Tag Archives: bloganuary

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں‌ ایک بڑا زمیندار رہتا تھا۔ خدا نے اسے بہت سی زمین، بڑے بڑے مکان اور باغ ‌دیے تھے، جہاں ہر قسم کے پھل اپنے اپنے موسم میں پیدا ہوتے تھے۔ گائے اور بھینسوں کے علاوہ اس کے پاس ایک اچھی قسم کا بیل اور  گدھا بھی تھا۔ بیل سے کھیتوں میں‌ ہل چلانے کا کام لیا جاتا اور گدھے پر سوار ہو کر زمیندار اِدھر اُدھر سیر کو نکل جاتا۔ ایک بار اس کے پاس کہیں سے گھومتا پھرتا ایک فقیر نکل آیا۔زمیندار ایک رحم دل آدمی تھا۔ اس نے فقیر کو اپنے ہاں ٹھہرایا۔ اس کے کھانے پینے اور آرام سے رہنے کا بہت اچھا انتظام کیا۔ دو چار دن بعد جب وہ فقیر وہاں سے جانے لگا تو اس نے زمیندار سے کہا “چودھری! تم نے میری جو خاطر داری کی ہے، میں ‌اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔ تم…

Read more

اگر تم عام سی زندگی جینا چاہتے ہو تو زیادہ مت سوچو  جو رائج الوقت عقائد ہیں ان ہی کے ساتھ سمجھوتہ کر لو اگر تم کچھ غیر معمولی کرنا چاہتے ہو تو بغاوت ضروری ہے  جس کا انجام ظاہر ہے بھیانک ہی ہو گا السلام وعلیکم صبح بخیر If you want to live an ordinary life, don’t think too much. Just compromise with the prevailing beliefs. If you want to do something extraordinary, rebellion is necessary, and its outcome will obviously be dire. GOOD MORNING HAVE A GOOD DAY

گھنے جنگل میں ایک دلدل کے قریب برسوں سے ایک چوہا اور ایک مینڈک رہتے تھے۔بات چیت کے دوران ایک دن مینڈک نے چوہے سے کہا،”اس دلدل میں میرا خاندان صدیوں سے آباد ہے اور اسی لئے یہ دلدل جو مجھے باپ دادا سے ملی ہے،میری میراث ہے۔“چوہا اس بات پر چڑ گیا۔اس نے کہا،”میرا خاندان بھی یہاں سینکڑوں سال سے آباد ہے اور مجھے بھی یہ جگہ اپنے باپ دادا سے ملی ہے اور یہ میری میراث ہے۔ یہ سن کر مینڈک غصے میں آ گیا اور تُو تُو میں میں شروع ہو گئی۔بات اتنی بڑھی کہ ان کی دوستی میں فرق آ گیا اور دونوں نے ایک دوسرے سے بولنا چھوڑ دیا۔ایک دن چوہا وہاں سے گزرا تو مینڈک نے اس پر آواز کسی جو چوہے کو بہت بری لگی۔اس کے بعد چوہے نے یہ کیا کہ وہ گھاس میں چھپ کر بیٹھ جاتا اور جب مینڈک وہاں…

Read more

غصے کے وقت تھوڑا رک جائیں اور غلطی کے وقت تھوڑا جھک جائیں زندگی آسان ہو جائیگی السلام وعلیکم صبح بخیر “Pause a little when you’re angryand bend a little when you’re at fault.Life will become easier.” Good morning. Have a good day

زبان کی نرمی الجھے ہوئے مسائل کو حل کر دیتی ہے السلام وعلیکم صبح بخیر “Softness of tongue resolves tangled issues.” GOOD MORNING HAVE A GOOD DAY

جب آپ اپنی خوشیوں کا گلہ گھونٹ کر پریشان حالوں کی مدد کرتے ہیں تو خوشی خود بخود آپ کی طرف سفر کرتی ہے السلام وعلیکم صبح بخیر When you sacrifice your own happiness to help those in distress, happiness naturally finds its way to you. Good morning. Have a good day

ایک جنگل میں بہت سارے جانور رہا کرتے تھے لیکن وہ سب آپس میں لڑتے رہتے۔ان جانوروں میں دو گروہ بن گئے تھے۔ایک چوپایوں کا اور دوسرا پرندوں کا۔ان دونوں گروہوں نے روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ کر فیصلہ کیا کہ ہمیں ایک بادشاہ چن لینا چاہیے جو ہمارے جھگڑوں کا فیصلہ کر سکے۔لیکن اس بات پر بھی ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا کہ بادشاہ کا انتخاب کیسے کیا جائے․․․․؟پرندوں کا اصرار تھا کہ بادشاہ کوئی پرندہ ہونا چاہیے،جبکہ جانوروں کا کہنا تھا کہ بادشاہ جانوروں میں سے ہونا چاہیے۔ شیر نے بادشاہ ہونے کا دعویٰ کر دیا اور پرندوں کی طرف سے عقاب نے اپنی خدمات پیش کیں لیکن مسئلہ جوں کا توں رہا۔چوپائے اپنے ساتھیوں کی حمایت اور تعریف میں لگے ہوئے تھے تو پرندے اپنی اہمیت جتا رہے تھے۔ اس بحث کے دوران چمگادڑ کا رویہ بڑا عجیب و غریب تھا۔وہ جب دیکھتی کہ پرندے…

Read more

اصلاح کے سو الفاظ سے زیادہ تجربے کی ایک ٹھوکر انسان کو مظبوط بناتی ہے السلام وعلیکم صبح بخیر “A stumble in experience strengthens a person more than a hundred words of advice.”Good morning. Have a good day

ﺍﯾﮏ ﭼﻮﮨﺎ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻞ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﭼﻮﮨﮯ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﯾﮏ ﺗﮭﯿﻠﮯ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﮑﺎﻝ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ،ﭼﻮﮨﮯ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮨﮯ ﺧﻮﺏ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﭼﻮﻫﮯﺩﺍﻧﯽ ﺗﮭﯽ – ﺧﻄﺮﮦ ﺑﮭﺎﻧﭙﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﭘﭽﮭﻮﺍﮌﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮐﺒﻮﺗﺮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮐﮧ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﭼﻮﻫﮯﺩﺍﻧﯽ ﺁ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ – ﮐﺒﻮﺗﺮ ﻧﮯ ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ؟ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻨﺴﻨﺎ ﮨﮯ؟ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﭼﻮﮨﺎ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﻣﺮﻍ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮔﯿﺎ – ﻣﺮﻍ ﻧﮯ ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺟﺎ ﺑﮭﺎئی ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﭼﻮﮨﮯ ﻧﮯ آخر ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﮑﺮﮮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﮑﺮﺍ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﻟﻮﭦ ﭘﻮﭦ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﺳﯽ ﺭﺍﺕ ﭼﻮﻫﮯﺩﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﻛﮭﭩﺎک ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺯﮨﺮﯾﻼ ﺳﺎﻧﭗ ﭘﮭﻨﺲ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ…

Read more

وضاحت میں جلدی کرنا ہمیشہ کمزوری کی علامت ہوتا ہے۔”السلام وعلیکم صبح بخیر “To hurry in giving an explanation is always a sign of weakness.” Good morning. Have a good day

منزلیں چاہے کتنی بھی اونچی کیوں نہ ہوں راستے ہمیشہ پیروں کے نیچے ہوتے ہیں. السلام وعلیکم صبح بخیر No matter how high the destinations are,the paths are always beneath the feet. Good morning. Have a good day.

ایک زمانہ تھا جب بندوق ایجاد نہیں ہوئی تھی اور لوگ تیر کمان سے شکار کھیلتے تھے۔ ایک دن کچھ شکاری شکار کی تلاش میں جنگل میں پھر رہے تھے کہ اچانک ان کی نظر ایک ہرن پر پڑی۔وہ سب اس کے پیچھے ہو لیے۔ شکاری ہرن کو چاروں طرف سے گھیر رہے تھے اور ہرن اپنی جان بچانے کے لئے تیزی سے بھاگ رہا تھا۔جب وہ بھاگتے بھاگتے تھک گیا تو ایک گھنی انگور کی بیل کے اندر جا چھپا۔شکاریوں نے اسے بہت تلاش کیا،لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چلا۔آخر مایوس ہو کر وہ وہاں سے لوٹنے لگے۔ جب کچھ وقت گزر گیا تو ہرن ن سوچا کہ اب خطرہ ٹل گیا ہے اور وہ بے فکر ہو کر مزے سے اسی انگور کی بیل کے پتے کھانے لگا،جس میں وہ چھپا ہوا تھا۔ایک شکاری جو سب سے پیچھے تھا،جب وہاں سے گزرا تو انگور کی بیل اور…

Read more

حماقت اور ذہانت میں فرق یہ ہے کہ ذہانت کی حد ہوتی ہے۔ السلام وعلیکم صبح بخیر The difference between stupidity and intelligence is that intelligence has its limits. Good morning. Have a good day

ایک عقاب اور ایک الو میں دوستی ہو گئی ۔عقاب بولا ”بھائی الو اب تمہارے بچوں کو کبھی نہیں کھاؤں گا۔ مگر یہ تو بتاؤ کہ ان کی پہچان کیا ہے۔؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی دوسرے پرندے کے بچوں کے دھوکے میں تمہارے بچوں کو ہی کھا جاؤں ۔“الو نے جواب دیا۔“بھلا یہ بھی کوئی مشکل بات ہے ۔میرے بچے سب پرندوں کے بچوں سے زیادہ خوبصورت ہیں ۔ان کے چمکیلے پر دیکھ کر تم ایک ہی نظر میں پہچان جاؤ گے اور۔۔۔“عقاب نے الو کی بات کاٹ کر کہا”بس بس میں سمجھ گیا ۔اب ،اب میں کبھی دھوکا نہیں کھا سکتا۔ مگر بھائی ہر بات کو پہلے ہی پوچھ لینا اچھا ہے ۔پھر پچھتانے سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ اچھا پھر ملیں گے ۔اللہ حافظ۔“یہ کہہ کر عقاب اڑ گیا۔دوسرے دن عقاب شکار کی تلاش میں ادھر ادھر اڑ رہا تھا کہ اسے ایک اونچے درخت کی…

Read more

کچھ لوگ نظر کی روشنی کی طرح ہوتے ہیں  وہ ساتھ ہوں تو ۔۔۔اندھیروں میں بھی راستے مل جاتے ہیں۔ السلام وعلیکم صبح بخیر Some people are like the light of vision. When they are with you, you find your way even in the darkness. Good morning. Have a good day

ادب کا دروازہ اتنا چھوٹا اور تنگ ہو تا ہے کہ اُس میں داخل ہونے کے لیے سر کو جھکانا پڑتا ہے. السلام وعلیکم صبح بخیر “The door to respect is so small and narrow that one has to bow their head to enter.” Good Morning have a good day

ایک  دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں واقع ایک بڑی جھیل میں مینڈکوں کا ایک قبیلہ رہتا تھا،وہ بہت مزے سے زندگی کے دن گزار رہے تھے۔اس جھیل پہ روزانہ جنگل کے تمام جانور پانی پینے آتے تھے، ان میں دو طاقتور جنگلی بھینسے بھی شامل تھے جو ہمیشہ ایک ساتھ آیا  کرتے تھے اور ان کی دوستی پورے جنگل میں مشہور تھی۔ ایک دن مینڈکوں نے دیکھا کہ صرف ایک بھینسا پانی پینے آیا ہے۔بزرگ مینڈک نے اس بھینسے پوچھا:”میاں تمہارا ساتھی آج تمہارے ساتھ پانی پینے کیوں نہیں آیا؟“بھینسے نے بڑی نفرت اور حقارت سے جواب دیا:”ہم دونوں کے درمیان لڑائی ہو گئی ہے۔اس لئے میں اکیلا یہاں آیا ہوں۔“جب بھینسا پانی پی کر چلا گیا تو بزرگ مینڈک نے بچوں سے کہا:”بچوں!جتنی جلدی ممکن ہو،اس جھیل کے کنارے کو چھوڑ کر کہیں اور جا کر بسیرا کر لو۔“بچوں نے وجہ پوچھی تو بزرگ مینڈک نے…

Read more

انسان اپنی زندگی میں کوشش  کے باوجود بھی اُجالا نا لا سکے  تو کوئی بات نہیں.  لیکن۔ اندھیرے سے صلح نا کرے ! السلام وعلیکم صبح بخیر If a person, despite their efforts, can not bring light into their life, it’s alright. But they should not make peace with darkness! Good morning. Have a good day

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک چیل اور گوہ کی دوستی ہوگئی ۔ایک دن چیل نے گوہ سے کہا۔کیوں نہ ہم پاس رہیں۔پیٹ کی فکر میں اکثر مجھے گھر سے غائب رہنا پڑتا ہے۔میرے بچے گھر میں اکیلے رہ جاتے ہیں اور میرا دھیان بچوں کی فکر میں لگا رہتا ہے۔کیوں نہ تم یہیں کہیں پاس ہی رہو۔ کم از کم میرے بچوں کا تو خیال رکھو گی“۔ گوہ نے چیل کی بات سے اتفاق کیا اور آخرکار کوشش کر کے رہائش کے لئے ایک پرانا پیڑ تلاش کیا جس کا تنا اندر سے کھوکھلا تھا۔اس میں شگاف تھا۔دونوں کو یہ جگہ پسند آئی۔گوہ اپنے بچوں کے ساتھ شگاف میں اور چیل نے پیڑ پر بسیرا کر لیا۔ کچھ عرصہ بعد گوہ کی غیر موجودگی میں چیل جب اپنے گھونسلے میں بچوں کے ساتھ بھوکی بیٹھی تھی۔اس نے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے گوہ کا ایک…

Read more

لفظوں کے بھی ذاہقے ہوتے ہیں  بولنے سے پہلے چکھ لیا کریں السلام وعلیکم صبح بخیر “Words also have flavors; taste them before you speak.” Good morning. Have a good day

300/490
NZ's Corner