بلاعنوان۔۔۔🙂!
ایک آدمی کا گزر ایک جنگل سے ہوا جہاں شدید آگ لگی ہوئی تھی۔ اس نے دیکھا کہ جھاڑیوں کے درمیان ایک سانپ آگ کے حصار میں پھنسا اپنی جان بچانے کی تگ و دو کر رہا ہے۔ آدمی کو ترس آگیا؛ اس نے فوراً ہاتھ بڑھا کر سانپ کو آگ سے نکالا اور اسے محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔جیسے ہی سانپ کی جان میں جان آئی، وہ بولا: “اب میں تمہیں ڈسوں گا۔”آدمی حیرت سے بولا: “یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ میں نے تو تمہارے ساتھ نیکی کی اور تمہیں موت کے منہ سے نکالا، کیا نیکی کا یہی صلہ ہے؟”سانپ نے سرد مہری سے جواب دیا: “میرے پاس تو نیکی کا یہی صلہ ہے۔”آدمی نے تجویز دی: “اگر تم یہی سمجھتے ہو تو چلو کسی تیسرے سے فیصلہ کروا لیتے ہیں۔” سانپ مان گیا۔ وہ کچھ آگے بڑھے تو انہیں ایک بھینس چربی ہوئی ملی۔ آدمی نے…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday urdu blog urdupoetry urdustory urdustory urdupoetry
بلاعنوان۔۔۔🙂!
ﻣُﻼ ﻧﺼﯿﺮ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﮍﻭﺳﯽ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﯾﮓ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻣﺎﻧﮕﯽ ﺟﺐ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ انہیں دیگ واپس کی اور ساتھ میں اپنی ایک چھوٹی دیگچی بھی بھجوا دی۔۔!!ﭘﮍﻭﺳﯽ ﻧﮯ ﻣُﻼ ﻧﺼﯿﺮﺍﻟﺪﯾﻦ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ، “ﮐﯿﻮﮞ ﺑﮭﺌﯽ! ﯾﮧ دیگچی ساتھ میں کیوں دے رہے ہو۔۔۔؟”ﻣُﻼ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ “جناب! ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺩﯾﮓ ﻧﮯ ﺑﭽﮧ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔۔۔!” ﭘﮍﻭﺳﯽ ﻧﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺑﺮﺗﻦ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﮯ۔ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻣُﻼ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﺩﯾﮓ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍ ﮔﺌﯽ، ﭘﮭﺮ ﭘﮍﻭﺳﯽ ﺳﮯ ﻣﺎﻧﮕﯽ۔ مگر ﺑﮩﺖ ﺩﻥ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﻣﻼ ﻧﺼﯿﺮ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﯾﮓ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮐﯽ ﺗﻮ ﭘﮍﻭﺳﯽ ﻧﮯ ﺁ ﮐﺮ ﺗﻘﺎضا ﮐﯿﺎ۔ﻣُﻼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺑﮍﮮ ﺩُﮐﮫ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ “ﺟﻨﺎﺏ! ﺁﭖ ﮐﯽ ﺩﯾﮓ ﮐﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝِ ﭘُﺮ ﻣﻼﻝ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔۔۔!”ﭘﮍﻭﺳﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، “کیوں ملا! ﮐﯿﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻑ ﺳﻤﺠﮫ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ، کیا کبھی دیگ کا بھی انتقال ہو…
#MessageOfTheDay #میسیج_آف_دی_ڈے #DailyMotivation #UrduQuotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollection #urduquotes dailyprompt urdu blog urdustory urdustory urdupoetry
بلاعنوان۔۔۔🙂!
گاؤں میں خدا بخش کا ایک چھوٹا سا پیارا سا گھر تھا۔ وہ کسان تھا۔ اس کا ایک باغ تھا۔ باغ کے آخری کونے میں ایک بہت گہرا کنواں تھا۔ بے چارہ کسان پانی اوپر کھینچتا اور پھر اس کو باغ کے پودوں میں ڈالتا تھا۔ ایک سال بالکل بارش نہیں ہوئی۔ سورج بہت گرم تھا۔ کسان نے اپنے باغ کی طرف دیکھا اور کہا: ”اگر پانی نہ ملا تو میرے پودے مر جائیں گے۔ مجھے ان کو پانی ضرور دینا چاہیے، لیکن پانی تو اب بہت گہرائی میں اتر گیا ہے۔ میں بہت بوڑھا ہو گیا ہوں اور موٹا بھی۔ بہت محنت کا کام ہے، مجھے کیا کرنا چاہیے؟“ یہ سوچتا ہوا وہ سڑک کے کنارے بنی ہوئی چار دیواری تک آ گیا۔ وہ تھک کر ایک درخت کے نیچے بیٹھا ہی تھا کہ اس کے کان میں کھسر پھسر کی آواز آئی۔ کوئی اس کا نام لے رہا…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday bloganuary dailyprompt urdu blog urdustory urdupoetry
بلاعنوان۔۔۔🙂!
ایک نوجوان تھا۔ اس کا نام یوسف تھا۔ وہ بہت ذہین تھا، بہت ہوشیار تھا۔ لوگ اس کی عقل کی تعریف کرتے تھے، اس کی چالاکی کی داد دیتے تھے۔ وہ ہر مسئلہ حل کر لیتا، ہر مشکل سے نکل جاتا، ہر جگہ کامیاب ہو جاتا۔ لیکن وہ خوش نہیں تھا۔ وہ رات کو جاگتا، دن کو بے چین رہتا۔ اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، لیکن اس کے دل میں خلاء تھا۔ اس کی آنکھوں میں چمک تھی، لیکن اس کی روح میں اندھیرا تھا۔ ایک دن وہ شہر سے باہر جنگل میں چلا گیا۔ وہاں ایک بوڑھا درویش رہتا تھا۔ یوسف اس کے پاس بیٹھ گیا اور بولا: “مجھے سکون چاہیے۔ میں نے سب کچھ پا لیا، لیکن مجھے کچھ نہیں ملا۔” درویش نے کہا: “بیٹا! تیرے دماغ میں کون سی آواز ہے جو تجھے سکون نہیں لینے دیتی؟” یوسف نے کہا: “آواز؟ کون سی آواز؟” درویش نے…
#urduquotes bloganuary dailyprompt urdupoetry urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge urdustory urdupoetry urdustory،urdu blog
ایک لیڈر اور چاہیے…!
جس شخص نے بھی یہ تحریر لکھی ہے، اس نے دراصل ایک پڑھے لکھے اور دردِ دل رکھنے والے پاکستانی کے دل کی کیفیت بیان کر دی ہے۔ سنگاپور 1965ء تک ملائیشیا کا ایک انتہائی پسماندہ علاقہ تھا۔زمین دلدلی، ویران اور بنجر تھی۔ لوگ سست، بے کار اور نااہل سمجھے جاتے تھے۔ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ صرف تین کام کرتے ہیں: بحری جہازوں سے سامان اتارتے ہیں، چوری چکاری کرتے ہیں اور بحری جہازوں سے چوہے پکڑ کر کھاتے ہیں۔ ملائیشیا ان سے بہت تنگ آ چکا تھا۔ ایک مشہور واقعہ ہے کہ تنکو عبد الرحمن کے دور میں جب سنگاپور نے آزادی کا مطالبہ کیا تو پارلیمنٹ کے کل 126 ارکان نے سنگاپور کے حق میں ووٹ دے دیا۔ اس بل کے خلاف ایک بھی ووٹ نہیں تھا۔ پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم ان بے کار لوگوں اور دلدلی زمین کو اپنے پاس رکھ…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday urdupoetry urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge urdustory urdupoetry
بلاعنوان۔۔۔🙂!
سستی نے اس کی جان لے لی: ایک ایسا آدمی جو امیر بن سکتا تھا، مگر محنت نہیں کرنا چاہتا تھابہت پرانی بات ہے، ایک آدمی اتنا سست تھا کہ صبح سے شام تک کچھ نہیں کرتا تھا۔ اس کی بیوی اسے سارا دن فارغ دیکھ کر تنگ آ چکی تھی اور اسے کوستی رہتی:“تم کب تک ایسے رہو گے؟ میں دن رات کام کرتی ہوں اور تم اپنی جگہ سے ہلتے تک نہیں۔ تم ہمیں تباہ کر دو گے!”لیکن وہ آدمی سکون سے جواب دیتا:“گھبراؤ مت، ایک دن ہم امیر ہو جائیں گے اور تمہیں کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔”بیوی نے پوچھا: “اگر تم صوفے سے اٹھتے بھی نہیں، تو ہم امیر کیسے ہوں گے؟”اس نے کہا: “میں نے سنا ہے کہ پہاڑ کے اس پار ایک دانا بزرگ رہتے ہیں، جن کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا ہے۔ میں ان کے پاس جا کر پوچھوں…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday urdu blog urdustory urdustory urdupoetry
بلاعنوان۔۔۔🙂!
کسی جنگل میں ایک “خرگوش” کے لئے اسامی نکلی۔ عرصے سے بے روزگار ایک ریچھ ہر جگہ عرضی بھیجتا رہتا تھا، اُس نے اِس اسامی کیلئے بھی درخواست جمع کرا دی۔ اتفاق سے کسی خرگوش نے درخواست نہیں دی تو اسی ریچھ کو ہی خرگوش تسلیم کرتے ہوئے ملازمت دیدی گئی۔ ایک دن ریچھ کو پتہ چلا کہ جنگل میں ریچھ کی ایک اسامی پر ایک خرگوش کام کر رہا ہے اور اسے ریچھ کا مشاہرہ اور ریچھ کی مراعات مل رہی ہیں۔ ریچھ کو اس نا انصافی پر بہت غصہ آیا کہ وہ اپنے قد کاٹھ اور جثے کے ساتھ بمشکل خرگوش کا مشاہرہ اور مراعات پا رہا ہے جبکہ ایک چھوٹا سا خرگوش ریچھ بن کر مزے کر رہا ہے۔ ریچھ نے اپنے دوستوں اور واقف کاروں سے اپنے ساتھ ہونے والے اس زیادتی کا ذکر کیا، سب دوستوں اور بہی خواہوں نے اسے مشورہ دیا کہ…
بلاعنوان۔۔۔🙂!
پیرس کے ایک چھوٹے سے محلے میں ایک مصور رہتا تھا جس کا نام مونیئے تھا۔ مونیئے خود کو دنیا کا عظیم ترین فنکار سمجھتا تھا، حالانکہ اس کی پینٹنگز مشکل سے ہی کوئی خریدتا تھا۔ اس کی سب سے بڑی مشکل اس کا پڑوسی مسٹر پونشارڈ تھا، جو ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر تھا اور ہر چیز میں نقص نکالنے کا ماہر تھا۔ ایک دن مونیئے نے تنگ آکر اعلان کیا: “میں ایک ایسا شاہکار بناؤں گا جسے دیکھ کر پونشارڈ کی زبان گنگ ہو جائے گی!”تین مہینے تک مونیئے نے خود کو کمرے میں بند رکھا۔ محلے میں چرچا ہو گیا کہ کوئی بہت ہی عظیم فن پارہ تیار ہو رہا ہے۔ آخر کار، نمائش کا دن آ گیا۔ مونیئے نے ایک بڑی کینوس کو مخملی پردے سے ڈھانپ رکھا تھا۔ پونشارڈ اپنی عینک درست کرتے ہوئے سامنے آیا۔ مونیئے نے بڑے فخر سے پردہ ہٹایا۔سامنے کینوس بالکل خالی…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday urdu blog urdustory urdupoetry
علم منطق 😄۔۔۔!
صاحبزادے جب انگلستان کی یونیورسٹی سے “علمِ منطق” (Logic) کی ڈگری لے کر وطن لوٹے، تو ان کے اندازِ گفتگو میں ارسطو کی جھلک اور چال ڈھال میں افلاطون کی شان تھی۔ ابھی گھر پہنچے ایک دن ہی ہوا تھا کہ ناشتے کی میز پر علمی مباحثے کا بازار گرم ہو گیا۔والد صاحب نے سادگی سے پوچھا، “بیٹا! اتنے سال ولایت میں رہے، وہاں سے آخر سیکھ کر کیا آئے ہو؟”بیٹے نے عینک کے پیچھے سے ایک پراسرار نظر اپنے والد پر ڈالی اور بڑے فخر سے کہا، “قبلہ والد صاحب! میں نے وہ علم حاصل کیا ہے جو عقل کو دنگ کر دے۔ میں نے ‘علمِ منطق’ پڑھا ہے، جس کے ذریعے انسان ناممکن کو ممکن اور ایک کو دو ثابت کر سکتا ہے۔”والد صاحب نے چائے کا گھونٹ بھرا اور حیرت سے پوچھا، “بھئی، اس کا عملی زندگی میں فائدہ کیا ہے؟”بیٹے کو اپنی قابلیت ثابت کرنے کا…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday urdu blog urdustory urdupoetry
فرعون کی ممی
یہ واقعہ آج سے ساڑھے تین ہزار سال پہلے پیش آیا تھا، فرعون کے ڈوب کر مرنے کے بعد سمندر نے اس کی لاش کو اللہ کے حکم سے باہر پھینک دیا جبکہ باقی لشکر کا کوئی نام و نشان نہ ملا۔مصریوں میں سے کسی شخص نے ساحل پر پڑی اس کی لاش پہچان کر اہل دربار کو بتایا۔ فرعون کی لاش کو محل پہنچایا گیا، درباریوں نے مسالے لگا کر اسے پوری شان اور احترام سے تابوت میں رکھ کر محفوظ کر دیا۔حنوط کرنے کے عمل کے دوران ان سے ایک غلطی ہو گئی تھی، فرعون کیوں کہ سمندر میں ڈوب کر مرا تھا اور مرنے کے بعد کچھ عرصہ تک پانی میں رہنے کی وجہ سے اس کے جسم پر سمندری نمکیات کی ایک تہہ جمی رہ گئی تھی، مصریوں نے اس کی لاش پر نمکیات کی وہ تہہ اسی طرح رہنے دی اور اسے اسی طرح حنوط…
محبوب۔۔۔🙂!
ایک ملنگ درویش بارش کے پانی میں عشق و مستی سے لبریز چلا جارہا تھا کہ اُس درویش نے ایک مٹھائی فروش کو دِیکھا جو ایک کڑھائی میں گرما گرم دودھ اُبال رہا تھا تُو موسم کی مُناسبت سے دوسری کڑھائی میں گرما گرم جلیبیاں تیار کررہا تھا ملنگ کچھ لمحوں کیلئے وہاں رُک گیا شائد بھوک کا احساس تھا یا موسم کا اثر تھا۔ ملنگ حلوائی کی بھٹی کو بڑے غور سے دیکھنے لَگا ملنگ کُچھ کھانا چاہتا تھا لیکن ملنگ کی جیب ہی نہیں تھی تو پیسے بھلا کیا ہُوتے ۔ ملنگ چند لمحے بھٹی سے ہاتھ سینکنے کے بعد چَلا ہی چاہتا تھا کہ نیک دِل حَلوائی سے رَہا نہ گیا اور ایک پیالہ گرما گرم دودھ اور چند جلیبیاں ملنگ کو پیش کردِیں ملنگ نے گرما گَرم جلیبیاں گَرما گرم دودھ کیساتھ نُوش کی اور پھر ہاتھوں کو اُوپر کی جانب اُٹھا کر حَلوائی کو دُعا…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday urdu blog urdustory urdupoetry
بلاعنوان۔۔۔🙂!
ایک چور محل میں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ بادشاہ نے اسے سزائے موت سنانے کا فیصلہ کیا۔ چور بہت چالاک تھا، اس نے کہا کہ بادشاہ سلامت مجھے مارنے سے پہلے ایک بار میری بات سن لیں، میں ایک ایسا ہنر جانتا ہوں جس سے مٹی کو سونا بنایا جا سکتا ہے، اگر میں مر گیا تو یہ ہنر ختم ہو جائے گا۔بادشاہ لالچ میں آ گیا اور اسے ایک موقع دیا۔ چور نے ایک مٹی کی ڈلی اٹھائی اور کہا کہ اسے سونا بنانے کے لیے شرط یہ ہے کہ اسے وہ آدمی ہاتھ لگائے جس نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہ بولا ہو اور کبھی چوری نہ کی ہو۔پہلے وزیر کی باری آئی، وہ پیچھے ہٹ گیا کہ بچپن میں ایک بار جھوٹ بولا تھا۔ پھر بادشاہ کی باری آئی، وہ بھی ہچکچایا۔چور مسکرایا اور بولا کہ عجیب بات ہے، ہم سب گناہ گار ہیں، میں نے…
#urdustory #urduquotes #MoralStory #bestphotochallenge #InspirationalQuotes #NZEECollectionmessageoftheday urdu blog urdustory urdupoetry