتا ہے بوائی کر سکتا ہے لیکن بیچ کوپھاڑ کر اس میں سے بوٹا پیدا نہیں کرسکتا۔ السلام وعلیکم صبح بخیر “A person can plough the field, prepare the soil, provide water, and sow the seeds, but they can not split the seed open to make a plant sprout from it.” Good morning. Have a good day
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
پھل نہ درخت کے ڈالے کو لگتا ہے نہ اس کے مضبوط تنے کو، پھل لرزتی ہوئی عاجز شاخ پر لگتا ہے۔السلام وعلیکم صبح بخیر “The fruit neither clings to the branch of the tree, nor to its strong trunk.The fruit grows on the trembling, humble branch.”Good morning. Have a good day
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
اپنوں کی غلطیاں بھی اپنی ہی ہوتی ہیں مل جل کر سدھارلینی چاہئیں ۔ ” انا اور تکبر کی دستار “باندھ کر دوسروں کےجھکنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے یہی رشتوں کی بقاء کا راز ہے۔ السلام وعلیکم صبح بخیر The mistakes of our loved ones are also our own, and we should work together to correct them. We should not wait for others to bow down while wearing the turban of ego and arrogance. This is the secret to the survival of relationships. Good morning. Have a good day
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
دوسروں کے عیب تلاش کرنے والا اس مکھی کی طرح ہوتا ھے جو سارا خوبصورت بدن چھوڑ کر صرف زخموں پر بیٹھتی ھے السلام وعلیکم صبح بخیر “A person who seeks out the faults in others is like a fly that ignores the entire beautiful body and only sits on the wounds.” Good morning. Have a good day
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day
منافق کے ساتھ یارانہ (دوستی) نہ رکھو۔ کیونکہ وہ بہت بڑا چالباز ہوتا ہے یہ بھیٹر یے کے ساتھ مل کی کھاتا ہے۔ کتے کے ساتھ مل کر بھونکتا ہے۔ اور پھر چرواہے کے ساتھ مل کر روتا ہے. السلام وعلیکم صبح بخیر “Do not befriend a hypocrite because he is very cunning. He eats with the wolf, barks with the dogs, and then cries with the shepherd.” Good morning. Have a good day
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of
زمین اور اہل زمین کے درمیان بکھری اچھی باتوں اور عادتوں کو ایسے چنو جیسے پرندے زندگی کے لیے رزق چنتے ہیں. السلام وعلیکم صبح بخیر “Select the good words and habits scattered between the earth and its inhabitants just as birds pick sustenance for life.” Good morning. Have a good day
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! MESSAGE OF THE DAY
جب عقل چھوٹی ہو تو زبان لمبی ہو ہی جاتی ہے۔ السلام وعلیکم صبح بخیر “When wisdom is lacking, the tongue tends to become lengthy.” GOOD MORNING HAVE A GOOD DAY
میسیج آف دی ڈے۔۔۔! MESSAGE OF THE DAY
جب گرمی گزر جاتی ہے تو لوگ سایہ دار درخت کو بھول جاتے ہیں۔ السلام وعلیکم صبح بخیر “When the heat passes, people forget the shade-giving tree.” Good morning. Have a good day