اللہ پر کامل بھروسا
ایک اللہ والے اپنی شریکِ حیات کے ساتھ کشتی میں سوار دریا کا سفر کر رہے تھے کہ اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور ایک خوفناک طوفان نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بلند و بالا لہریں کشتی کو اس شدت سے ہلا رہی تھیں کہ ہر لمحہ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے اب ڈوبی کہ تب ڈوبی۔ موت کو سامنے دیکھ کر بیوی کے چہرے کا رنگ زرد پڑ گیا، ہاتھ کانپنے لگے اور دل خوف سے لرز اٹھا۔ مگر حیرت انگیز طور پر اس کے شوہر کے چہرے پر غیر معمولی سکون اور اطمینان تھا، بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ اس کا اطمینان اور بڑھتا جا رہا تھا۔ آخر بیوی بے بسی اور گھبراہٹ میں بول اٹھی: “اے نادان! کچھ تو ہوش کرو۔ یہ وقت اس طرح خاموش اور مطمئن بیٹھنے کا نہیں۔ اگر یہی حال رہا تو ہم چند لمحوں میں موت کا شکار ہو…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt urdustory urdupoetry urdu blog
بلاعنوان
ایک گھنا، خاموش اور خوبصورت جنگل تھا… جہاں سورج کی روشنی بھی درختوں کے پتوں سے چھن کر زمین پر سنہری دھبے بناتی تھی۔ اس جنگل میں ہر جانور اپنی زندگی میں مصروف تھا، مگر ایک عجیب سی اداسی فضا میں بسی ہوئی تھی۔اس جنگل میں ایک ننھا ہرن رہتا تھا، جس کا نام “چاندو” تھا۔ چاندو باقی ہرنوں سے مختلف تھا۔ وہ نہ تو تیز دوڑ سکتا تھا اور نہ ہی زیادہ اونچا چھلانگ لگا سکتا تھا۔ اسی وجہ سے باقی جانور اکثر اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ایک دن جنگل میں شدید طوفان آیا۔ آسمان پر کالے بادل چھا گئے، تیز ہوائیں چلنے لگیں، اور بارش موسلا دھار برسنے لگی۔ درخت جڑوں سے ہلنے لگے، اور جانور خوف سے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔اسی ہنگامے میں ایک ننھا خرگوش، جو اپنی ماں سے بچھڑ گیا تھا، ایک گہرے گڑھے میں گر گیا۔ وہ زور زور سے مدد کے لیے پکارنے…
#UrduQuotes #MoralStory #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt
بلاعنوان۔۔۔!
ایک خوبصورت جنگل کے کنارے ایک فارم ہاؤس تھا، جہاں ایک گھوڑا اور ایک گدھا ساتھ رہتے تھے۔ گھوڑا اپنی رفتار اور خوبصورتی پر بہت مغرور تھا، جبکہ گدھا خاموشی سے اپنا کام کرنے والا محنتی جانور تھا۔ ان دونوں کا ایک ننھا سا دوست بھی تھا: ایک خرگوش، جو اپنی پھرتی اور شرارتوں کے لیے مشہور تھا۔گھوڑے کا غرورایک دن گھوڑا گدھے کا مذاق اڑاتے ہوئے بولا:“تم کتنے سست اور بدصورت ہو! دیکھو مجھے، میں ہوا سے باتیں کرتا ہوں اور لوگ میری سواری کر کے فخر محسوس کرتے ہیں۔ تم تو بس بوجھ ڈھونے کے لیے بنے ہو۔”گدھا خاموش رہا، لیکن خرگوش سے اپنے دوست کی یہ بے عزتی برداشت نہ ہوئی۔ خرگوش اچھل کر سامنے آیا اور بولا:“گھوڑے بھائی! رفتار ہی سب کچھ نہیں ہوتی، کبھی کبھی عقل اور ہمت بھی کام آتی ہے۔ کیا تم ہم دونوں کے ساتھ ایک مقابلے کے لیے تیار ہو؟”انوکھا مقابلہگھوڑا…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt urdustory urdupoetry urdu blog
بلاعنوان۔۔۔🙂!
گاؤں کا ایک سادہ سا بندہ بڑے مزے سے مکئی کے گرم گرم، خوشبودار بھٹے کھا رہا تھا۔ہر دانہ ایسے چبا رہا تھا جیسے کوئی خزانہ مل گیا ہواچانک کیا ہوا… ایک سنہری سا دانہ اس کے ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گر گیا۔پاس ہی ایک مرغا کھڑا تھا، جو پہلے ہی اس بندے کو حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا 🐔جیسے ہی دانہ گرا… مرغا بجلی کی طرح اس پر جھپٹا!لیکن… 😏مرغے سے پہلے ہی اس بندے نے “اسپیڈ” دکھائی، جھٹ سے دانہ اٹھایا اور منہ میں ڈال لیا۔ابھی وہ فاتحانہ مسکراہٹ ہی دے رہا تھا کہ…⚡ اچانک دانہ اس کی سانس کی نالی میں جا پھنسا!اب حالت یہ… 😨سانس بند… آنکھیں باہر… چہرہ لال!گاؤں والے سمجھے شاید کوئی روحانی کیفیت ہو گئی ہےوہ بیچارہ شہر کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ کئی ہسپتالوں کے چکر لگاتا رہا…ہر جگہ ایک ہی جواب:“بھائی! یہ تو بڑا خطرناک کیس…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollection #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt urdustory urdupoetry urdu blog
بلعام کا واقعہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام جب سرزمینِ شام کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے تو بلقاء کے علاقے میں ایک شخص رہتا تھا جس کا نام بلعام بن باعوراء تھا۔ وہ اپنی قوم میں اس وجہ سے مشہور تھا کہ اس کی دعائیں قبول ہوتی تھیں اور اسے خاص روحانی علم عطا کیا گیا تھا، یہاں تک کہ بعض روایات کے مطابق وہ اسمِ اعظم سے واقف تھا۔ اس کی قوم نے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کی آمد کی خبر سنی تو وہ خوف زدہ ہو گئے۔ وہ بلعام کے پاس آئے اور کہنے لگے۔ “موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کے ساتھ آ رہے ہیں، وہ ہمیں ہمارے گھروں سے نکال دیں گے، ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیں گے۔ تم ہمارے لیے دعا کرو کہ وہ یہاں نہ آ سکیں۔ بلعام نے حقیقت جانتے ہوئے جواب دیا: “افسوس ہے تم پر! وہ اللہ کے نبی…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt dailyprompt urdustory urdu blog bloganuary
بلاعنوان۔۔۔😄!
ایک استاد کی ڈائری…!مجھے اپنے ہونہار شاگرد بہت یاد آتے ہیں…اردو میں تلفظ اور املا کی ایسی غلطیاں جن کو چیک کرتے ہوئے غصہ بھی مسکراہٹ میں بدل جاتا ہےایک دفعہ کلاس میں بچیوں سے کہا پہلے درخواست پڑھ کر سنائیں پھر لکھیں…ایک بچی نے بخدمت جناب کو “بدبخت جناب” پڑھامیں نے تصحیح کر دی…پھر اس نے کہا:فوزیہ کو دو دن کی چھٹی عنایت کی جائے۔میں نے پوچھا: آپ کا نام فوزیہ ہے؟جواب آیا: “نہیں تو… لیکن درخواست میں یہی لکھا ہے۔”وہاں “فدویہ” لکھا تھاپرچے میں چچا کے نام خط لکھنے کو کہا گیا تو…کسی کے چچا شاید وفات پا چکے تھے، خط کے آغاز میں لکھا:السلام علیکم یا اہل القبورایک طالب علم نے خط نویسی میںامید ہے آپ بخیریت ہوں گے۔کی جگہامید ہے آپ بیغیرت ہوں گے۔ لکھ دیاپھپھوندی کو پھپھو…ندی پڑھتے ہیںدرختوں پر انجیر لٹکے ہوئے تھے، کودرختوں پر انجینئر لٹکے ہوئے تھے۔” پڑھتے ہیںاکثر تو گھر جا…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt urdustory urdupoetry urdu blog
مصنوعی چاند
یہ آٹھویں صدی عیسوی کا زمانہ تھاجب عباسی خلافت اپنے عروج پر تھی، علم، تہذیب اور طاقت اپنے شباب پر تھے۔مگر اسی روشن دور میں ایک ایسا شخص بھی ابھرا جس نے اپنی ذہانت کو روشنی نہیں، بلکہ فریب کے لیے استعمال کیا۔ اس کا نام ہاشم تھا،مگر تاریخ اسے مقنع خراسانی کے نام سے جانتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ خراسان کے ایک معمولی گاؤں میں ایک دھوبی کے گھر پیدا ہوا۔لیکن اس کی ذہانت غیر معمولی تھی خاص طور پر کیمیا اور دھاتوں کے علوم میں۔ یہی وہ مقام تھا جہاں سے اس کی کہانی خطرناک رخ اختیار کرتی ہے۔ ابتدا میں اس نے لوگوں کو حیران کرنا شروع کیا۔کبھی کیمیا کے تجربات، کبھی عجیب و غریب کرتب،اور پھر اس نے ایک ایسا دعویٰ کیا جس نے لوگوں کے دل و دماغ کو ہلا دیا: “میں عام انسان نہیں، میں ایک برگزیدہ ہستی ہوں!” رفتہ رفتہ اس…
#urduquotes #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt bloganuary dailyprompt urdupoetry urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge urdustory