Tag Archives: #MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #InspirationalQuotes #NZEECollection

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان پر زندہ اٹھا لئے جانے کے بعد عیسائیوں کا حال بے حد خراب اور نہایت ابتر ہو گیا لوگ بت پرستی کرنے لگے اور دوسروں کو بھی بت پرستی پر مجبور کرنے لگے۔خصوصاً ان کا ایک بادشاہ ”دقیانوس”تو اس قدر ظالم تھا کہ جو شخص بت پرستی سے انکار کرتا تھا یہ اُس کو قتل کر ڈالتا تھا۔ اصحابِ کہف شہر ”اُفسوس”کے شرفاء تھے جو بادشاہ کے معزز درباری بھی تھے مگر یہ لوگ صاحب ایمان اور بت پرستی سے انتہائی بیزار تھے ”دقیانوس”کے ظلم و جبر سے پریشان ہو کر یہ لوگ اپنا ایمان بچانے کے لئے اُس کے دربار سے بھاگ نکلے اور قریب کے پہاڑ میں ایک غار کے اندر پناہ گزیں ہوئے اور سو گئے تو تین سو برس سے زیادہ عرصے تک اسی حال میں سوتے رہ گئے۔دقیانوس نے جب ان لوگوں کو تلاش کرایا اور اُس کو معلوم…

Read more

رات کی تاریکی میں، جب ہوا تھم جاتی ہے اور فضا میں ایک انجانی سنسنی پھیل جاتی ہے، تب کچھ آوازیں انسانی کانوں تک پہنچتی ہیں—ایسی آوازیں جو بظاہر کیڑوں کی لگتی ہیں، مگر جن کے بارے میں قدیم لوگ کہتے تھے کہ یہ جنّات کی سانسیں ہیں۔انہی سرگوشیوں سے جنم لیتی ہے وہ بدنامِ زمانہ کتاب، جسے دنیا سب سے خطرناک کتاب کہہ کر یاد کرتی ہے…“کتاب العزيف۔” یہ کتاب تعویزات، نامعلوم زبانوں، پراسرار علامتوں اور خوفناک تصاویر سے بھری ہوئی ہے—ایسی تصاویر جن کے بارے میں اس کے مصنف نے دعویٰ کیا کہ یہ “جنّات” اور ان مخلوقات کی اصلی صورتیں ہیں جو انسانوں سے بہت پہلے زمین پر گھومتی پھرتی تھیں۔ صنعا کی دھول بھری گلیوں سے تعلق رکھنے والا ایک عرب شاعر،ایک شخص جسے لوگ “العربی المجنون” کہتے تھے،ایک ایسا انسان جو ایسی دنیا دیکھتا تھا جسے دوسرے صرف خواب سمجھتے تھے۔یہ تھا عبداللہ الحظرد۔ کہا…

Read more

ایک بادشاہ نے تین بے گناہ افراد کو سزائے موت سنا دی۔ بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں ان تینوں کو پھانسی گھاٹ پر لے جایا گیا جہاں ایک بہت بڑا لکڑی کا تختہ تھا جس کے ساتھ پتھروں سے بنا ایک مینار اور مینار پر ایک بہت بڑا بھاری پتھر مضبوط رسے سے بندھا ہوا ایک چرخے پر جھول رہا تھا، رسے کو ایک طرف سے کھینچ کر جب چھوڑا جاتا تھا تو دوسری طرف بندھا ہوا پتھرا زور سے نیچے گرتا اور نیچے آنے والی کسی بھی چیز کو کچل کر رکھ دیتا تھا…!!!! چنانچہ ان تینوں کو اس موت کے تختے کے ساتھ کھڑا کیا گیا، ان میں سے… ایک عالم دوسرا وکیل اور تیسرا فلسفیسب سے پہلے عالم کو اس تختہ پر عین پتھر گرنے کے مقام پر لٹایا گیا اور اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو عالم کہنے لگا میرا خدا پر پختہ یقین…

Read more

قانُونِ فطرت تو یہی ہے کہگدھیگدھے کو ہی جنم دیتی ہے ہمارے ہی اجداد،جو انگریز کا ایک من وزن صرف ایک روپے میں راولپنڈی سے مری تک لے کر جاتے،ان کے پاؤں میں جوتی تک نہیں ہوتی،پنڈی سے مری ستر کلومیٹر کا سفر ایک من وزن اٹھا کر دو دن میں مکمل ہوتا.یہ لوگ انگریز کی خدمت کرتے،اپنی پیٹھ پر سوار کر کے سیر کراتے اورانگریز خوش ہو کر اپنا بچا ہوا کھانا انہیں دے دیتا.. ہمارے اجداد نے ہی انگریزوں کی نوکریاں کیں.تنخواہ لے کر اپنے ہی لوگوں سے لڑتے رہے.انگریز نے ہندوستان پر سو سال حکومت کی،اس دوران کبھی بھی انگریزوں کی مجموعی تعداد پچیس ہزار سے زیادہ نہیں رہی. انگلینڈ میں ایک مائیگریشن رجسٹر ہے۔جس میں برطانیہ سے ہندوستان جانے والے 15،447 فوجیوں کے نام لکھے ہوئے ہیں.تین لاکھ ہندوستانی تھے جو انگریزی فوج میں بھرتی ہوئے.بنگال رجمنٹ،پنجاب رجمنٹ،بلوچ رجمنٹ انگریزوں نے بنائی۔برصغیر کے بُھوکے ننگے،دو چار…

Read more

یہودی اور چرواہا:ایک یہودی کا گزر مسلمانوں کی ایک بستی سے ہوا ۔ اس کے دل میں ایک ترکیب آئی کہ کیوں نہ میں انہیں ان کے دین کے تعلق سے ان کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کروں؟ اور انہیں ان کے علماء سے بد ظن کردوں۔ بستی میں داخل ہونے سے پہلے ہی ایک چرواہے سے ملاقات ہوئی ۔ یہودی نے سوچا کہ کیوں نہ اسی جاہل سے اس کی ابتداء کی جائے اور اس چرواہے کے دل و دماغ میں اسلام کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کیا جائے۔ یہودی نے اس چرواہے سے ملاقات کی اور کہا کہ میں ایک مسلمان مسافر ہوں۔ باتوں ہی باتوں میں یہودی کہنے لگا کہ ہم مسلمان قرآن مجید کو یاد کرنے کے لئے کتنی مشقت اٹھاتے ہیں جب کہ یہ قرآن تیس اجزاء پر مشتمل ہے۔ لیکن قرآن میں بیشمار آیات متشابہ ہیں جو ایک جیسی ہی ہیں۔…

Read more

ہارپی ایگل (Harpy Eagle) دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور عقابوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا تعلق جنوبی اور وسطی امریکا کے گھنے بارانی جنگلات سے ہے۔ یہ شکاری پرندہ اپنی جسامت، طاقت اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ خصوصیات قد و قامت: اس کی لمبائی تقریباً 86 تا 107 سینٹی میٹر اور پروں کا پھیلاؤ 2 میٹر سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ وزن: مادہ نر سے بڑی اور وزنی ہوتی ہے، وزن 6 سے 10 کلوگرام تک پہنچ سکتا ہے۔ ظاہری شکل: اس کے سر پر خوبصورت پر ہوتے ہیں جو کھڑے ہو کر تاج جیسی شکل بنا لیتے ہیں۔ آنکھیں بڑی اور گہری سیاہ ہوتی ہیں۔ پنجے: اس کے پنجے شیر کے پنجوں جتنے مضبوط سمجھے جاتے ہیں، جن سے یہ بندر اور سست جانور (sloth) تک پکڑ لیتا ہے۔ خوراک ہارپی ایگل درختوں پر رہنے والے جانوروں کا شکار کرتا ہے جیسے: بندر…

Read more

ولی عہد شہزادہ محمد سلیم(جہانگیر) نے 1599ء میں اپنے والد اکبر اعظم کے خلاف بغاوت کر دی، اکبر اعظم اس ایشو میں درست اور جہانگیر غلط تھا، دونوں میں مقابلہ ہوا، آخر میں بغاوت ہار گئی اور ریاست جیت گئی، شہزادہ سلیم جنگ کے بعد اکبر اعظم کے دربار میں پیش ہوا، بادشاہ نے تخت سے اتر کراستقبال کیا اور اسے معاف کر دیا۔اکبر اعظم ضدی اور قانون کا انتہائی پابند تھا، شہزادے کو معافی کی توقع نہیں تھی، وہ حیران ہوا اور اس نے بادشاہ سے اس فراخ دلی کی وجہ پوچھ لی، بادشاہ نے جواب دیا “شہزادہ حضور آپ کی بغاوت آپ کا قصور نہیں تھا، یہ میری غلطی تھی” شہزادہ خاموشی سے سنتا رہا، بادشاہ بولا” میں ہندوستان کا بادشاہ ہوں، مجھے اپنے اور آپ کے درمیان موجود غلط فہمیوں کو بغاوت تک نہیں پہنچنے دینا چاہیے تھا چنانچہ میں خود کو حالات کی خرابی کا ذمے…

Read more

کہتے ہیں کہجب سکندرِ اعظم نوجوان تھا اورارسطو سے تعلیم حاصل کر رہا تھا، تو ارسطو اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا:“مجھ سے سوال کیا کرو، سوال سوچنا علم کی پہلی سیڑھی ہے۔”مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ جب شاگرد سوال کرتے، تو ارسطو کبھی مکمل جواب نہیں دیتا، یا بات کو کسی اور طرف موڑ دیتا۔یہ رویہ سکندر کو کھٹکتا رہا، حتیٰ کہ ایک رات اس نے ضبط کھو دیا۔وہ غصے میں ارسطو کے خیمے میں آیا، جو مطالعے میں مصروف تھا، اور بلند آواز میں کہا:“یہ کیسا طریقہ ہے؟ آپ سوال کرنے کا کہتے ہیں، لیکن جواب دینے سے کتراتے ہیں!”ارسطو نے نہایت بردباری سے جواب دیا:“میرا مقصد تمہیں معلومات دینا نہیں، سوچنے پر مجبور کرنا ہے۔ اگر میں تمہیں ہر سوال کا حتمی جواب دے دوں، تو تم میری بات کو آخری سچ سمجھ کر اپنی تلاش روک دو گے۔میرے جواب تمہارے تجسس کا دروازہ کھولنے…

Read more

پرانے وقتوں کی بات ہے ایک شخص بیری کے درخت کی چھاؤں میں لیٹا ہوا آرام کررہا تھا، پکے ہوئے بیر اس کے ارد گرد گر رہے تھے، دوپہر کے بعد وہاں سے ایک مسافر  کا گزر ہوا، جس کے ساتھ اناج اور لکڑیوں سے لدے ہوئے اونٹ 🐫 تھے، اس مسافر نے تھوڑی دیر سستانے کے لیے اسی بیری کے درخت کا رخ کیا جہاں پہلے سے ایک شخص لیٹا ہوا تھا،، اونٹ والا مسافر جیسے ہی وہاں پہنچا تو پہلے سے لیٹا شخص کہنے لگا، اچھا ہوا تم یہاں آگئے، میں صبح سے یہاں بھوکا لیٹا ہوا کسی کا انتظار کررہا تھا، اب تم ایسا کرو چند پکے ہوئے بیر اٹھا کر انہیں صاف کرکے میرے منہ میں ڈال دو تاکہ میں اپنی بھوک مٹا سکوں..اونٹ 🐫 والا شخص بڑا حیران ہوا اور کہنے لگا، او بھائی صاحب کچھ عقل کو ہاتھ مارو، تم ہٹے کٹے صحتمند ہو…

Read more

شوہر کی ستائی ہوئی ایک عورت پر جن عاشق ہوگیا اور اسے اپنے ساتھ پرستان لے گیا۔جہاں ایک دیوار پر بے شمار گھڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ عورت نے پوچھا یہ گھڑیاں کس لیے ہیں؟جن بولا زمین پر بسنے والے ہر انسان کے نام کی ایک گھڑی یہاں پر موجود ہے۔جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو یہ گھڑیاں ایک نمبر آگے چلی جاتی ہیں۔ عورت نے پوچھا ان میں سے کچھ گھڑیاں رکی ہوئی کیوں ہیں؟جن نے کہا یہ پرہیز گار اور متقی لوگوں کی گھڑیاں چونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتے اسی لیے رکی ہوئی ہیں۔عورت نے پوچھا شادی شدہ مردوں کی گھڑیاں کہاں ہیں؟ جن نے کہا ان کو ہم نے گھروں اور دفتروں میں چھت پر لٹکایا ہوا ھے۔ ہم ان سے پنکھوں کا کام لیتے ہیں۔😉😊😂 عورت نے پوچھا اور شادی شدہ عورتوں کی گھڑیاں کہاں ہیں؟ جن بولا ہم نے انہیں پاور ہاؤس میں رکھا ہوا ہے۔…

Read more

ہمارے گاؤں میں ایک شخص “گاما” ہوا کرتا تھا۔ جب بھی اُس کا دل کسی خاص چیز کھانے کو چاہتا، خاص طور پر صبح کی چائے اور پراٹھے، تو وہ چند مخصوص گھروں کا رخ کرتا۔ وہ صبح سویرے کسی گھر کے باہر جا کھڑا ہوتا اور جھاڑو دیتی عورت کو دور سے آواز دیتا، “نیک بخت! تم نے زندگی بھر محنت کی ہے۔ تم جیسی عورت کی قدر نہیں کی گئی، یہ گھر تم نے سنوارا، یہ تمہاری عظمت ہے!” پھر شوہر کی طرف مڑ کر کہتا، “تم خوش نصیب ہو کہ تمہیں ایسی بیوی ملی۔ تم نے تو شاید کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ تمہاری بیوی کتنی نیک دل، صابر اور وفادار ہے!” یہ سن کر بیوی، شوہر کی شکایتوں کا دفتر کھول دیتی۔ “ہاں جی، آپ کو تو کسی کی قدر ہی نہیں، سارا دن کام کر کے بھی سنتی ہوں کہ کچھ کرتی نہیں!” گاما…

Read more

قدیم دنیا کی دھڑکن بابل تھا—اونچی فصیلیں، سنہری محلات، اور نہ ختم ہونے والے بازار۔اور اس سلطنت کے تخت پر بیٹھا تھا ایک ایسا بادشاہ جس کا نام سن کر بادشاہ کانپتے تھے:بُخت نصر (Nebuchadnezzar)۔ وہ صرف ایک بادشاہ نہیں تھا…وہ ایک فاتح تھا۔ایک ناقابلِ شکست جنرل۔ایک ایسا حکمران جس کے زمانے میں بابل نے دنیا کی آدھی سلطنتیں اپنے قدموں میں ڈال لیں۔ یہ اُس کے فتوحات کا قصہ ہے… 🌅 آغازِ سلطنت — جوانی میں جنگ کے میدان بخت نصر اپنے والد “نبوبلاسر” کا بیٹا تھا۔بچپن سے ہی تلوار، تیر، گھوڑا اور لشکر اس کی پہچان تھے۔جوانی میں ہی اس نے اتنے معرکے جیتے کہ درباری کہتے تھے: “یہ نوجوان بادشاہ نہیں، قیامت ہے دشمنوں پر!” جب وہ تخت پر بیٹھا تو پورا بابل نعرہ لگا اٹھا:“طویل عمر ہو بخت نصر کی!” لیکن بخت نصر کو لمبی عمر نہیں چاہیے تھی—اسے دُنیا چاہیے تھی۔ ⚔️ پہلی بڑی فتح:…

Read more

ایک نوجوان نے کراچی کی ایک کمپنی سے سیلزمینی کی جاب چھوڑی اور بہتر مستقبل کی تلاش میں کینیڈا چلا گیا۔۔۔۔وہاں اس نے ایک بڑے ڈیپارٹمینل اسٹور میں سیلزمین کی پوسٹ پر ملازمت کیلئے اپلائی کیا۔۔۔۔اس اسٹور کا شمار دنیا کے چند بڑے اسٹورز میں ہوتا تھا جہاں سے آپ سوئی سے جہاز تک سب کچھ خرید سکتے ہیں۔۔۔ اسٹور کے مالک نے انٹروویو کے دوران پوچھا“آپکے ڈاکومنٹس کے مطابق آپ کا تعلق کسی ایشیائی ملک پاکستان سے ہے۔۔۔پہلے بھی کہیں سیلزمینی کی جاب کی “ “جی میں آٹھ سال کراچی پاکستان کی ایک کمپنی میں جاب کر چکا ہوں” مالک کو یہ لڑکا پسند آیا“دیکھو۔۔۔میں آپ کو جاب دے رہاہوں۔۔۔آپ نے اپنی کارگردگی سے میرے فیصلے کو درست ثابت کرنا ہے۔۔۔کل سے آ جاؤ۔۔۔۔گڈلک” اگلے دن وہ پاکستانی لڑکا اپنی جاب پر پہنچا۔۔۔پہلا دن تھا۔۔۔طویل اور تھکا دینے والا دن۔۔۔بہرحال شام کے چھ بج گئے۔۔۔ مالک نے اسے اپنے…

Read more

ڈنمارک کے ایک چھوٹے سے پرانے قصبے میں فائر فائٹر ایرک کو رات کے 3 بجے ایک کال موصول ہوتی ہے دوسری جانب ایک عورت کی چیخ سنائی دی” میری مدد کرو میں اٹھ نہیں سکتی “گھبرائیں مت میڈم ‘ ایرک بولا ‘ ہم ابھی پہنچ رہے ہیں آپ کہاں ہیں ؟مجھے نہیں معلوم ، عورت نے لرزتی ہوئی آواز میں بتایاآپ کا ایڈریس کیا ہے ؟ ایرک نے پوچھا“مجھے نہیں معلوم میں چکرا رہی ہوں “ایرک :کیا آپ مجھے اپنا نام بتا سکتی ہیںنہیں میں کچھ یاد نہیں کر پا رہی ، میں کیوں یاد نہیں کر پا رہی لگتا ہے میرے سر پر کچھ مارا گیا ہے “اس کے فورا بعد ایرک فون کمپنی کو کال کرتا ہے اور آنے والی کال کی شناخت اور لوکیشن دریافت کرنے کا کہتا ہے“ہم معذرت خواہ ہیں ہم یہ لوکیشن شناخت نہیں کر پا رہے”۔ دوسری طرف سے فون آپریٹر جواب…

Read more

ایک بادشاہ کو جنگل میں سفر کرتے ایک سانپ نے ڈس لیا۔ شاہی طبیب اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود زہر کو جب بادشاہ کے جسم میں پھیلینے سے نہ روک پایا تو زارو قطار رونے لگا۔ اتنے میں ایک درویش سا شخص وہاں آیا۔ بادشاہ کو زہر کے درد سے تڑپتے ہوئے دیکھا تو بادشاہ کی ٹانگ پر جہاں سانپ نے کاٹا تھا تھوک دیا اور بھاگ گیا۔بادشاہ کے سارے ساتھی بادشاہ کی فکر میں تھے اس لئے دیوانے کی اس حرکت پر کوئی بھی درویش کے پیچھے اُسے گرفتار کرنے نہ گیا۔شاہی طبیب نے تھوک صاف کرنے کے لئے ایک رومال پکڑا اور بادشاہ کی زہر سے نیلی ہوتی ٹانگ پر سے تھوک صاف کرنے لگا مگر پھر حیران ہوتے ہوئے رُک گیا، اُس نے انگلی سے تھوک کو سانپ کے(یہ آپ عینی کی وال سے پڑھ رہے ہیں) ڈسے پر اچھی طرح مل دیا جس سے فوراً…

Read more

اُمیدواران کو مبلغ 1000 روپے فی درخواست جمع کروانا ہوگا.عمر کی حد:21 سے 45 سالفیس: 1000کل تعداد: 12500 For online apply https://sti.pesrp.edu.pk/

*🔷 پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) میں دوبارہ شاندار موقع!* اب **انفورسمنٹ آفیسر (EO BPS-14)** کی **110 سے زائد آسامیوں** پر آن لائن درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔ 🚨 **آخری تاریخ:** 16 نومبر 2025 ✅ **تعلیم:** BS یا 16 سالہ ماسٹر ڈگری✅ **ڈومیسائل:** پنجاب کے تمام اضلاع (مرد و خواتین دونوں اہل)✅ **عمر کی حد:** 22 سے 32 سال 🎗 یہ ایک نہایت معزز اور مضبوط ادارہ ہے — ایسا موقع بار بار نہیں آتا! اگر آپ ایک شاندار سرکاری نوکری کا خواب دیکھ رہے ہیں تو ابھی اپلائی کریں For online apply https://jobs.punjab.gov.pk/

مراثی نے نئی گرم چادر لیاور کندھے پہ رکھ کر گاؤں کی چوپال میں جا بیٹھانمبردار نے چادر دیکھی تو اپنے بیٹے کی بارات میں استعمال کے لئے مانگ لی بارات گاؤں سے نکلی تو چادر دلہے کے کندھے پر تھی🤠 بارات کو دیکھ کر ایک شخص نے پوچھابارات کس کی ہے؟ مراثی جھٹ سے بولا👻بارات نمبرداراں دی اے تے!چادر میری اے🤣 چودھری کے لوگوں نے مراثی کی دھلائی کر دی کہ یہ بتانے کی کیا ضرورت تھی؟ بارات تھوڑی اور آگے گئیتو سامنے آتے ایک شخص نے پوچھا👽بارات کس کی ہے؟ مراثی جلدی سے بولا😏بارات نمبرداراں دی اے تے!چادر وی اوہناں دی اپنی اے😂 ایک دفعہ پھر پھینٹی پڑیکہ تو نے تو اس طرح بول کر لوگوں کو چادر کے بارے جان بوجھ کر شک ڈال دیا ہے🤔 اب جو تیسری مرتبہ راستے میں پھر کسی نے پوچھا! کہ اتنی شاندار بارات کس کی ہے؟ تو مراثی نے پوری…

Read more

ایک چوہدری صاحب سے اس گاؤں کے میراثی خاندان نے آ کر شکوہ کیا کے انکے لڑکے عمدہ کھانا پکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر چوہدری صاحب آپ ہر شادی پر باہر سے باورچی منگواتے ہیں ، چوہدری صاحب انکی باتوں میں آ گئے اور کھانے کا آڈر انکو دے دیا مگر انہوں نے میراثی خاندان سے سوال کیا کے اگر کھانا درست معیار کا نہ بنا تو ؟ میراثیوں کے سب سے سینیر میراثی نے کہاچوہدری صاحب تسی مینوں فٹے منہ آکھنا جے کھانا چنگا نہ پکے تے غرض جب شادی ہوئ تو کھانا انہیں سے پکوایا گیا چاول سالن سبھی کچھ فضول اور بد مزہ پکا دیا گیا چوہدری صاحب کی حالت غیرہو گئمیراثی خاندان کو بلایا گیا اور پوچھا کے میری جو ناک کٹوائی ہے نقصان کروایا ہے اب اسکی کیا سزا ہے ؟ سینیر میراثی بولا چوہدری صاحب معاہدہ پورا کریں فٹے منہ آکھو  تے سانوں😄

اگرچہ یہاں امیر زادوں اور حکمرانوں کے بچوں کو عوام کو اپنی لینڈ کروزرز اور پراڈو تلے روندنے کا لائسنس حاصل ہے مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ محترمہ چیف منسٹر صاحبہ اپنے ایم این اے کے بچے کو بچاتی ہیں یا ایک غریب خاندان کے بچے کو انصاف دلاتی ہیں ۔ کل رات 9 بجے سرگودھا شہر میں  ن لیگ کی موجودہ ایم این اے ارم حمید اور سابق معاون خصوصی وزیراعظم حامد حمید  کے 17 سالہ بیٹے احمد حمید نے اندھا دھند ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی ,, کیا سپورٹیج ،، تلے ایک پورے خاندان کو روند ڈالا ، چھ سالہ بچہ جاں بحق اور خاندان کے پانچ افراد جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ، ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش  میں ہیں ۔ گاڑی ڈیڑھ کلو میٹر تک خاتون کو گھسیٹتی چلی گئی ۔  سیف سٹی پولیس جو ایک ایک شہری کو 10 ،10 چالان…

Read more

180/189
NZ's Corner